اسٹیل کی وزارت

فولاد کے وزیر جناب رام چندرپرساد سنگھ نے آر آئی این ایل ، ایم ایس ٹی سی، کے آئی او سی ایل اور ایم او آئی ایل کی کارکردگی کی جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 13 JUL 2021 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13 جولائی، 2021 :

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے کے ساتھ آج آر آئی این ایل  اور اس کی معاون کمپنیوں ڈی ایس ایل سی ، او ایم ڈی سی اور ایم ایس ٹی  سی اور اس کی ذیلی کمپنیوں ایف ایس این ایل ، کے آئی او سی ایل اور ایم او آئی ایل کی کاروباری سرگرمیوں اور کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی نے کمپنی کی فزیکل اور مالی کارکردگی اہم جاری پروجیکٹوں ، اہم اقدامات ، مختلف شعبوں کے معاملات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دیا۔ فولاد کے وزیر نے فورجڈ وھیل پلانٹ کے آپریشنلائزیشن اور اس کے ذریعہ ریلوے کو پہیوں کی سپلائی کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں جانکاری بھی لی، انہوں نے آر آئی این ایل کے ذریعہ اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری لی۔ اس کے علاوہ انہوں نے آرآئی این ایل کو اخراجات پر کنٹرول کرنے اور پروڈکشن میں بہتری کے لئے سبھی تدابیر کرنے کی صلاح دی۔ او ایم ڈی سی کانوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فولاد کے وزیر کو بی ایس ایل سی کے پروڈکشن اور مالی کارکردگی کی بھی جانکاری دی گئی۔

ایم ایس ٹی سی کے سی ایم ڈی نے فولاد کے وزیر کو کمپنی کے تین کاروباری شعبوں ای کامرس، ٹریڈنگ اور ری سائکلنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اپنے ای کامرس بزنس کے بارے میں  ایم ایس ٹی سی کے سی ایم ڈی نے بزنس کی گوناگونیت اور کمپنی کی ذریعہ دی جارہی خاص خدمات ، جیسے جنگلات  اور زرعی پیداوار ، کموڈیٹی، قدرتی وسائل اور معدنیات جیسے شعبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ پرزنٹیشن میں کمپنی کی معاون کمپنی ایف ایس این ایل کی کاروباری کی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا، جو فولاد کے پلانٹس کو ہاٹ سلیگ منیجمنٹ  اور دھات اسکریپ ری کووری کی اہم خدمات فراہم کررہی ہے۔

کے آئی او سی ایل کے سی ایم ڈی  نے پچھلے پانچ برسوں کے دوران کمپنی کی تاریخی ترقی کے ساتھ ساتھ کمپنی کی فزیکل اور مالی کارکردگی کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دیا۔ انہوں نے کمپنی کو مختلف شعبوں میں کام کرنے والی اور ٹکاؤ کمپنی بنانے کے لئے جاری پروجیکٹوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ فولاد کے وزیر نے پچھلے پانچ برسوں کے دوران کمپنی کی اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کے آئی او سی ایل منیجمنٹ کو جاری پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایم او آئی ایل  کے چیئرمین اور منیجننگ ڈائرکٹر نے کمپنی کے قیام کے بعد سے اس کی اب تک کی ترقی کے بارے میں ایک پرزنٹیشن دیا۔ انہوں نے اس کے تحت دستیاب ماحولیات سے متعلق منظوری ، موجودہ پروڈکشن کی سطح  اور مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں 11 کانوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی تفصیل دیتے ہوئے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ایم او آئی ایل کو کانکنی کی اپنی اہم سرگرمیوں پر توجہ دینی چاہئے اور ملک میں مختلف ریاستوں میں دستیاب وسائل سے پروڈکشن بڑھانا چاہئے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی محسوس کیا کہ فیرو الائے صنعت کی مانگ کو پور اکرنے کے لئے ملک میں بڑی مقدار میں خام میگنیز کی درآمد کی جارہی ہے۔ اس لئے ایم او آئی ایل کو دوسری ریاستوں میں میگنیز کے نئے وسائل اور مواقع کا پتہ لگانا چاہئے، جہاں گھریلو پیداوار بڑھانے کے لئے میگنیز دھات زمین میں دستیاب ہے۔ ایسا کرنے سے خودکفیل بھارت کے تصور کو حقیقت کا جامہ پہنانے میں مدد ملے گی اور درآمدات پر انحصار بھی کم ہوگا۔

فولاد کے وزیر نے کمپنیوں کو ماہرانہ کاروباری طریقوں کو اختیار کرنے اور جس شعبے میں کام کرتے ہیں ، اس میں مسابقت میں بنے رہنے کی ہدایت دی۔

راشٹریہ اسپات نیگم لیمٹیڈ (آر آئی این ایل) وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ (وی ایس پی)کو آپریٹ کرتا ہے۔ جو بھارت کا پہلا ساحل پر مبنی مربوط فولاد کا پلانٹ ہے۔ وی ایس پی ایک 7.3 ایم ٹی پی اے کا پلانٹ ہے۔ ایسٹرن انویسٹمنٹ لمیٹیڈ (ای آئی ایل) کمپنی کی ایک معاون کمپنی ہے۔ ای آئی ایل کی بھی میسرس اڑیسہ منرل ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (او ایم ڈی سی) اور میسرس بسرا اسٹون لائم کمپنی لمیٹیڈ ( بی ایس ایل سی) دو معاون کمپنیاں ہیں۔ او ایم ڈی سی خام لوہا اور خام میگنیز کی کانکنی اور پروڈکشن میں مصروف ہے۔ بی ایس ایل سی اڈیشہ کے سدرگڑھ میں چونا پتھر اور ڈولومائیٹ کانوں کو آپریٹ کرتی ہے۔

ایم ایس ٹی سی لمیٹیڈ، ایک منی رتن  کٹیگری -1 پی ایس یو ہے۔  جوکہ ای-نیلامی/ ای -فروخت خدمات اور سافٹ ویئر / سلیوشن خدمات فراہم کرنے والی مختلف صنعتوں کو  ای کامرس سے متعلق خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ ایف ایس این ایل ایک منی رتن -2 کٹیگری ، ایم ایس ٹی سی لمیٹیڈ  کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔ جو اسٹیل مل سروس شعبے میں اہم اداروں میں سے ایک بن گئی ہے۔

ایم او آئی ایل ایک شیڈیول ‘‘اے’’ منی رتن کٹیگری -1 کمپنی ہے۔ اس وقت ، ایم او آئی ایل 11 کانوں کو آپریٹ کرتی ہے جن میں سے سات مہاراشٹر کے ناگپور اور بھنڈارہ ضلعوں میں اور چار مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں واقع ہیں۔ ایم او آئی ایل مختلف گریڈ کے خام میگنیز کا پروڈکشن اور فروخت کرتی ہے۔

کے آئی او سی ایل لمیٹیڈ (جسے پہلے کودرے مکھ آئرن اور کمپنی لمیٹیڈ کے نام سے جانا جاتا تھا) کو ملک میں خام  لوہے کی کانکنی، بینی فکیشن اور آئرن آکسائیڈ پیلیٹائزیشن کی آپریٹنگ میں چار دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ کے آئی او سی ایل کے پاس کرناٹک کے منگلورو میں 2.16 لاکھ ٹن سالانہ پگ آئرن کی تیاری کے لئے 3.5 ایم ٹی پی اے آئرن-آکسائیڈ پیلیٹ پلانٹ، بلاسٹ فرنس اکائی کو آپریٹ کرنے کی سہولت ہے۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6505)

 



(Release ID: 1735266) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil