کابینہ

مرکزی کابینہ نے مرکز کی حمایت یافتہ اسکیم نیشنل آیوش مشن کو جاری رکھنے کی منظوری دی

Posted On: 14 JUL 2021 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 جولائی، 2021 :

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے نیشنل آیوش مشن (این اے ایم )  کو مرکز کی حمایت یافتہ اسکیم کی شکل میں یکم اپریل  2021 سے 31 مارچ 2026 تک 4607.30 کروڑ روپئے  (مرکزی حصہ کے طور پر 3000 کروڑ روپئے اور ریاست کے حصہ کے طور پر 1607.30 کروڑ روپئے ) کے مالی خرچ کے ساتھ جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔ آیوش مشن 15 ستمبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا۔

بھارت کے پاس آیوروید، سدھ، سوا- رگپا، یونانی اور ساتھ ہی ہومیوپیتھی (اے ایس یو اینڈ ایچ) جیسے روایتی طریقہ علاج کی نمائدنگی کرنے والی ایک مثالی وراثت ہے۔  جو تدارکی  ، فروغ کی طرف میلان رکھنے والی  اور شفاف بخش حفظان صحت کے لئے علم کا خزانہ ہے ۔ بھارتی طریقہ علاج کی خصوصیات یعنی ان کے تنوع  اور لچیلاپن ،قابل رسائی، قابل استطاعات  ، عوام کے ایک بڑے طبقے کے ذریعہ قابل قبول ، مقابلتاً کم لاگت اور بڑھتی ہوئی معاشی قدر ،انہیں  ایسی طبی خدمات  فراہم  کرنے والی بناتی ہیں جن کی ہمارے ایک بڑے طبقے کو ضرورت ہے۔

مرکز کی حمایت یافتہ اسکیم ، نیشنل آیوش مشن کو آیوش وزارت ، بھارتی حکومت کے ذریعہ سستی آیوش خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے نافذ کیا جارہا ہے۔اس کا مقصد آیوش اسپتالوں اور  ڈسپنسری  کو جدید بناکر وسیع رسائی کے ساتھ ، پرائمری ہیلتھ سنٹرز (پی ایچ سی) ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی) اور ضلع اسپتالوں (ڈی ایچ ) میں آیوش سہولیات کو ایک  ساتھ فراہم کرنا، آیوش تعلیمی اداروں کی تجدید کاری کے توسط سے ریاستی سطح پر  ادارہ جاتی صلاحیت کو مستحکم کرنا  ،50 بستروںوالے مربوط آیوش اسپتال  کا قیام ، آیوش پبلک ہیلتھ پروگرام  اور 12500 آیوش ہیلتھ اور ویلنیس سنٹرز  کو چلانا ہے۔  ان کے پیچھے مقصد آیوش  اصولوں  اور روایتوں  کی بنیاد پر ایک جامع ویلنیس ماڈل کی خدمات فراہم کرنا ہے  تاکہ بیماری کے بوجھ کو کم کرکے اور جیب پر پڑنے والے خرچ کو کم کرکے ‘‘اپنی دیکھ بھال آپ ’’ کے لئے عوام کو بااختیار بنایا جاسکے ۔

مشن ملک میں خاص طور پر پسماندہ اور دوردراز کے علاقوں میں آیوش ہیلتھ خدمات / تعلیم فراہم کرنے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی کوششوں کی حمایت کرکے  طبی خدمات کی خامیوں کو دور کررہا ہے۔ این اے ایم کے تحت ایسے علاقوں کی مخصوص ضرورتوں اور ان کے سالانہ منصوبوں میں زیادہ وسائل مختص کرنے پر خاص طور پر توجہ دی جاتی ہے۔

مشن سے مندرجہ ذیل نتائج برآمد ہونے کی امید ہے:۔

  1. آیوش خدمات اور دواؤں کی بہتر دستیابی اور تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرکے بہتر طبی سہولیات کے توسط سے آیوش حفظان صحت سے متعلق خدمات تک بہتررسائی ۔
  2. بہتر سہولیات سے آراستہ بہت سے آیوش تعلیمی اداروں کے توسط سے آیوش کی تعلیم میں بہتری ۔
  3. آیوش حفظان صحت کی خدمات کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے نشان زد پبلک ہیلتھ پروگرام کے توسط سے متعدی /غیرمتعدی بیماریوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6547)


(Release ID: 1735591) Visitor Counter : 372