نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جناب انوراگ ٹھاکر نے امور نوجواں اور کھیل کے وزیر کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
08 JUL 2021 6:19PM by PIB Delhi
جناب انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں امور نوجواں اور کھیل کے وزیر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ وہ خود کو تفویض کی گئی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس عہدہ پر ان سے پہلے فائز جناب کرن رجیجو کے اچھے کاموں اور ملک میں کھیل کے ماحول کو مزید آگے بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق کھیل اور ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کے تعاون میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
محکمہ کھیل کے سکریٹری جناب روی متل اور محکمہ امور نوجواں کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما نے وزیر موصوف کے چیمبر میں ان کا خیر مقدم کیا۔
جناب انوراگ ٹھاکر حمیر پور، ہماچل پردیش سے چار بار منتخب ہونے والے ہندوستانی پارلیمنٹ (لوک سبھا) کے رکن ہیں۔ اس سے پہلے وہ 31 مئی 2019 سے 7 جولائی 2021 تک مالیات اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت کے عہدہ پر فائز تھے۔ پارلیمنٹ کے اندر وہ آئی ٹی پر پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر رہ چکے ہیں۔ 16ویں لوک سبھا کے دوران، انہیں لوک سبھا میں چیف وہپ مقرر کیا گیا تھا، اس عہدہ پر فائز ہونے والے وہ سب سے عمر کے رکن پارلیمنٹ تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6353
(Release ID: 1734060)
Visitor Counter : 143