کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جی آئی ایس انیبلڈ لینڈ بینک مقبولیت حاصل کررہا ہے؛


اپریل 2021 سے ہر ماہ  اس ویب سائٹ  کا پیج دیکھنے والوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے

Posted On: 09 JUL 2021 2:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 جولائی 2021،   انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک (آئی آئی ایل بی)  ایک جی آئی ایس پر مبنی پورٹل ہے جہاں پر ایک ہی مقام سے  صنعتی بنیادی ڈھانچے سے متعلق  معلومات – کنکٹی وٹی، انفرا ، قدرتی وسائل اور علاقہ، خالی پلاٹوں کے بارے میں پلاٹ لیول معلومات، لائن آف ایکٹی وٹی اور رابطے کی تفصیلات  حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس وقت آئی آئی ایل بی نے  تقریباً چار ہزار  صنعتی پارکوں کا نقشہ تیار کیا ہے جو کہ  5.5 لاکھ ہیکٹیئر زمین  کے رقبے میں تیار کیا گیا ہے۔اس سے دور سے زمین کرنے والے سرمایہ کاروں  کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ یہ سسٹم  17 ریاستوں کے صنعت  پر مبنی جی آئی ایس سسٹم سے مربوط کیا گیا ہے اور اس  پورٹل پر   ریئل ٹائم بنیاد پر  تفصیلات کو  اپ ڈیٹ  کیا جاتا ہے۔ اس سسٹم کو دسمبر 2021 تک  کل ہند سطح پر  مربوط کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ایک موبائل ایپلی کیشن (جس میں لاگ ان کی ضرورت نہیں ہے) اینڈرائڈ اور آئی او ایس  اسٹورز پر لانچ کی گئی تھی۔اس میں جلد ہی  اضافی خصوصیات شامل کی جائیں گی۔ ساتھ ہی ساتھ  بغیر لاگ ان کے  پورٹل کو  ایکسپلور کیا جاسکتا ہے۔ اس سے  یہ پورٹل  یوزرز کے لئے مزید موافق ہوگیا ہے۔بہتر یوزر تجربے کے لئے  پورٹل کے ڈیزائن اور یو آئی  کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے۔

لینڈ بینک کے بارے میں معلومات  صنعت اور داخلی تجارتی کے فروغ کے محکمے  کے ہوم پیج کے ذریعہ بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انڈسٹریل   انفارمیشن سسٹم  پر کلک کرتے ہیں پیج سرمایہ کاروں کی مفصل رسائی کے لئے  https://iis.ncog.gov.in/parks/login1 پر ری ڈائرکٹر ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ  لینڈ بینک سے متعلق معلومات  انویسٹ انڈیا ویب سائٹ کے ذریعہ  ریسورسز ڈیب کے تحت انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک کے طور پر  بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اپریل 2021 سے ہر ماہ  اس ویب سائٹ  کا پیج دیکھنے والوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور  مئی 2021 میں  44136 پیج ویوز کے مقابلے میں جون 2021 میں 55000 پیج  ویوز ہوئے ہیں، جبکہ اپریل 2021 میں پیج ویوز کی تعداد 30153 تھی۔  گزشتہ سہ ماہی  (اپریل سے جون 2021)  میں  مجموعی طور پر  13610 یوزرز تھے جن میں سے 13996 منفرد یوزرز تھے اور مجموعی طور پر  پیج ویوز  تقریباً 1.3 لاکھ ہے۔

اس ویب سائٹ کے وزیٹرز نے  بھارت کے بعد سب سے زیادہ وزیٹرز امریکہ کے ہیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا، برطانیہ، سنگا پور، متحدہ عرب امارات، جرمنی اور انڈونیشیا  کے ہیں۔ آئی آئی ایل بی پورٹل اور موبائل ایپلی کیشن کے ڈیمونسٹریشن  صنعتی ایسوسی ایشنوں ، سنگا پور انڈین ہائی کمیشن، انڈین ایمبیسی آف کورا، کے او ٹی آر اے اور ملیشین اور کوریائی سرمایہ کاروں کی مختلف تقریبات میں پیش کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6395

                          



(Release ID: 1734261) Visitor Counter : 219