بھاری صنعتوں کی وزارت

جناب مہندرناتھ پانڈے نے آج بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر کے طور پر چارج سنبھال لیا


جناب کشن پال گورجر نے وزیر مملکت کے طور پر اپنی ذمے داری سنبھالی

Posted On: 09 JUL 2021 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 جولائی   2021:جناب  مہندرناتھ پانڈے نے آج بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔

Charge minister.jpg

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی قیادت کے تحت حکومت ہند کی  پالیسیوں کے  پرعصر نفاذ کے لیے  ملک کی صنعتی شعبے میں پورے طریقے سے پیروی کی جائے گی جو نہ صرف حال بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے بھی ہوگی۔

ڈاکٹر پانڈے اس سے قبل موجودہ سرکار میں مہارت کی فروغ اور انٹرپرینیورشپ  کے مرکزی تھے اور انھوں نے انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت (اب وزارت تعلیم) میں 5 جولائی 2016 سے 2 ستمبر 2017 تک وزیر مملکت کے طو رپر بھی خدمات انجام دی۔ جناب پانڈے نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے جرنل ازم میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 آج ، جناب کشن پال گورجر نے بھی وزارت کے  مرکزی وزیر مملکت کے طو رپر چارج سنبھالا ہے۔ وزیر موصوف اس سے قبل موجودہ سرکار میں سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انھوں نے ہریانہ کے فریدآباد کے گورنمنٹ کالج کے آرٹس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی نیز انھوں نے  اترپردیش میں قائم چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے  ایل ایل بی بھی کیا ہے۔

WhatsApp Image 2021-07-09 at 13.21.19.jpeg

وزارت میں وزرائے موصوف کا استقبال ہیوی انڈسٹریزکی وزارت کے سکریٹری جناب ارون گوئل نے کیا۔

*****

U.No.6406

(ش ح - اع - ر ا)                                      


(Release ID: 1734330) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil