وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے مرکزی وزیر برائے ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیئری کا عہدہ سنبھالا


ڈاکٹر ایل مروگن نے ماہی گیری، مویشی پروری، ڈیئری کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا

Posted On: 08 JUL 2021 6:38PM by PIB Delhi

جناب پرشوتم روپالا نے مرکزی وزیر برائے ماہی گیری، مویشی پروری، ڈیئری کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے جناب روپالا کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

Image

ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی ماہی گیری، مویشی پروری، ڈیئری کی وزارت میں بطور وزیر مملکت اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب روپالا نے میڈیا سے بات چیت کی اور مقررہ ہدف کے مطابق وزارت کے کام کاج کو مؤثر طریقے سے چلانے کی یقین دہانی کرائی۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب روپالا نے وزارت کے سینئر افسران سے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر وزارت کے سکریٹری، ایڈیشنل سکریٹری سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6350

 



(Release ID: 1734057) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati