کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب من سکھ منڈاویا نے بھارت کو کھاد کی پیداوار میں خودکفیل بنانے کے لئے جائزہ میٹنگ کی

Posted On: 13 JUL 2021 5:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13/جولائی 2020 ۔ کیمیا و کھاد کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے کھاد کی پیداوار کے شعبے میں بھارت کو خودکفیل بنانے کے لئے محکمہ کھاد کی پہل کا آج جائزہ لیا۔ کیمیا و کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا بھی اس دوران موجود تھے۔ محکمہ کھاد کے سکریٹری جناب آر کے چترویدی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013CBM.jpg

جناب منڈاویا نے کہا کہ راماگنڈم پلانٹ کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ملک میں 12.7 لاکھ میٹرک ٹن فی سال (ایل ایم ٹی پی اے) دیسی یوریا کی پیداوار شروع ہوگئی ہے اور اس سے یوریا کی پیداوار میں بھارت کو خودکفیل بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو حقیقت کی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ اس پروجیکٹ سے نہ صرف کسانوں کو آسانی سے کھاد کی دستیابی بڑھے گی بلکہ ملک کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ سڑکوں، ریلوے اور معاون صنعتوں وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کے فروغ سمیت ملک کی معیشت کو بڑھاوا ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C4NE.jpg

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ حکومت متبادل کھادوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے بازار ترقیاتی تعاون (ایم ڈی اے) پالیسی کو نرم بنانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اس سے قبل یہ پالیسی صرف شہری کھاد (کمپوسٹ) تک ہی محدود تھی۔ اس میں نامیاتی کچرے جیسے بایو گیس، گرین مینیور، دیہی علاقوں کے نامیاتی کھاد، ٹھوس/ سیال گھول وغیرہ کو شامل کرکے اس پالیسی کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ توسیع بھارت سرکار کی سوچھ بھارت مہم کی مکمل طور سے معاون ثابت ہوگی۔

کیمیا و کھاد کے وزیر کو بتایا گیا کہ درگاپور میں 12.7 لاکھ میٹرک ٹن کی صلاحیت والا میٹکس فرٹیلائزرس پلانٹ جلد ہی شروع ہوگا۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6506


(Release ID: 1735259) Visitor Counter : 193