وزارت خزانہ

سبھی بڑے ہوائی اڈوں پر کووڈ-19 ویکسین کے تیزتر کلیئرنس کے لئے سی بی آئی سی نے کووڈ رسپانس پلان (سی آر پی) کو سرگرمی کے ساتھ نافذ کیا

Posted On: 15 JUL 2021 6:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/جولائی2021 ۔ کووڈ-19 کی وبا کے خلاف مشترکہ جنگ میں ٹمپریچر- سینسیٹو ویکسین کی انتہائی اہم ضرورت پیش نظر ان کے مؤثر طریقے سے اور تیزی کے ساتھ اجرا کے لئے  سی بی آئی سی نے سبھی بڑے ہوائی اڈوں پر کووڈ-19 ٹیکوں کے تیزتر کلیئرنگ کے لئے کووڈ رسپانس پلان (سی آر پی) کو سرگرمی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔

سی آر پی نے ہر ایئر کارگو / کوریئر ٹرمینل پر ایک کووڈ-19 ویکسین رسپانس ٹیم (سی وی آر ٹی) کی تعیناتی کا التزام کیا ہے۔ سی وی آر ٹی کووڈ-19 ویکسین کے شپمنٹ سے متعلق سبھی طرح کے کلیئرنس کے لئے ایک سنگل پوائنٹ کنٹیکٹ  کے طور پر کام کرے گی اور متعلقہ حصص داروں کے ساتھ تال میل کرے گی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پہنچنے کے بعد ویکسین کی فوری ڈیلیوری ہوسکے۔ اس کے لئے سی وی آر ٹی ایک ایس او پی تیار کرے گی اور ویکسین کے فوری اجرا سے متعلق ضرورتوں کے تئیں ٹریڈرس کو حساس بنائے گی۔

اسی طرح سے سی بی آئی سی نے کوریئر امپورٹس اینڈ ایکسپورٹس (الیکٹرانک ڈیکلیئریشن اینڈ پروسیسنگ) امنڈمنٹ ریگولیشن 2020 کے ذریعے کوریئر کے ذریعے کووڈ-19 ویکسین کی درآمد / برآمد کا التزام کیا ہے۔  ترمیم شدہ ضابطوں کے مطابق کوریئر کے ذریعے کسی ویلیو لمٹ کے بغیر کووڈ ویکسین کے امپورٹ اور ایکسپورٹ کی اجازت ہوگی۔

چونکہ ویکسین کی نقل و حمل خصوصی کنٹینروں سے ہوگی، جس میں درجہ حرارت کی نگرانی کرنے والے آلات نصب ہوں گے، لہٰذا ان کے ڈیوٹی فری عارضی ایڈمیشن کے لئے بھی التزامات کئے گئے ہیں۔

کووڈ-19 کی وبا نے غیرمعمولی چیلنج کھڑے کئے ہیں، جن کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں رخنہ پڑا ہے اور اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی آئی ہے۔ سی بی آئی سی نے اس بحران سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائی کی ہے اور اس کے لئے آسان کسٹمز پروسیجر متعارف کرائے ہیں، جس سے رکاوٹوں میں کمی آئی ہے اور خودکاری نیز اسٹاف ہیلتھ پروٹوکول کے نفاذ میں اضافہ ہوا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6597

 


(Release ID: 1736042) Visitor Counter : 239