عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ہندستان اور سنگاپور کی ‘‘عملے کے بندوبست اور پبلک ایڈمنسٹریشن’’ کے موضوع پر میٹنگ

Posted On: 07 JUL 2021 6:09PM by PIB Delhi

ہندستان اور سنگاپور نے کل شام ورچوئل طریقے  سے میٹنگ کی  جس کا موضوع تھا ‘‘عملے کا بندوبست اور سرکاری انتظامیہ ’’۔  یکم جون 2018 کو عملے، شکایات عامد اور پنشن کی وزارت اور وزیر اعظم کے دفتر میں پبلک سروس ڈویژن (PSD)، سنگاپور کے درمیان ہوئے مفاہمت نامے کے تحت یہ میٹنگ ہوئی۔

دو طرفہ میٹنگ کی سربراہی بھارت کی جانب سے جناب سنجے سنگھ، سکریٹری DARPG اور سنگاپور کی جانب سے مستقل سکریٹری PSD،سنگاپور، جناب لوکھم یان نے کی ۔

میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے عالمی وباء کے دوران اچھی حکمرانی اور قیادت میں کایاپلٹ لیڈروں اور سرکاری افسران کی صلاحیت سازی اور تربیت، شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے  تجربوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرایا اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی اور ای گورننس کی مستقبل میں اشتراک و تعاون کے شعبوں کے طور پر نشاندیہی  کی۔

مفاہمت نامے کے تحت پیش کردہ اشتراک کے اسکانات کیونکہ دونوں ملکوں میں ترقی کے عمل سے بے پناہ مطالبعت رکتھے ہیں، لہاذا دونوں فریقوں نے موجودہ ٹکنالوجی طریقوں اور حکمرانی کے عمل، صلاحیت سازی خدمات کی فراہمی وغیرہ کے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنے کے اتفاق کیا تاکہ دونوں ایک دوسرے سے سیکھ کر فائدہ اٹھا سکیں۔

*******

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6291



(Release ID: 1733540) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil