نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے  رتھ یاترا کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی

Posted On: 11 JUL 2021 4:36PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے رتھ یاترا کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ صدر جمہوریہ کے پروگرام کا متن درج ذیل ہے :

‘‘رتھ یاترا کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے میری مبارکباد اور نیک خواہشات !

بھگوان جگن ناتھ پوری کی رتھ یاترااڈیشہ اور پورے بھارت کے عقیدت مندوں کے لئے انتہائی قابل احترام تہواروں میں سے ایک ہے جسے ہر کسی کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ یہ ہماری تکثریت پر مبنی اور شمولیاتی تہذیب کی علامت ہے اور اس میں شرکت کرنے والوں کے لئے اس کی بہت زیادہ روحانی اہمیت ہے۔ بھگوان جگن ناتھ کے نام کی حقیقی علامت - ‘کائنات کے بھگوان ’ ،   دیوی دیوتاؤں کی سواری  ، یہ رتھ خوبصورتی اورشان شوکت سے پرہیں اور اس یاترا کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

جبکہ بھارت اور باقی دنیا کووڈ -19 کی غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہی ہے، میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ سے متعلق حفاظتی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے انتہائی احتیاط کے ساتھ رتھ یاترا کا تہوار منائیں ۔ رتھ یاترا سے منسلک مبارک اور عظیم آدرش امن ، ہم آہنگی ، صحت  اور خوشحالی سے ہماری زندگیوں کو متمول  کرے!’’

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6445)


(Release ID: 1734652) Visitor Counter : 186