PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 11 JUL 2021 4:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11/جولائی2021 ۔

1.png

2.jpg

 

  • ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک ٹیکے کی 37.60 کروڑ خوراک دی جاچکی ہے۔
  • بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41506 نئے معاملے درج
  • بھارت میں ایکٹیو معاملات فی الحال 454118
  • ایکٹیو معاملات کل معاملات کا 1.47 فیصد
  • ملک میں اب تک مجموعی طور پر 29975064 مریض صحت یاب
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41526 مریض صحت یاب
  • صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.20 فیصد ہوئی
  • ہفتہ وار پوزیٹیوٹی شرح 5 فیصد سے نیچے برقرار، فی الحال 2.32 فیصد
  • یومیہ پوزیٹیوٹی شرح 2.25 فیصد، مسلسل 20 دنوں کے اندر 3 فیصد سے کم
  • جانچ کی صلاحیت میں زبردست اچھال – 43.08 کروڑ جانچ کی گئی (کل)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

# یونائٹ2 فائٹ کورونا # انڈیا فائٹس کورونا

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت برائے اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

3.jpg

4.jpg

5.jpg

 

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورت حال

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک37.60 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 41506نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں فی الحال زیر علاج مریضوں کی تعداد454118 ہے جو کہ کل معاملات کا محض 1.47 فیصد ہے

یومیہ پوزیٹیویٹی شرح (2.25 فیصد) مسلسل 20 دنوں سے 3 فیصد سے کم

اب تک 43 کروڑ سے زیادہ جانچ کی گئی

مجموعی طور پر بھارت میں 37.60 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 4833797 سیشنوں کے توسط سے مجموعی طور پر 376032586 ٹیکے کی خوراک دی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے دوران 3723367 ٹیکے لگائے گئے۔

ان میں شامل ہے:

ایچ سی ڈبلیو

پہلی خوراک

1,02,47,862

دوسری خوراک

74,02,098

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,76,64,075

دوسری خوراک

98,91,050

18 تا  44 سال کے افراد

پہلی خوراک

11,18,19,570

دوسری خوراک

37,01,692

45 تا 59 سال کے افراد

پہلی خوراک

9,33,66,230

دوسری خوراک

2,35,53,988

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,00,73,761

دوسری خوراک

2,83,12,260

مجموعی تعداد

37,60,32,586

کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرۂ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 41,506 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ مسلسل14 دنوں سے روزانہ نئے معاملے50 ہزار سے بھی کم درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

6.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4,54,118 ہے اور زیر علاج معاملےمثبت مجموعی معاملوں کا اب صرف1.47 فیصد ہیں۔

7.jpg

وبائی مرض کے آغاز سے متاثرہ افراد میں سے2,99,75,064ا فراد کووڈ-19 سے پہلے ہی شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں41,526مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 97.20 فیصد ہے، جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔

8.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر18,43,500جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 43 کروڑ سے زیادہ (43,08,85,470) جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال 2.32 فیصد ہےجبکہ متاثرین کی یومیہ شرح آج 2.25 فیصدہوگئی۔ متاثرہ افراد کی یومیہ شرح لگاتار 20دنوں سے3 فیصد سے بھی کم ہے، اور 34 دنوں سے لگاتار یہ شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734545

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورت حال

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 38.60 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیوٹ اسپتالوں کے پاس 1.44کروڑسے زیادہ غیر استعمال شدہ خوراکیں ابھی بھی دستیاب ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا ہے

ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ،تمام ذرائع کے توسط سے اب تک 38.60 کروڑ سے زیادہ(38,60,51,110) ٹیکےفراہم کرائے گئےہیں اور مزید11,25,140 خوراکیں ارسال کئے جانے کے مراحل میں ہیں۔ ان میں سے ضائع ہونے والے ٹیکوں سمیت مجموعی طور پر37,16,47,625استعمال میں لائے جاچکے ہیں (آج صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق)۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیوٹ اسپتالوں کے پاس 1.44 کروڑ سے زیادہ (1,44,03,485) غیر استعمال شدہ ٹیکے ابھی بھی دستیاب ہیں، جنہیں لگایا جانا باقی ہے۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734547

 

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے تیسری جی 20 ملکوں کے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنرز اجلاس میں شرکت کی

جی 20 کے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنرز نے کووڈ 19 کے منفی نتائج کو دور کرنے کے لئے پالیسی کے تمام دستیاب ٹولز استعمال کرنے کے عزم کی تصدیق کی۔

محترمہ سیتارمن نے وبائی بیماری سے لچکدار معاشی بحالی کے تین کیٹالسٹوں ڈیجیٹل کاری، کلائمیٹ ایکشن اور پائیدار انفراسٹرکچر کی شناخت کرنے پر اطالوی جی 20 صدارت کو سراہا اور وبائی مرض کے دوران جامع خدمات کی فراہمی کے ساتھ ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے ہندوستانی تجربے کو شیئر کیا۔

وزیر خزانہ نے صحت نظام اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت ہند کے حالیہ پالیسی ردعمل کو ساجھا کیا، جس میں ہندوستان میں ٹیکہ کاری پر کوون پلیٹ فارم کی موثر اطلاق شامل ہے۔ محترمہ سیتارمن نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم تمام ممالک کے لئے آزادانہ طور پر مہیا کیا گیا ہے کیوں کہ اس غیر معمولی بحران میں تجارتی تحفظات سے کہیں زیادہ انسانی ضرورتوں کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ جی 20 کے فریم ورک ورکنگ گروپ کی شریک صدر کی حیثیت سے برطانیہ کے ساتھ ساتھ ہندوستان ڈیجیٹل کاری کو ایک ایجنڈے کے طور پر دیکھتا ہے جو معاشی نمو کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734499

 

اہم ٹوئیٹس

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6449



(Release ID: 1734694) Visitor Counter : 172