صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جناب منسکھ مانڈویہ نے گجرات کے بھاؤ نگر میں واقع سر تخت سنہ جی اسپتال میں2 پی ایس اے آکسیجن پلانٹوں کا افتتاح کیا
یہ پلانٹ اگلے 20برسوں تک اسپتال میں آکسیجن کی کمی کودور کرے گا: جناب مانڈویہ
ملک، لوک بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ "پورے معاشرے"کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ ہر فردکو کووڈ-19 سے محفوظ رکھا جاسکے
جامع منصوبہ بندی اور صلاحیت سازی کے کاموں کوآئندہ6ماہ میں 23000کروڑ کے کووڈپیکج کے ساتھ مزید تیز کیا جائے گا
Posted On:
12 JUL 2021 1:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 جولائی : صحت و خاندانی بہبودنیز کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر،جناب منسکھ مانڈویہ نے آج بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال کی موجودگی میں ، سر تخت سنہ جی اسپتال ، بھاؤ نگر میں پی ایس اے کے دو پلانٹوں کا ورچولی طریقے سے افتتاح کیا۔ 1000ایل پی ایم(لیٹر فی منٹ) کی صلاحیت والے 2 آکسیجن جنریشن پلانٹ کے ساتھ ہی تانبے کی پائپنگ نیٹ ورک اور فائر فائٹنگ سسٹم نیز خودکار آکسیجن سورس چینج سسٹم جیسی سہولیات کا بھی اس موقع پر افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر بندرگاہوں، آبی گزرگاہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتانو ٹھاکر اور سیاحت و بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے مرکزی وزیرشری پدیسو نائک نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
اس موقع پر جناب منسکھ مانڈویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ، "یہ سہولت بھاؤ نگر کے لوگوں کے لئے وقف ہے۔ ایسی ہی سہولیات جن کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے، بحران کے وقت ملک کو مدد فراہم کریں گی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کا اعادہ کرتے ہوئے ، جناب منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ ملک کوعالمی وباکووڈ سے محفوظ رکھنے کے لئے لوک بھاگیداری کے جذبے کے تحت کام کیا جا رہا ہے، "پورے معاشرے"کو کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ مرکزی وزیر صحت نےکووڈ-19 کی پہلی لہر کو مات دینے کے لئے ملک میں فافذ کیے گئےلاک ڈاؤن کے دوران عوام کے ذریعہ کیے جانے والے تعاون کا ذکر کیا اور اس کی ستائش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے، وبا سے محفوظ رہنے کے لیے مناسب طرز عمل اختیار کرنے اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے اصولوں پر عمل کرکے ہم نے اس لہر کو مات دی۔ انہوں نے کہا ، "یہ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین بہترین تال میل اور تعاون کا بین ثبوت ہے کہ ہم نے اپنی آکسیجن کی گنجائش جو صرف 4000 میگاین ٹن (میٹرک ٹن) تھی، کو انتہائی قلیل مدت میں 12،000 میگاین ٹن سے زیادہ تک پہنچا دی ہے۔"
ہمارے سامنے کووڈ-19 کاچیلنج ابھی بھی موجود ہے۔جناب مانڈویہ نے زور دے کر کہا کہ "ہم دوسری لہر سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں جیسے آکسیجن کی فراہمی ، اسپتال کے بستر اور ادویات کی بروقت فراہمی۔ ہم نے ہنگامی حالات میں حفظان صحت، طبی آلات اور ضروری چیزوں کو خریدنے کے لئے ہر ضلع میں مناسب فنڈز یقینی بنائے ہیں۔ کابینہ نے حال ہی میں ہنگامی امداد کے لیے23000 کروڑ روپے کے پیکج کو منظوری دی ہے۔ بچوں کے لئے موثر ترین انداز میں صحت کی دیکھ بھال کے لئے ہم نے تمام اسپتالوں میں بچوں کے علاج ومعالجے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔ ہم ریاست اور مرکز کی سطح پر بفر اسٹاک کا ایک ایسا نظام بھی تیار کر رہے ہیں جو کسی بھی صحت کے بحران کی صورت میں استعمال ہوسکے گا۔ اس طرح ، اس کووڈ پیکیج کے ذریعے آئندہ 6 ماہ میں ایک جامع منصوبہ بندی اور صلاحیت سازی کے کام کیے جا رہے ہیں۔
دین دیال پورٹ ٹرسٹ نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کو محسوس کیا اور ان کے ہی ذریعہ سر تخت سنہ جی اسپتال ، بھاؤ نگرمیں ، حکومت گجرات کے زیر انتظام ، دو میڈیکل آکسیجن پی ایس اےیونٹ لگائے ہیں۔ جس پر کل لاگت پر 2.53 کروڑ روپیے آئی ہے۔1000لیٹر فی منٹ صلاحیت والے پی ایس اے آکسیجن جنریٹر یونٹ میں 60 ہزار لیٹر/ گھنٹہ (لیٹر فی منٹ، ایل ایم پی) ہر ایک یونٹ میں یعنی لیٹر / گھنٹہ کے 5-6 بار پریشر پڑنے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار ایل ایم پی(لیٹر فی من) کی گنجائش ہے ، جسے عام لوگوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، خاص طور پر کووڈ کے مریضوں کے لیے۔ کووڈ کے ساتھ ساتھ علاقے کی پوری آبادی کے الگ الگ مریضوں میں مبتلامریضوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔یہ نظام مریضوں کے علاج معالجے کے دوران سلنڈروں کو بار بار ریفلنگ کرنے کی مشکلات کو ختم کردے گا اور اسپتال میں آکسیجن کی بلا رکاوٹ اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
پی ایس اے آکسیجن جنریشن یونٹ خالص آکسیجن گیس پیدا کرتا ہے۔یہ کئی طریقوں سے(مسلسل پریشر کے ذریعہ اورجذب کرکے ) خالص آکسیجن پیدا کرتا ہے جو درآمدی مالیکیولر آکسیجن کے ذریعہ یونٹ میں دباؤ اور پریشر کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے اور آخر کار آکسیجن کو کم از کم 93فیصد خالص کر دیتا ہے۔
جناب سنجیو رنجن ، سکریٹری ، وزارت بندرگاہ بھی اس موقع پر ورچول طریقے سے موجود تھے۔ اس موقع پر بھاؤ نگر کے ممبر پارلیمنٹ ، ڈاکٹر بھارتی بین دھیروبھائی شیال ، محترمہ کیرتی دانی دھاریہ ، میئر ، بھاؤ نگر ، ضلع پنچایت کے صدور اور گجرات حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ورچولی طور پر موجود تھے۔
*****************
ش ح - س ک
U.No. : 6463
(Release ID: 1734785)
Visitor Counter : 251