نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ٹیرس باغبانی ہمیں سستی اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرسکتی ہے: نائب صدر جمہوریہ


جناب نائیڈو کا کہنا ہے کہ باغبانی انسان کو فطرت کے قریب کرتی ہے

نائب صدر جمہوریہ کو ’’ٹیرس گارڈن: مڈ ڈے ٹھوٹا‘ نامی کتاب پیش کی گئی

Posted On: 10 JUL 2021 7:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 جولائی   2021:نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کو آج جناب تھومیٹی رگھوتھاما ریڈی کی کتاب ’ٹریس گارڈ: مڈ ڈے ٹھوٹا‘ کے انگریزی ترجمے کی پہلی جلد موصول ہوئی۔

بنیادی طور پر تیلگو زبان میں لکھی گئی یہ کتاب جناب ریڈی جی حیدرآباد کے ناراپلی کے مقام پر ایک کامیاب ٹیرس گارڈن تیار کرنے کے کامیاب سفر کی تاریخ ہے۔ جناب نائیڈو نے   ، جناب کوڈورو سیتاراما پرساد کے ترجمے اورپبلشر جناب یدلاپلی ویکٹیشورا راؤ کی اس کتاب کی اشاعت میں کی جانے والی کاوشوں کی ستائش کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے ٹیرس گارڈن میں کاشتکاری کے پرانے روایتی طریقوں کو استعمال کرنے پر جناب ریڈی کی تعریف کی۔ پچھلے سات برسوں میں جناب ریڈی 1230 مربع فٹ کے  ایک چھوٹے رقبے میں 25 کوئٹل سبزیاں اگانے اور کاٹنےمیں کامیاب رہے اور یہ سب کچھ صرف مٹی اور جانوروں کی کھاد کا ا ستعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔ ان کے ٹیرس کے باغ میں کوئی کیمیکل استعمال نہیں کیا گیا۔ ا س قابل ذکر کارنامے کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا ’’ٹیرس کی باغبانی ایک حیرت انگیز آئیڈیا ہے کیونکہ اس سے ہمیں غذائیت سے بھرپور ایسا کھانا فراہم ہوسکتا ہے جو کم لاگت  کا ہوتا ہے‘‘۔

ٹیرس باغ رکھنے کے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس سےنہ صرف کیمیاوی اجزا سے پاک پھلوں اور سبزیوں کی تازہ پیداوار حاصل ہوتی ہے بلکہ اس سے آس پاس کی آب وہوا میں آکسیجن کی سطح میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ انھوں نے مزید کہا ’’باغبانی  انسان کو فطرت کے قریب لے جاتی ہے اور اس سے ذہنی تناؤ کو بھی دور کیا جاسکتا ہے‘‘۔

کتاب ’ٹیرس گارڈن: مڈ ڈے ٹھوٹا‘ عملی طریقوں اور ترکیبوں کے بارےمیں بصیرت فراہم کرتی ہے جنھیں ٹیرس گارڈن کی کاشت کرتے ہوئے اپنایا جاسکتا ہے۔جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ کتاب لوگوں کو ٹیرس پر باغبانی کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور یہ ان افراد کے لیے ایک بہترین رہنما ہے جو اپنی چھت پر باغبانی کی پرورش کرنا چاہتے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے ان لوگوں سے جن کے گھروں میں خالی جگہیں موجود ہوں، زور دیا کہ وہ شوق کی حیثیت سے باغبانی کاشت کرنے کی کوشش کریں۔

*****

U.No.6427

(ش ح - اع - ر ا)                                      


(Release ID: 1734488) Visitor Counter : 199