وزارت خزانہ
آئی بی پی ایس کے ذریعے مقامی زبانوں میں پی ایس بی کے مسابقتی امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں وزارت خزانہ کی وضاحت
Posted On:
13 JUL 2021 5:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13/جولائی 2020 ۔ یہ وضاحت انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (آئی بی پی ایس) کے ذریعے سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) کے کلرک گریڈ میں بھرتی امتحانات کے انعقاد کے لئے دیے گئے اشتہارات کے سلسلے میں میڈیا کے ایک حلقے میں شائع رپورٹ کے تناظر میں ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ امتحان صرف دو زبانوں یعنی انگریزی اور ہندی میں ہوگا، اس حقیقت کے باوجود کہ 22 زبانوں کو بھارت کے آئین کے ذریعے منظوری دی گئی ہے۔ خبر پر مشتمل رپورٹ میں 2019 میں مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعے دیے گئے ایک بیان کا ذکر کیا گیا ہے، جب انھوں نے مقامی زبانوں میں بینکنگ امتحانات منعقد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مذکورہ تناظر میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ وزیر خزانہ کا مذکورہ بیان صرف علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کے سلسلے میں تھا۔ روزگار کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے تناظر میں، مقامی نوجوانوں کو مساوی موقع دینے کے لئے حکومت نے 2019 میں فیصلہ کیا تھا کہ آر آر بی میں آفس اسسٹنٹ اور آفیسر اسکیل I کی بھرتی کے لئے ہندی اور انگریزی کے علاوہ کوکنی اور کنڑ سمیت 13 علاقائی زبانوں میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تب سے ان بھرتیوں کے لئے علاقائی زبانوں میں بھی امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔
سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) کے کلرک گریڈ کے لئے مقامی / علاقائی زبانوں میں امتحانات منعقد کرنے کے مطالبے پر غور کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو اس معاملے پر گہرائی کے ساتھ غور کرے گی۔ کمیٹی پندرہ دنوں کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ آئی بی پی ایس کے ذریعے امتحانات کے انعقاد کے فی الحال جاری عمل کو کمیٹی کی سفارشات موصول ہونے تک ملتوی رکھا جائے گا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 6509
(Release ID: 1735263)
Visitor Counter : 218