مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سی پی ڈبلیو ڈی نے اپنا 167واں سالانہ دن منایا

Posted On: 12 JUL 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12  جولائی ،2021   / تعمیرات عامہ  کے مرکزی محکمے  (سی پی ڈبلیو ڈی) نے 12 جولائی، 2021 کو قوم  کے لیے اپنی  شاندار خدمات کا 167 واں سالانہ دن منایا۔  وبا کی وجہ سے یہ تقریب ڈیجیٹل  طریقے سے معمولی انداز میں منعقد کی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L8CE.jpg

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور ہاؤسنگ و شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے اس تقریب میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اس تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری  جناب درگا شنکر مشرا نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران ان اہم شخصیتوں کے ہاتھوں چار تکنیکی اشاعتوں، سی پی ڈبلیو ڈی  فلورل ٹیبلیو : ایک مجموعہ،   ای آر پی ای – ماڈیولس ، نرمان بھارتی – سی پی ڈبلیو ڈی کی اپنی اشاعت اور سی پی ڈبلیو ڈی کی ٹیلیفون ڈائریکٹری 2021  کا اجرا کیا گیا۔  تقریب کے دوران سی پی ڈبلیو ڈی کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں پر مبنی ایک مختصر فلم کی بھی نمائش کی گئی ۔

اس موقعے پر ، محکمے کے بہترین کارکردگی انجام دینے والے افسران کو سی پی ڈبلیو ڈی تمغے بھی عطا کیے گئے۔ اس کے بعد سی پی ڈبلیو ڈی کے افسران اور دیگر ماہرین  کی طرف سے تکنیکی پرزینٹیشنز بھی دیئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6472



(Release ID: 1734896) Visitor Counter : 171