وزارت خزانہ

سترہ(17) ریاستوں کو 9871 کروڑروپے کی آمدنی میں خسارے کی گرانٹ جاری کی گئی


موجودہ مالی سال میں ریاستوں کو 39484 کروڑروپے کی  کُل آمدنی کے خسارہ کی گرانٹ جاری  کی گئی

Posted On: 08 JUL 2021 11:17AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  08 جولائی2021: محکمہ اخراجات ، وزارت خزانہ نے گزشتہ روز  ریاستوں  کو9871.00 کروڑ روپے کی تحلیل کے بعد آمدنی میں رونما ہونے والی تخفیف  (پی ڈی آر ڈی )گرانٹ کی ماہانہ چوتھی قسط جاری کی ۔اس قسط کے جاری ہونے کے ساتھ موجودہ مالی سال میں تحلیل کے بعد آمدنی میں رونما ہونے والی تخفیف،  گرانٹ کے طورپر اہل ریاستوں کو کُل  39484.00 کروڑروپے کی رقم  جاری کی گئی ہے۔اس مہینے ریاستی سطح پر  جاری کی گئی گرانٹس کی تفصیلات  اور 22-2021 میں  ریاستوں کو جاری کی گئیں  پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی رقم   منسلک  ہے۔

آئین کی دفعہ 275 کے تحت  ریاستوں کو تحلیل کے بعد آمدنی میں رونما ہونے والی تخفیف، گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔ 15ویں مالی کمیشن کی سفارشات کے مطابق  ماہانہ قسطوں میں  یہ گرانٹ  جاری کی جاتی ہیں تاکہ ریاستوں کی آمدنی میں  جو فرق ہے اس کی تکمیل کی جاسکے ۔کمیشن نے  22-2021  کے دوران 17 ریاستوں کو پی ڈی آر ڈی گرانٹس  دینے کی سفارش کی ہے۔

اس گرانٹ کو حاصل کرنے کے لئے ریاستوں کی اہلیت اور گرانٹ کی مقدار  کافیصلہ کمیشن کرتا ہے، جو  مالی سال 22-2021  کے لئے تجزیاتی تحلیل  کئے جانےکے بعد ریاستوں کے آمدنی اور اخراجات  کے تجزیہ کے درمیان  فرق کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔

15 ویں مالی کمیشن نے مالی سال 22-2021  میں  17 ریاستوں کو  118452 کروڑ روپے کے  تحلیل کے بعد آمدنی میں رونما ہونے والی تخفیف، گرانٹ  کی سفارش کی ہے۔ ان میں سے اب تک 39484 کروڑ ( 33.33فیصد ) کی رقم  چار قسطوںمیں جاری کی گئی ہے۔ 15 ویں مالی کمیشن کی جانب سے  پی ڈی آر ڈی گرانٹ کے لئے ریاستوں کو جو سفارشات  کی گئی ہیں ، ان کے نام  آندھر اپردیش ، آسام ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، کرناٹک ، کیرالہ ، منی پور، میگھالیہ ، میزورم ، ناگا لینڈ ، پنجاب ، راجستھان ،سکم ، تمل ناڈو  ، تریپورہ ،اتراکھنڈ اور مغربی بنگال  ہیں۔


ریاستی سطح پر جاری کی گئیں پوسٹ ڈیولوشن ریونیو  ڈیفیکٹ  گرانٹس

 

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

جولائی 2021 میں جاری کی گئی رقم

(چوتھی قسط)

(کروڑروپے)

22-2021 کے دوران جاری کی گئی کل رقم

(کروڑروپے)

 

آندھرا پردیش

1438.08

5752.33

 

آسام

531.33

2125.33

 

ہریانہ

11.00

44.00

 

ہماچل پردیش

854.08

3416.33

 

کرناٹک

135.92

543.67

 

کیرالہ

1657.58

6630.33

 

منی پور

210.33

841.33

 

میگھالیہ

106.58

426.33

 

میزورم

149.17

596.67

 

ناگالینڈ

379.75

1519.00

 

پنجاب

840.08

3360.33

 

راجسھتان

823.17

3292.67

 

سکم

56.50

226.00

 

تمال ناڈو

183.67

734.67

 

تریپورہ

378.83

1515.33

 

اتراکھنڈ

647.67

2590.67

 

مغربی بنگال

1467.25

5869.00

 

میزان

9,871.00

39484.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

-----------

ش ح۔ع م ۔رم

U- 6306


(Release ID: 1733596) Visitor Counter : 204