وزارت سیاحت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی، اتر پردیش میں پراشد پروجیکٹوں کا افتتاح اور انہیں وقف کیا

Posted On: 15 JUL 2021 7:46PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جن میں پروجیکٹ ’’پراشد اسکیم کے تحت وارانسی کی ترقی – مرحلہ 2‘‘ کے تحت سیاحوں کی سہولت آمیزی کا مرکز اور پروجیکٹ ’’پراشد اسکیم کے تحت وارانسی میں ریور کروز کی ترقی‘‘ کے تحت اسّی گھاٹ سے راج گھاٹ تک کروز بوٹ کا آپریشن شامل ہیں۔ اتر پردیش کی گورنر، محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ، وزیر جناب نیل کنٹھ تیواری اور ایم پی جناب سریندر نارائن سنہا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

’نیشنل مشن آن پلگریمیج ریجوونیشن اینڈ اسپریچوئل، ہیرٹیج آگمنٹیشن ڈرائیو‘ (پراشد) سنٹرل سیکٹر کی ایک اسکیم ہے جسے حکومت ہند سے مکمل مالی مدد فراہم کی جاتی ہے اور اسے وزارت سیاحت نے سال 15-2014 میں نشان زد تیرتھ اور ہیرٹیج کے مقامات کی مربوط ترقی کے مقصد سے شروع کیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد بنیادی ڈھانچوں کی ترقی ہے جیسے داخلی راستے (سڑک، ریل اور آبی نقل و حمل)، آخری میل کی کنیکٹویٹی، سیاحت کی بنیادی سہولیات جیسے معلوماتی مراکز، اے ٹی ایم/ زر مبادلہ، نقل و حمل کے ماحولیات دوست ذرائع، قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے علاقے میں روشنی کا انتظام، پارکنگ، پینے کا پانی، بیت الخلاء، آرام کرنے کا کمرہ، ویٹنگ روم، ابتدائی طبی امداد کے مراکز، کرافٹ بازار/ ہاٹ/سووینئر شاپ/ کیفیٹیریا، بارش سے بچنے کے لیے شیلٹر، ٹیلی کام کی سہولیات، انٹرنیٹ کنیکٹویٹی وغیرہ۔ پروجیکٹ ’’پراشد اسکیم کے تحت وارانسی کی ترقی – مرحلہ 2‘‘ کو فروری 2018 میں وزارت سیاحت کے ذریعے منظوری دی گئی تھی، جس کی لاگت 44.69 کروڑ روپے ہے۔  اس کے اجزاء ’پنچ کوشی پتھ‘، ’عقیدت مندوں کی سہولت آمیزی کا مرکز‘، رامیشور‘، ’سڑک کی تعمیر‘، اور ’نشان والی تختیاں‘ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور انہیں قوم کو وقف کر دیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ’’پراشد اسکیم کے تحت وارانسی میں ریور کروز کی ترقی‘‘ کو 10.72 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ فروری 2018 میں وزارت سیاحت نے منظوری دی تھی۔ اس کے اجزاء ’پیسنجر کم کروز ویہیکل‘، ’ماڈیولر جیٹی‘، ’آڈیو وژول انٹرونشن‘ اور ’سی سی ٹی وی سرویلانس‘ کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد قوم کو وقف کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی معیار کی سہولیات تیار کرنے کے لیے حکومت ہند کے ذریعے جاری کردہ فنڈ کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر ریاستی حکومت کی ستائش کی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6608

 



(Release ID: 1736047) Visitor Counter : 251