وزارت دفاع

مزید 147 بھارتی فوج کی خواتین افسروں کو مستقل کمیشن دیا گیا

Posted On: 14 JUL 2021 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14/جولائی 2020 ۔ عزت مآب سپریم کورٹ کے بھارتی فوج نے خواتین افسروں کو مستقل کمیشن (پی سی) دیے جانے کے تاریخی فیصلے کے بعد ستمبر 2020 میں مستقل کمیشن دینے کے لئے خواتین افسروں کی اسکریننگ کی خاطر ایک خصوصی نمبر 5 سلیکشن بورڈ قائم کیا گیا تھا اور نومبر 2020 میں نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ مزید برآں مارچ 2021 میں عزت مآب سپریم کورٹ نے ان خواتین افسروں کے معاملات پر ازسرنو غور کرنے کی ہدایت دی تھی، جنھیں مستقل کمیشن نہیں دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ایسی خواتین افسروں کے معاملے پر ازسرنو غور کیا گیا اور اب تازہ نتائج جاری کئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 147 خواتین افسروں کو مستقل کمیشن دیا جارہا ہے، جسے ملاکر 615 زیر غور افسران میں سے مستقل کمیشن دیے جانے والی خواتین کی تعداد 424 ہوگئی ہے۔ کچھ خواتین افسروں کے نتیجے انتظامی وجوہات کے روکے گئے ہیں اور سپریم کورٹ میں یو او آئی کے ذریعے داخل کی گئی عرضی پر وضاحت کا انتظار ہے۔

وہ سبھی خواتین افسران جنھیں مستقل کمیشن دیا گیا ہے انھیں خصوصی ٹریننگ کورسیز اور چیلنجنگ ملٹری اسائمنٹ سے گزرنا ہوگا، تاکہ انھیں بھارتی فوج میں بلندتر قائدانہ رول کے لئے امپاور کیا جاسکے۔ 33 خواتین افسروں کے ایک بیچ نے حال ہی میں آرمی وار کالج مہو کے مڈ لیول ٹیکٹیکل اورینٹیشن کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔

مزید برآں وہ سبھی خواتین افسران جن پر اس اسپیشل نمبر 5 سلیکشن بورڈ میں غور کیا گیا تھا اور جنھیں مستقل کمیشن نہیں دیا گیا تھا، وہ بھی کم از کم 20 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد پنشن کی اہل ہوں گی۔ وہ چند خواتین افسران جو 20 سال کی سروس مکمل کرچکی ہیں انھیں پنشن کی سہولت کے ساتھ ریلیز کردیا گیا ہے، جبکہ باقی خواتین افسران کو 20 سال تک سروس کرنے کی اجازت دی جائے گی اور انھیں بھی پنشن کی سہولت کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

سینئر بیچوں میں خواتین افسران کو مستقل کمیشن دینے کا آغاز دسمبر 2020 میں شروع ہوا تھا، جس کے تحت ان پر ان کی سروس کے دسویں سال میں مستقل کمیشن کے لئے غور کیا جاتا ہے۔ مستقل کمیشن ملنے سے خواتین افسران جنسی مساوات کے دور میں آگے بڑھ رہی ہیں اور اپنے مرد ہم منصبوں کی طرح چیلنجنگ لیڈرشپ رول حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6559



(Release ID: 1735714) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil