وزارات ثقافت

جناب جی کشن ریڈی نے مرکزی وزیر ثقافت کا عہدہ سنبھال لیا


محترمہ میناکشی لیکھی اور جناب ارجن رام میگھوال نے بھی وزارت ثقافت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی ہے

Posted On: 08 JUL 2021 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی:8؍ جولائی،2021۔مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں مرکزی وزیر ثقافت کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس کے ساتھ ہی محترمہ میناکشی لیکھی اور جناب ارجن رام میگھوال نے بھی وزارت ثقافت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QSDO.jpg

جناب جی کشن ریڈی کو مرکزی وزیر سیاحت کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطے کی ترقی کا چارج بھی سونپا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ وزارت داخلہ میں وزیر مملکت کے عہدے پر فائز تھے۔

 

 

 

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ہم پورے عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے کام کریں گے۔

جناب جی کشن ریڈی سکندرآباد پارلیمانی حلقہ، تلنگانہ سے، 2019 میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر 17 ویں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

جناب ریڈی نے بچوں کے دل کے امراض کے لئے اپنے کام جیسے متعدد انوکھے اقدامات کی رہنمائی کی جو ایک تحریک بن گئی اور یونیسف (اقوام متحدہ) کے ذریعہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں انھیں بچوں سے بہترین دوستانہ تعلقات رکھنے والے قانون ساز کا ایوارڈ ملا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مہم بھی شروع کی اور نئی دہلی میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامییوتھ کانفرنس (آئی وائی ٹی) کا انعقاد کیا جس میں 54 سے زیادہ ممالک کے 193 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے "سیما تحفظ جاگرن یاترا اور '' تلنگانہ پوریویاترا '' بھی کرایا۔

جناب ریڈی کو میری لینڈ انڈیا بزنس راؤنڈ ٹیبل (ایم آئی بی آر ٹی)، امریکہ کے ذریعے سال 2009 میںیوتھ لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے اور بلغاریہ کے صوفیہ میں عالمی امن کے لئے کردار ادا کرنے پر انھوں نے یونین آف بلغاریائی کمانڈوز سے میڈل حاصل کیا تھا۔

محترمہ میناکشی لیکھی پیشہ کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں اور نئی دہلی پارلیمانی حلقہ سے 2014 کے بعد سے وہ لوک سبھا کی رکن ہیں۔ وہ بلوں کے لئے اہم ڈرافٹنگ کمیٹیوں سمیت متعدد کمیٹیوں کی رکن رہ چکی ہیں۔

جناب ارجن رام میگھوال راجستھان کے بیکانیر حلقہ سے 2009 سے لوک سبھا کے ممبر ہیں۔ اپنے نئے عہدے سے قبل وہ پارلیمانی امور اور بھاری صنعتوں اور عوامی کاروباری اداروں کے وزیر مملکت کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے وزارت آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کے احیاء کیوزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وزارت خزانہ میں مرکزی وزیر مملکت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنی دوسری میعاد کے دوران وہ لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف وہپ تھے۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے انہیں ہاؤس کمیٹی، لوک سبھا کا چیئرمین نامزد کیا۔ وہ متعدد اہم کمیٹیوں کے ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں 2013 میں بہترین پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PYCB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MQQV.jpg

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6346



(Release ID: 1733961) Visitor Counter : 136