سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
فروغ اور سہولت کے لئے بین وزارتی تعاون
قطبی حیاتیات کے شعبے میں سمندری وسائل کے
محکمہ بائیوٹیکنالوجی نے ڈی بی ٹی ایم او ایس پولر ریسرچ سنٹر کے قیام کے لئے وزارت ارتھ سائنسز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے
Posted On:
14 JUL 2021 6:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،14جولائی ، 2021
آج یہاں محکمہ بائو ٹیکنولوجی اور وزارت ارتھ سائنس کے درمیان ہوئے ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو)پر ڈی بی ٹی سکریٹری اور ایم او ای ایس سکریٹری نے سائنس اور ٹیکنولوجی وزیرمملکت (آزادانہ چارج)،وزیر مملکت برائے ارتھ سائنس (آزادانہ چارج)؛پی ایم او،عملہ،شکایات عامہ ،پینشن ،نیوکلیائی توانائی اور خلاکے وزیر داکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں دستخط کئے۔ اس موقع پر بھارتیہ حکومت کے چیف سائنس مشیر پروفیسر کے وجے راگھون اور دیگر سائنس وزارتوں/محکموں کے سکریٹری بھی موجود رہے۔قطبی خطے میں اینٹارکٹک،آرکٹک ،جنوبی بحیرہ ہند اور ہمالیہ میں ایک منفرد ماحولیاتی نظام ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کے مقابلے میں بے حد مشکل ماحول کی وجہ سے خاسی دلچسپی پیدا کرتا ہے۔حالانکہ دنیا بھر کے تحقیق کاروں نے تحقیق کے مختلف شعبوں میں تعاون دیا ہے لیکن قطبی شعبہ کو ابھی تک ایک غیرتلاش شدہ ماحولیاتی نظام کے طورپر جانا جاتا ہے۔
ایم او یو قطبی حیاتیات سائنس کے میدان میں مناسب سوالوں کے حل کےلئے ایک جگہ پر اور مل کر کام کرنے میں تعاون،یکجہتی اور ہم آہنگی کے امکانات پر باہمی شراکت داری کا تصور کرتا ہے۔ خاص طور پر قطبی بیکٹیریا کی بائیو ٹکنالوجی ایپلی کیشنز وزارت ارتھ سائنس اور ڈی بی ٹی دونوں کے مابین اس باہمی تعاون کا محور ہوسکتی ہیں۔
قطبی سائنس کے میدان میں تحقیق کے باہمی اتفاق رائے والے شعبوں میں باہمی تعاون کے مقصد کے ساتھ اس مفاہمت نامہ پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ابتدا میں ان کوششوں کو قطبی شعبہ میں ایم او ای ایس کی دستیابی موجودہ سہولیات کے استعمال سے ایم او ای ایس کے تحقیق کاروں کے ذریعہ تعاون کی تجاویز کے ذریعہ سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اس حصہ داری کو مضبوط بنانے اور قطبی شعبوں میں تحقیق کو تیز کرنے کے مرحلے میں ایم او ای ایس اسٹیشنوں پر مشترکہ لیبس کا قیام کیا جائے گا۔اس سے تحقیق کاروں کو نمونوں کو بھارت میں بڑی لیبوریٹریز تک پہنچانے کی ضرورت کے بغیر اپنی سائٹ پر استعمال کرنے کا موقع ملے گا اور اس خاص ماحول میں جڑی قیمتی معلومات اور جدید مصنوعات منظرعام پر آئیں گے۔
اس کلیدی شرکت کو ملک کے نامور اداروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے ذریعے ایک مشن کی حیثیت سے آگے بڑھایا جائے گا۔
ش ح ۔ا م۔رب۔
U:6565
(Release ID: 1735696)
Visitor Counter : 239