سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان کے فروغ پاتے ہوئے شمسی شعبےکو مزید فروغ دینے کے لیے، حیدرآباد میں شمسی تھرمل ا جزا کی جانچ کی سہولت
Posted On:
07 JUL 2021 6:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 جولائی 2021:حیدرآباد میں قائم کی گئی ایک نئی مرتکزشمسی توانائی سے قائم تھرمل(سی ایس ٹی) پر مبنی ٹیکس رِگ کی سہولت ، ہندوستان میں فروغ پاتی ہوئی شمسی صنعت کو شمسی تھرمل اجزاجیسے کہ شمسی توانائی وصول کرنے ٹیوبس، حرارت کی منتقلی کے سیالوں، کنسرنریٹنگ آئینوں کی کارکردگی کی جانچ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے خود مختار ادارے، پاؤڈر میتھلرجی اور نیو مٹیریلس(اے آر سی آئی) کے لیے بین الاقوامی ایڈوانسڈ تحقیقی مرکز کے ذریعے قائم کردہ اس سہولت سے شمسی توانائی سے تھرمل اجزا جیسے سولر رسیور ٹیوب، حرارت منتقل کرنے والے سیال، کنسرن ریٹنگ آئینے اور اے آر کوٹیڈ گلاس کی ٹیوب وغیرہ کی میدانی کے حالات میں سی ایس ٹی نظام کی توثیق ہوگی۔
یہ متعدد آپریٹرنگ پیرامیٹرز (جیسے ہیٹ سیال (ایچ ٹی ایف) آپریٹنگ درجہ حرارت، دباؤ وغیرہ سے بہاؤ کی شرح) اور مختلف امور کے ساتھ معیاری اجزا کی کارکردگی (حرارت سے حاصل ہونے والی اور گرمی میں کمی کی خصوصیات) کی متوازی طور پر مابعددیسی اجزا کی ڈی این آئی (براہ راست معمول کی بدنظمی) کے حالات کی توثیق کرے گا۔
کم اور درمیانی درجے کی ایپلیکیشن کے لیے شمسی تھرمل ٹیکنالوجی کی پیشرفت کے لیے دیسی شمسی تھرمل اجزا تیار کرنے کی سہولیات اور سرمایہ کاری ، مؤثر انجینئرنگ ڈیزائنوں کی بہت زیادہ توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ زیادہ شمسی تھرمل کی کمپنیاں خاص طور چین اور یوروپ سے شمسی تھرمل کے اجزا درآمد کرتی ہیں۔
اس سلسلے میں اے آر سی آئی ہندوستان میں شمسی تھرمل نظاموں کی کارکردگی میں اضافہ کرنے اور لاگت کو کم کرنے کے لیے مؤثر سولر رسیور ٹیوبس، اینٹی ریفلیکٹر (اے آر) سے کوٹیڈ شیشے کے کورس، نانواسٹرکٹیڈ مادّے پر مبنی تھرمی سیالوں اور پائیدارمنعکس آئینوں کی ترقی پر کام کر رہی ہے۔
اس کی فروخت کے علاوہ حقیقی میدان کے حالات میں اجزا کی جانچ اور توثیق شمسی تھرمل ٹیکنالوجی کی تعیناتی کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہیں۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اے آر سی آئی نے ٹیکنالوجی کے ریسرچ مرکز (ٹی آر سی) پروجیکٹ، ڈی ایس ٹی، حکومت ہند کے زیر اہتمام ایک شمسی توانائی سے شمسی تھرمل پر مبنی سگنل محور پیرابولک سخت ٹیسٹ رگ کی سہولت قائم کی ہے۔
پیربولک سخت ٹیسٹ رگ کی سہولت میں معیاری اور دیسی شمسی رسیورس ٹیوبس کی بیک وقت جانچ کی خصوصیات ہیں۔ اس میں تھرمی سیال پر مبنی بند لوپ سسٹم ہے جو کہ 50 سے 350 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی حدود کے درمیان کام کرسکتا ہے۔ یہ ایک شمسی شعاع ریزی کی حالات کی اصل پیمائش کے ساتھ ساتھ حقیقی فیلڈ کے حالات میں گرمی حاصل کرنے کا مطالعہ بھی کرسکتا ہے اور مختلف آپریٹنگ درجہ حرارت پر شمسی توانائی سے وصول کنندگان کی اصل گرمی میں کمی کی پیمائش کے لیے بجلی کی ہیٹ سپورٹ رکھتا ہے۔
اے آر سی آئی کی آزمائشی رگ کی سہولت، ا صلی فیلڈ آپریٹنگ حالات میں دیسی طور پر تیار سولر تھرمل اجزا کی کاکردگی مہیا کرتی ہے اور اس طرح اسے صنعتوں کی طرف سے زیادہ توجہ ملتی ہے۔ حال ہی میں، ایچ پی سی ایل کے تحقیق وترقی، بنگلور میں دنیا کی معروف تجارتی مصنوعات کے مقابلے میں ، اپنی دیسی طو رپر تیار کردہ حرات کی منتقلی کے سیالوں کی توثیق کرنے کے لیے اے ا ٓر سی آئی کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔
*****
U.No.6289
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1733551)
Visitor Counter : 261