وزارات ثقافت

ایک بھارت شریشٹھ بھارت۔آزادی کا امرت مہوتسو پر ویبینار کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 08 JUL 2021 1:30PM by PIB Delhi

 

بھارت سرکار کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت ریجنل آؤ ٹ ریچ بیورو (آر او بی)اور پریس انفار میشن بیورو پی آئی بی چنڈی گڑھ کی جانب سے آج ایک بھارت شریشٹھ بھارت ۔آزادی کا امرت مہوتسو پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔

 

https://lh3.googleusercontent.com/VmGSIGS5hFzBdyDN_hRML02Wvs5XXTJ1Klqd0WoEM-3BiG8usqD6o_Yn6XITdTAPICRCXf4E9AQamgyNk9ZCw6pn0iayYe_wfn04vueUk1QMgSL0FgO7_pgnp7cPV1fv8oin27I

ہریانہ کی سینٹرل یونیورسٹی این ایس ایس کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر دنیش چہل شرکا ءسے اظہار خیال کرتے ہوئے۔

 سینٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ این ایس ایس کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر دنیش چہل نے جو ایک گیسٹ مقرر تھے ہریانہ کے مجاہدین آزادی کے رول  پر تبادلہ خیال کیا اور شرکاء سے اس بات کیلئے زور دیا کہ وہ ان اقدار پر کام کریں جن کی وجہ سے ہمارے مجاہدین آزادی انتہائی قربانیاں دینے کیلئے آگے آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ذات پات ، مذہب،رنگ ،خطے اور زبان کا خیال نہ کرتے ہوئے اوپر اٹھنا ہے تاکہ ملک کے اتحاد اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکےاور نوجوان اس کے حصول کیلئے ایک اہم رول ادا کررہے ہیں۔

ایک اور مقرر ڈاکٹر ایم لکشمن آچاریولو  نے جو جی ایچ ایم سی حیدرآباد میں مختلف زبانوں کے ماہر ہیں،شرکاء سے درخواست کی کہ وہ ہندوستانی زبانوں میں گونا گونیت کا پتہ لگائیں اور انگلش کے ساتھ ساتھ کم از کم ہندوستانی زبان بھی سیکھیں ۔انہوں نے ہندوستان کی آزادی کی جد وجہد میں سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ سمیت تلنگانہ کے مختلف مجاہدین آزادی کے رول کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے اس کلیدی رول کے بارے میں شرکاء کو مطلع کیا جو حیدرآباد کی سابق نوابی ریاست کو بھارتی یونین میں شامل کرنے میں سردار بلبھ بھائی پٹیل کی جانب سے ادا کیا گیا تھا۔

https://lh6.googleusercontent.com/LsTzyvvubTPtLGX_sxP5YMptJ0Kv298N6AN9Egp8kdQ_mcJj94zE0ZtlJ96yReIl0Itfnzda_TWN85dLVcZNIuW1PFSH5ATfSq34s4nurLjWE6XGjxwaof14lcICHI25vzpzZuM

ڈاکٹر ایم لکشمن آچار یولو شرکاء کے ساتھ ہندوستانی زبانیں سیکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جو حیدرآباد  کےجی ایچ ایم سی  میں مختلف زبانوں کے ماہر ہیں۔

رینجل آؤ ٹ ریچ بیورو آر او بی چنڈی گڑھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب بلجیت سنگھ نے اجلاس کی کارروائی کا اہتمام کیا اور پی آئی بی چنڈی گڑھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب ہرشت نارنگ نے مختلف موضوعات کا تعارف کراتے ہوئے خیر مقدمی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے وضاحت کی کہ آزادی کا امرت مہوتسو بھارت سرکار کی ایک ایسی پہل ہے جس کا مقصد ترقی کی رفتار پر گامزن ہندوستان کی آزادی کا 75 واں سال منایا جاسکےاور اس کے عوام ثقافت اور حصول یابیوں کی شاندار تاریخ کو بھی یاد کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہوتسو ہندوستان کے عوام کیلئے وقف کیا گیا ہے۔جنہوں نےنہ صرف ہندوستان کو اس کے ارتقائی سفر میں شامل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہےاور  ایک محرک  بنے ہیں بلکہ ان کے اندر وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت 2.0 کے جذبے سے  تحریک لینے اور سرگرم  نظریہ کو اہل بنانے کی طاقت اور صلاحیت بھی  ہے۔

ایف او بی نارنول کے انچارج جناب راجیش اروڑا نے مقررین اور موجود شرکاء کو شکریہ کی تجویز کے ساتھ ویبینار کا اختتام کیا۔ویبینا ر کے دوران بڑی تعدا د میں شرکاء نے قومی اتحاد اور آزادی کی جدو جہد پر اپنے خیالات کا اظہا رکیا۔

 

*******

ش ح- ح ا- م ش

 U: 6381

 



(Release ID: 1734138) Visitor Counter : 121


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi