ریلوے کی وزارت

ریلوے نے اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ پروگرام کی سمت میں زبردست پیش رفت کی ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی حال ہی میں ڈیولپ کئے گئے گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے

گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن جدید ترین سہولتوں کے ساتھ ملک کی خدمت کے لئے تیار ہے

گاندھی نگر اسٹیشن ٹیکنالوجی کا ایک معجزہ اور مسافر سہولیات کا خلاصہ ہے

Posted On: 15 JUL 2021 5:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/جولائی2021 ۔ بھارتی ریلوے نے اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ پروگرام کی سمت میں زبردست پیش قدمی کی ہے۔ گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن ملک کو جدید ترین خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی حال ہی میں ڈیولپ کئے گئے گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن کا کل افتتاح کریں گے۔

گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن کا ری ڈیولپمنٹ سٹی بوسٹر کے طور پر کام کرے گا اور انویسمنٹ سائیکل کی تخلیق کرے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور بالعموم گاندھی نگر کی معیشت کو ترقی دے گا، جو کہ ریاست گجرات کی راجدھانی ہے۔

یہ ایک منفرد قسم کا پروجیکٹ ہےجس پر حکومت گجرات اور ریلوے کی وزارت کے ذریعے آئی آر ایس ڈی سی (انڈین ریلوے اسٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن) کے توسط سے ایک جوائنٹ وینچر کمپنی جی اے آر یو ڈی (گاندھی نگر ریلوے اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن) بناکر شراکت داری میں کام کیا گیا ہے۔

یہ بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جو ممبئی اور بنگلور جیسے زمین کی قیمت والے شہروں میں ایسی ہی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ اس مشن کے ایک جزو کے طور پر، 125 اسٹیشنوں کے ری ڈیولپمنٹ کا کام جاری ہے۔ ان میں سے آئی آر ایس ڈی سی 63 اسٹیشنوں پر کام کررہا ہے، جبکہ آر ایل ڈی اے 60 اسٹیشنوں پر کام کررہا ہے جبکہ دو ریلوے اسٹیشنوں پر زونل ریلویز کے ذریعے کام کیا جارہا ہے۔ ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے ساتھ ساتھ 123 اسٹیشنوں کے ری ڈیولپمنٹ پر کی جانے والی کل سرمایہ کاری 50000 کروڑ سے زیادہ ہے۔

اسٹیشن تیار ہے اور کونکرس کا استعمال مسافروں کی روانگی کے لئے کیا جائے گا جب اسٹیشنوں پر مسافروں کی تعداد بڑھے گی۔ تاہم مستقبل قریب میں اس ایریا میں خوردہ، کھانے پینے اور تفریحی آؤٹ لیٹس کھولنے کا منصوبہ ہے، تاکہ مسافروں کی مانگ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے مطالبات کی بھی تکمیل کی جاسکے۔ بگ بازار اور شاپرس اسٹاپ جیسے مارکیٹ پلیئرس نے اپنے چھوٹے آؤٹ لیٹس کھولنے میں دلچسپی دکھائی ہے، جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کے لئے اسٹیشنوں پر خریداری کرنا آسان ہوجائے گا۔ ری ڈیولپڈ اسٹیشن ایک ’’سٹی سینٹر ریل میل‘‘ کے طور پر کام کرے گا، جہاں پر سفر متعدد کاموں میں سے ایک ہوگا۔

اسٹیشن پر دویانگ جنوں کی رسائی کے لئے خصوصی انتظامات ہیں اور سبھی جگہوں پر لفٹ اور ریمپ بنائے گئے ہیں۔ ٹیکسٹائل فلورنگ جیسی دیگر سہولتیں بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اسٹیشن کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے، جس میں انتظار کے لئے خاطرخواہ جگہ شامل ہے۔ اس کے لئے بلا کالم کی چھت بنائی گئی ہے تاکہ وہ لوگوں کو دھوپ / بارش سے تحفظ دے سکے۔ دستیاب سہولتوں میں ایئر کنڈیشن، ملٹی پرپز ویٹنگ ہال، بے بی فیڈنگ روم، عمدہ قسم کے سائنیج اور جدید قسم کے بیت الخلاء، بین مذہبی پریئر روم بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آرٹ گیلری، تھیم فیکیڈ لائٹنگ وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جو مسافروں کی دلچسپی کا باعث ہوں گے اور جس سے نہ صرف مسافروں کے اطمینان میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ایک فخر کی بات بھی ہوگی، کیونکہ اس اسٹیشن پر متعدد ایسی چیزیں ہوں گی جو ملک میں پہلی بار دستیاب ہوں گی۔ کونکرس کے علاوہ ری ڈیولپڈ اسٹیشن کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والے اوقات  میں 1500 مسافروں کو ہینڈل کرسکیں۔ پیک آور میں کونکرس کے ساتھ یہ صلاحیت 2200 مسافروں تک کی ہوگی۔

اس اسٹیشن کا مقصد پورٹ لینڈ پوزولانا سیمنٹ، فلائی ایش  برکس وغیرہ جیسے پائیدار مٹیریل کے استعمال کے ذریعے قدرتی ماحول کا تحفظ کرنا اور اینرجی ایفیشنس ڈیزائن، رین واٹر ہارویسٹنگ اور پانی کی ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی اور بجلی کی ضرورتوں میں کمی لانا ہے۔

’انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (ای پی سی)‘ ماڈل کو آگے بڑھاتے ہوئے گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن بھارتی ریلوے کا پہلا ایسا اسٹیشن ہے جسے ری ڈیولپمنٹ کے لئے اس ماڈل کو اپنایا ہے۔

حال ہی میں ڈیولپ کئے گئے گاندھی نگر راجدھانی ریلوے اسٹیشن کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:

  • ٹکٹنگ سہولت کے ساتھ کشادہ انٹرینس لابی
  • جدید ترین نوعیت کا ایکسٹرنل فیکیڈ اینڈ لینڈ اسکیپنگ
  • تھیم – بیسڈ لائٹنگ
  • لائیو ایل ای ڈی وال کے ساتھ ڈیڈیکیٹیڈ ایکسکلوزیو آرٹ گیلری
  • ڈسپلے لاؤنج
  • سینٹرلائزڈ ایئر کنڈیشنڈ ملٹی پرپز ویٹنگ لاؤنج
  • اسکلیٹرس اور لفٹ
  • دویانگ جنوں کے لئے سہولتیں
  • بین مذہبی دعائیہ ہال
  • ایئر کنڈیشنڈ بے بی فیڈنگ روم وغیرہ
  • تقریباً 500 مسافروں کے لئے پلیٹ فارموں پر ویٹنگ ہال
  • سب ویز کے ساتھ اچھی طرح جڑے ہوئے پلیٹ فارم، پارکنگ کی خاطرخواہ سہولت

اسٹیشن ری ڈیولپمنٹ ریلوے کی وزارت کا ایک ترجیحی شعبہ ہے۔

نافذ کئے گئے پروجیکٹ:

  1. گاندھی نگر (گجرات)
  2. حبیب گنج (بھوپال)
  3. ایس ایم وی ٹی، بنگلورو

زیر تعمیر:

  1. اجودھیا
  2. بجواسن (دہلی)
  3. گومتی نگر (لکھنؤ)
  4. دہلی صفدر جنگ
  5. اجنی (ناگ پور)

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6599

 


(Release ID: 1736041) Visitor Counter : 216