پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ایتھنول ایک متبادل ایندھن

Posted On: 03 FEB 2021 2:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،3؍ فروری  :   پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ایتھنول کے استعمال کو مرکعب اسٹاک کی شکل میں  فروغ دیتی آئی ہے، جس کا مقصد  ایتھنول بلینڈڈ ایتھنول آمیز پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت  بائیو  ایندھن سے متعلق قومی پالیسی  (این بی پی)- 2018  سے ہم آہنگ رہتے ہوئے اسے پیٹرول جیسے ایم ایندھن کے طور پر  متعارف کرانا ہے۔

حکومت  نے خام  میٹریل کی بنیاد پر  گنے اور  غذائی اجناس سے  ایتھنول کی  پیداوار کو منظوری دے دی ہے۔ خوراک اور  عوامی تقسیم کے محکمہ نے  مطلع کیا ہے کہ ایتھنول کی پیداوار کی لاگت   الگ الگ  ڈسٹلری  کے لحاظ سے  ہوتی ہے اور  اس کا انحصار مختلف عناصر مثلاً مٹیریل کی لاگت،  تبدیلی لاگت،  ڈسٹلری پلانٹ کی اثر انگیزی وغیرہ پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ  مذکورہ  عوامل کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت نے  گنوں پر منحصر خام مواد سے ایتھنول کی  سابق  مل قیمت طے کی ہیں اور  آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی)نے  دسمبر  سے نومبر 21-2020  کی مدت کے لئے ایتھنول سپلائی سال کے لئے ایف سی آئی کے ساتھ نقصان  ہوئے  اور فاضل چاول  سے ایتھنول کی قیمت طے کی ہے، جو حسب ذیل ہے۔

 

فیڈ اسٹاک کا زمرہ

 ایکس- مل ایتھنول کی قیمت (روپے اور لیٹر)

سی -  بھاری گڑ

45.69

بی – بھاری گڑ

57.61

گنے کا جوس ؍ شکر  ؍ شکر کا سیرپ

62.65

نقصان ہونے والا غذائی اجناس ؍  مکئی

51.55

 فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) چاول کے ساتھ فاضل چاول

56.87

 

مختلف  فیڈ اسٹاک سے  تیار کئے گئے ایتھنول کی صلہ بخش قیمتیں طے کی گئی  ہیں تاکہ ای بی پی پروگرام کے تحت  ایتھنول کی سپلائی کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔   صلہ بخش قیمتوں کے علاوہ مختلف  فیڈ اسٹاک سے  ایتھنول کی پیدا وار  بھی اجازت دی گئی ہے تاکہ ای بی پی  پروگرام کے تحت ایتھنول کی سپلائی کو  بڑھایا جاسکے۔ اس کے علاوہ حکومت  ایتھنول کی پیدا وار کو بڑھائے گی ،حکومت نے  گڑ اور اناج پر مبنی  نئی  ڈسٹلری  کے قیام کے لئے سود مند سبوینشن اسکیمیں نوٹیفائی کی ہیں اور  موجودہ ڈسٹلری کی توسیع کے علاوہ  دہری  فیڈ  ڈسٹلری کے قیام  کے علاوہ  زیرو لیکوڈ ڈسچارج سسٹم نصب کرنے کے لئے بھی نوٹیفائی کیا ہے۔

پچھلے  تین ایتھنول سپلائی سال  ای ایس وائی  میں  ای بی پی پروگرام کے تحت  ایتھنول کی مقدار  پبلک سیکٹر او ایم سی کو سپلائی کی گئی، جو حسب ذیل ہے:

ای ایس وائی

ای بی پی کے تحت  حاصل کی گئی مقدار (کروڑ لیٹر میں)

2017-18

150.50

2018-19

188.57

2019-20

173.03

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ح ا- ق ر)

U-6576


(Release ID: 1735773) Visitor Counter : 230