PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کی خبریں

Posted On: 03 JUL 2021 7:05PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،03 جو لائی-2021/

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

 

  • ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 34 کروڑ 46 لاکھ ویکسین کی خوراک دی گئیں۔
  •  بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 111 نئے معاملات کی خبر ہے۔
  • ہندوستان میں 97 ویں دن بعد زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے کم رہی اور اب یہ تعداد کم ہو کر 495533 ہوگئی۔
  • زیرعلاج مریضوں کی مجموعی تعداد کل معاملات کا 1.62 فیصد ہے۔
  • ملک بھر میں اب تک 29605779 افراد شفایاب ہوئے۔
  • گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 57477 مریض شفایاب ہوئے۔
  • مسلسل 51 ویں دن  یومیہ نئے معاملات کے مقابلے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ۔
  • صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.06 فیصد ہوگئی۔
  • جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 5 فیصد سے کم رہی اور سردست یہ  شرح 2.50 فیصد ہے۔
  •  مسلسل 26 ویں  دن متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 5 فیصد سے بھی کم رہی اور فی الحال یہ شرح 2.35 فیصد ہے۔

 

#Unite2FightCorona

#IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

b.jpg

d.jpg

Image

کووڈ – 19  کی تازہ ترین صورت حال

  • بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تعداد بڑھ کر 34 کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
  • مسلسل  چھٹے دن نئے معاملات کی یومیہ تعداد 50 ہزار سے بھی کم  درج  کی گئی ۔
  • 97 ویں روز کے بعد بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے بھی کم رہی۔
  • مسلسل 26 ویں دن جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد یومیہ شرح 5 فیصد سے بھی کم رہی اور یہ 2.35 فیصد ہے۔

 بھارت میں کل  تک مجموعی طور پر 34 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہیں۔آج سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق 45,60,088  اجلاس کے ذریعہ کل 34,46,11,291 ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران43,99,298 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

ان میں حسب ذیل اعداد وشمار شامل ہیں:

 

 

صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,02,22,008

دوسری خوراک

72,87,445

پیش پیش رہنے والے کارکنان

پہلی خوراک

1,75,60,592

دوسری خوراک

95,89,619

18 سے 44 سال کی عمر کے

پہلی خوراک

9,64,91,993

دوسری خوراک

23,80,048

45 سے 59 سال کی عمر کے

پہلی خوراک

8,98,65,131

دوسری خوراک

1,75,25,281

 

60 سال زیادہ کی عمر کے

پہلی خوراک

6,86,03,725

دوسری خوراک

2,50,85,449

کل

34,46,11,291

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سبھی کو ٹیکہ لگائے جانے کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 کی رفتار کو بڑھانے کے لئے اور اس کے دائرے میں وسعت لانے  کے لئے عہد بستہ ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں44,111 نئے معاملات کی خبر ہے۔

 مسلسل چھ دنوں سے یومیہ 50 ہزار سے بھی کم نئے معاملات درج ہورہے ہیں۔ایسا مرکز ، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

1.jpg

بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد  میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 97 روز بعد 5 لاکھ سے بھی کم رہی اور فی الحال یہ تعداد 4,95,533 ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں14,104  کی کمی سامنے آئی ہے اور  اب زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل متاثرہ  معاملات کی تعداد کا محض 1.62 فیصد ہے۔

2.jpg

اب جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کووڈ انفیکشن سے شفایاب ہورہے ہیں اس کے سبب مسلسل 51 ویں دن یومیہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سے کئی زیادہ ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 57,477 شفایابی کے معاملے درج کئے گئے۔

 یومیہ نئے مقابلے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13ہزار(13,366) شفایابی کے معاملے درج کئے گئے۔

3.jpg

وباء  کے  آغاز سے اب تک اس سے متاثر ہونے والے کل افراد میں سے2,96,05,789  افراد پہلے ہی کووڈ-19 سے شفایاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 57,477 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اس سے شفایابی کی مجموعی شرح 97.06 فیصد تک پہنچ گئی ہے اوراس میں مسلسل اضافے کارجحان  دیکھنے میں آرہا ہے۔

: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=173248

نائب صدرجمہوریہ نے دانشور طبقے سے کہا کہ وہ کووڈ کے بعد کی صورت حال  اور بھارت پر پڑنے والے اس کے اثرات پر توجہ مرکوز کریں۔

