بھارت کا مسابقتی کمیشن

مرکزی کابینہ نے بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) اور جاپان فیئر ٹریڈ کمیشن (جے ایف ٹی سی) کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق میمورنڈم (ایم او سی) کو منظوری دی

Posted On: 08 JUL 2021 7:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/جولائی2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مسابقتی قانون  اور پالیسی کے معاملے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اسے مضبوطی فراہم کرنے کے لئے بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) اور جاپان فیئر ٹریڈ کمیشن (جے ایف ٹی سی) کے درمیان باہمی تعاون سے متعلق میمورنڈم (ایم او سی) کو منظوری دے دی ہے۔

اثر:

مذکورہ منظوری، ایم او سی سے متعلق ضروری اطلاعات کے لین دین کے ذریعے سی سی آئی کو جاپان کی اپنی ہم منصب مسابقتی ایجنسی کے تجربات و سبق سے سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کا اہل بنائے گی، جس سے اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہی نہیں اس سے سی سی آئی کو مسابقتی قانون 2002 پر بہتر ڈھنگ سے عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ نتیجتاً صارفین بڑے پیمانے پر مستفید ہوں گے اور اس کے ساتھ ہی مساوات اور شمولیت کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات:

اس کے تحت اطلاعات کے لین دین کے ساتھ ساتھ تکنیکی تعاون، تجربات کو مشترک کرنے اور تنفیذی تعاون کے شعبوں میں صلاحیت سازی سے متعلق متعدد اقدامات کے ذریعے مسابقتی قانون اور پالیسی کے معاملے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اسے مضبوطی فراہم کرنے کا عمل بھی شامل کیا جائے گا۔

پس منظر:

مسابقتی قانون 2002 کی دفعہ 18 کے تحت سی سی آئی کو قانون کے تحت اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے یا اپنے کاموں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے مقصد سے کسی بھی ملک کی کسی بھی ایجنسی کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ یا بندوبست کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6367

 



(Release ID: 1734077) Visitor Counter : 198