صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 کے سبب  اموات کی تعداد  کے بارے میں مفروضات بنام حقائق


کووڈ -19 کے سبب اموات  کے بارے میں ہیلتھ  مینجمنٹ انفورمیشن سسٹم ایچ ایم آئی ایس اور  سی آر ایس کے اعداد وشمار  کے موازنے سے لئے گئے اندازے جھوٹے اور قیاس آرائی پر مبنی ہیں

بھارت میں کووڈ – 19  کے سبب  ہونے والی اموات کی ریکارڈ کا ایک زبردست نظام موجود ہے

Posted On: 14 JUL 2021 11:24AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 ؍جولائی : میڈیا کی رپورٹوں میں ایسی  قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کووڈ – 19  کی وجہ سے  زیادہ  اموات کی تعداد  قومی صحت مشن  کے  صحت بندوبست  انفارمیشن سسٹم  ایچ ایم آئی ایس کے اعداد وشمار پر مبنی ہیں۔ یہ رپورٹ غلطیوں  اور بے بنیاد حوالوں کی تشخیص کے لئے اعداد وشمار کا موازنہ یعنی سول رجسٹریشن سسٹم  (سی آر ایف) اور  ایچ ایم آئی ایس کا باہم موزا نہ کرتی ہے اس طرح کی رپورٹیں  قیاس پر مبنی ہیں  اور ان کی کوئی خاطر خواہ  بنیاد  نہیں ہے۔

اموات کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے، جو ایچ ایم آئی ایس میں درج ہوئی ہیں، میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ دیگر  معلومات کی عدم موجودگی میں ان اموات کو  کووڈ – 19  سے جڑی اموات کے طور پر سمجھا جانا چاہئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ، جو  2  لاکھ 50  ہزار  سے زیادہ  اموات  ہوئی ہیں، ان کی وجوہات  کا پتہ نہیں چلا ہے۔ رونما ہونے والی کسی بھی موت کو  بے بنیاد طور پر کووڈ – 19  کے نتیجے میں رو نما ہوئی  موت  قرار دینا  سوائے اس کے کہ اسے اعداد وشمار کی بنیاد پر  رونما  ہونا بتایا گیا ہو، اپنی نوعیت کے اعتبار سے غلط بات ہے اور اس طرح کا مطالب اور معنی عکس کرنا  صرف تخیل کا نتیجہ ہوتا ہے۔

اس بات کو  دہرا یا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کووڈ  کے اعداد وشمار  کے بندوبست  کے تئیں اپنی  اپروچ میں شفاف رہی ہے اور  کووڈ – 19 سے متعلق تمام  اموات  کی ریکارڈنگ کا  ایک زبردست نظام  پہلے ہی  موجود ہے۔ تمام ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ  ایک لگا تار بنیاد پر  اس مخصوص نظام میں اعداد وشمار کو اپ ڈیٹ کریں۔ اموات کی تعداد میں  بے ضابطگی سے بچنے کے لئے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ  (آئی سی ایم آر)  نے ہندوستان میں کووڈ  - 19  سے متعلق اموات کی مناسب ریکارڈنگ کے لئے  گائڈ لائنس جاری کی ہے تاکہ آئی سی ڈی  - 10 کوڈس کے مطابق  تمام اموات کی  درست  ریکارڈنگ  کی جاسکے، جس کی شفارش  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے کی گئی ہے اور یہ  ریکارڈنگ  اموات  کی کوڈنگ سے متعلق ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے  اپیل کی گئی ہے کہ  وہ سینٹرل ٹیموں کی تعیناتی  کے ذریعے اور  مختلف  رسمی کمیونی کیشن کے علاوہ  کثیر  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  مجوزہ رہنما خطوط کے مطابق اموات کی صحیح ریکارڈنگ کریں۔ صحت کی مرکزی وزارت نے بھی  مستقل طور پر  روزانہ کی  بنیاد پر اموات  اور  ضلع کے اعتبار سے معاملوں کی نگرانی کے لئے ایک زبردست رپورٹنگ طریقہ کار  کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ ایک  جانی مانی حقیقت  ہے کہ کووڈ  عالمی وبا  جیسے  طویل عوامی صحت کے  بحران کے دوران ریکارڈ کی  گئی اموات میں ہمیشہ  فرق رہے گا۔ اور اموات کے بارے میں منظم طور پر کی گئی  تحقیقی  مطالعات  عام طور پر اس وقت کئے جاتے ہیں، جب اموات سے متعلق  اعداد و شمار با خبر ذرائع سے دستیاب ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ق ر

6521U-



(Release ID: 1735320) Visitor Counter : 281