کہا کووڈ-19 وباء سب سے شدید چیلنج ہے جس کا انسانیت نے سامنا کیا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ  جناب وینکیا نائیڈو نے کووڈ-19 کو  سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔ جس کا انسانیت نے سامنا کیا  ہے انہوں نے ہندوستان  کی کلیدی اور تعلیمی برادری سے اس بات کی خواہش کی ہے کہ وہ کووڈ-19 کے  بعدبھارت پر پڑنے والے اس کے اثرات  پر دنیا توجہ مرکوز کریں۔

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1732509

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سبھی آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ-19 کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے

وزیرموصوف نے سبھی آٹھ مشرقی ریاستوں کے صحت سیکریٹریوں کے ساتھ کووڈ کی صورت حال کاجائزہ لیا

 شمال مشرقی خطوں کی ترقی (ڈونر) ایم او ایس پی ایم او عملے ، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ  میگھالیہ کے علاوہ سبھی شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں کووڈ کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے بلائی گئی ایک میٹنگ میں وزیرموصوف نے اس بات پر اطمینان کااظہار کیا کہ سبھی ریاستوں میں  زیرعلاج مریضوں کی شرح تقریباً  قومی اوسط کے قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میگھالیہ ایسی واحد ریاست ہے جس میں کورونا  کے سبب ہونے والے  معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  ان معاملوں کا میگھالیہ کے ایک ضلع  ریبھوئی میں ایک جیل میں پتہ چلا ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1732509

سبھی ریاستوں   مرکز کےزیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو لیبو سومال ایمفو ٹریسن بی کی1,14,000 اضافی شیشیاں مختص کی گئی ہیں۔جناب ڈی- وی  سدا نندگوڑا

کیمیکلز اور فرٹیلائزس کے مرکزی وزیر جناب ڈی -وی سدا نند گوڑا نے کل اعلان کیا میوکور مائکوسس یعنی بلیک فنگس کے علاج  میں استعمال ہونے و الی لیبو سومال ایمفو ٹریسن بی دوا کی 14 ہزار اضافی شیشیاں ریاستوں، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور مرکزی  اداروں کو مختص کی گئی ہیں۔

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1732374

کووڈ-19 ویکسین کے ذریعہ حاملہ خاتون اور بچے دونوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر این کے اروڑہ

‘‘ کووڈ-19 ویکسین دونوں کے لئے محفوظ’’

ٹیکہ کاری کے قومی تکنیکی مشاورتی گروپ کے کووڈ-19 سے متعلق ورکنگ گروپ  (این ٹی اے جی آئی )کے چیئرپرسن ڈاکٹر این کے اروڑہ نے کل  حاملہ خواتین کے لئے وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے ویکسینیشن سے متعلق رہنما خطوط پر  ڈی ڈی نیوز سے بات کی۔

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1732327

بھارتی حکومت کی مفت ٹیلی میڈیسن سروس(ای- سنجیونی): کے 70 لاکھ کنسلٹیشنز مکمل

وزیراعظم نے ڈیجیٹل انڈیا پہل کی چھٹی یاد کے موقع پر ای۔ سنجیونی کو سراہا تھا

گزشتہ تیس دن میں قومی ٹیلی میڈیسن سروس سے تقریباً 1.25 ملین لوگ مستفید ہوئے ہیں۔جبکہ پچھلے دو ہفتے میں یومیہ50 کے سے زیادہ یومیہ کنسلٹیشن کئے گئے ہیں

صحت کی مرکزی وزارت کی قومی ٹیلی میڈیسن  سروس ای-سنجیونی نے 70 لاکھ کنلسٹیشن مکمل کرکے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ صحت خدمات حاصل کرنے کے لئے اس اختراعی ڈیجیٹل وسیلے کااستعمال  یومیہ بنیاد پر کیاجارہا ہے جس کے تحت مریض ، ڈاکٹرس اور ماہرین سے صلاح کرتا ہے جون میں حاصل کئے گئے ایک اور سنگ میل  کے تحت اس کے ذریعہ تقریباً 12.5 لاکھ مریضوں کو خدمات مہیا کی گئ ہیں جو پچھلے سال مارچ میں شروع کی گئی سروسیز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

اہم ٹوئٹس:

******

 ( ش ح ۔ش ر ۔رض)

U- 6313



(Release ID: 1733670) Visitor Counter : 181