شہری ہوابازی کی وزارت

جناب ہردیپ ایس پوری نے شہری ہوابازی کے عہدے کی ذمہ داری  جناب جیوترا دتیہ سندھیا کو سونپی


جنرل وی کے سنگھ نے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 09 JUL 2021 3:43PM by PIB Delhi

سابق وزیر شہری ہوا بازی اور موجودہ وزیر رہائش و شہری امور اور پیٹرولیم و قدرتی گیس جناب ہردیپ ایس پوری نے آج یہاں شہری ہوا بازی کے وزیر کے عہدے کی ذمہ داری جناب جیوتیاردتیہ مادھو راؤ سندھیا کو سونپی۔ وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی جنرل وی کے سنگھ  اس موقع پر موجود تھے۔

ایک ٹویٹ میں جناب سندھیا  نے کہا  ’’جناب ہردیپ ایس پوری سے وزارت شہری ہوا بازی کی کمان لیتے ہوئے خوشی ہوئی۔ میں اپنے فرائض کو پوری لگن کے ساتھ نبھانے اوراپنے ذمے کے  کام کو  ڈھنگ سے جاری رکھنے کا عزم کرتا ہوں‘‘۔ وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی جنرل وی کے سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

ماضی میں جناب جیوترا دتیہ سندھیا نے 2007 سے 2009 تک وزارت مواصلات اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائی۔ وہ 2009 سے 2012 تک وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت رہے۔ اور پھر بعد میں 2012 سے 2014 تک وہ وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے بجلی رہے۔ وہ مدھیہ پردیش سے چار بار لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے اور اب راجیہ سبھا کے ممبر کی حیثیت سے یہ ان کی اولین میعاد ہے۔ جناب سندھیا مالیات، امور خارجہ و دفاع سے متعلق اسٹینڈنگ  کمیٹیوں کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ تعلیم ،امور خواتین ، اطفال، نوجوانان اور کھیل کود کی اسٹینڈنگ  کمیٹی کے رکن رہے۔ تخمینہ جات ، عرضداشت اور مراعات سے متعلق کمیٹیوں کے ممبر ہونے کے علاوہ وہ وزارت امور داخلہ کی مشاورتی کمیٹی کے بھی رکن رہے۔

 

جہاں تک تعلیمی پس منظر کا تعلق ہے تو جناب سندھیا ہارورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس گریجویٹ ہیں اور اسٹینفورڈیونیورسٹی سے انہوں نے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) بھی کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KO22.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X9R2.jpg

 

ریٹائر جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ نے بھی آج صبح شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی۔ مئی  2014 میں لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد جناب وی کے۔ سنگھ  نے حکومت ہند کی مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔ مئی 2019 میں جناب  سنگھ دوبارہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے اور سڑکوں کے نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت  کی حیثیت سے  ذمہ داری سنبھالی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HX5C.jpg


*******

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6399


(Release ID: 1734370) Visitor Counter : 222