وزارت خزانہ

سی جی ایس ٹی حکام نے 91کروڑ روپےکے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا دعوی کرنے والی 23 کمپنیوں کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے

Posted On: 11 JUL 2021 10:27AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 11  جولائی     مخصوص ذہانت کی بنیاد پر ،مرکزی اشیاء و خدمات ٹیکس(سی جی ایس ٹی) کمشنریٹ ، دہلی (مغربی) کی ٹیکس چوری مخالف برانچ کے افسران نے91 کروڑ روپئے ( تقریباً ) سے کم اشیاء کی انوائسز کے ذریعے نا قابلِ قبول اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) سے فائدہ اٹھانے / حاصل کرنے کے ایک معاملہ کا انکشاف کیاہے۔ اس کارروائی میں مختلف کمپنیوں  کا پتہ لگا ہے ، جن کا مقصد نا قابلِ قبول کریڈٹ حاصل کرنا/ اُس سے فائدہ اٹھانا اور اسے منظورکرانا تھا ۔

 اس نیٹ ورک میں میسرز گردھرانٹرپرائزز ، میسرز ارون سیلز ، میسرز اکشے ٹریڈرز ، میسرز شری پدماوتی انٹرپرائزز  کے علاوہ 19 دیگر فرم شامل ہیں۔ حکومت کو حقیقی جی ایس ٹی ادا کیے بغیر جعلی آئی ٹی سی  کی بنیاد پر منظور ی حاصل کرنے کے ارادےسے یہ 23 کمپنیاں کم اشیاء کی انوائسزتیار کرنے کے لئے شروع کی گئی تھیں۔آنجہانی جناب دنیش گپتا ، جناب شوبھم گپتا ، جناب ونود جین اور جناب یوگیش گوئل جعلی رسیدیں بنانے / فروخت کرنے کے مذکورہ کاروبار سے وابستہ تھے۔ یہ کمپنیاں مختلف اشیاکے کاروبارسے منسلک ہیں اور 551کروڑروپے سے کم اشیاء کے انوائسز تیار کرنے میں ملوث رہی ہیں نیز 91 کروڑ روپے کی ناقابل قبول آئی ٹی سی منظور کروا رہے تھے۔ مذکورہ تینوں ملزمان نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنا بیان درج کرایا ہے۔

لہذا ، جناب شوبھم گپتا ، جناب ونود جین اور جناب یوگیش گوئل نے سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 132 (1) (بی) اور 132 (1) (سی) کے تحت جان بوجھ کرجرائم کا ارتکاب کیا ہے جو قانون کی دفعہ 132 ( 5 ) کے ضابطوں کے تحت  قابلِ دست اندازیٔ پولیس اور ناقابل ضمانت جرم ہیں۔ نتیجے کے طور پر انہیں 10 جون ، 2021 ء کو سی جی ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 132 کے تحت گرفتار کیا گیا اور ڈیوٹی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے 14 دن کے لئے عدالتی تحویل  میں بھیج دیا ۔ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔

دہلی زون جی ایس ٹی کی چوری روکنے کے لئے مستقل کوششیں کر رہا ہے ، جس کے نتیجے میں رواں  مالی سال میں 91.256 کروڑ روپےکے فراڈ کا انکشاف ہوا ہےاور ان معاملوں میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6439



(Release ID: 1734573) Visitor Counter : 214