ارضیاتی سائنس کی وزارت

لو چلنے کے کوئی آثار نہیں

Posted On: 14 MAY 2021 9:31AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14 مئی -2021/

 بھارت کے محکمہ موسمیات  کے موسم سے متعلق پیش گوئی کے  قومی مرکز(آئی ایم ڈی) کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے لئے ٹمریچر کی موجودہ  صورتحال اور وارننگ (14 مئی 2021 اور بھارتی وقت کے مطابق سات بجکر پینتالیس منٹ پر جاری)

13مئی2021 کو لو اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا مشاہدہ کیا گیا۔

  • لو کا مشاہدہ کیا گیا ۔صفر
  • زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

 ودربھ  میں بہت سے مقامات پر تلنگانہ میں کئی مقامات پر  مغربی مدھیہ پردیش میں کچھ مقامات پر اور راجستھان، گجرات، مشرقی مدھیہ پردیش اور مدھیہ مہاراشٹر میں  دور دراز علاقوں میں 13 مئی 2021 کو 40 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت درج کیاگیا۔

  • 13 مئی 2021 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

 انڈمان ونکوبار جزائر میں کچھ مقامات پر، سوراشٹر اور کچھ ،کونکن  اور گوا، تملناڈو، پڈوچیری اور کرائگل کے دوردراز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  1.6 ڈگری سیلس سے 3.0 ڈگری سیلس  رہا۔

ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اوردہلی، اترپردیش اور جھاڑ کھنڈ کے زیادہ جگہوں پر   درجہ حرارت  معمول 15.1 ڈگری سیلس  کم رہا۔ بہار اور شمالی اڈیشہ میں کئی جگہ پر مغربی بنگال میں دریائے گنگا کے آس پاس کے علاقوں میں اور جموں وکشمیر اور لداخ، گلگستان اور بلتسان، مظفر آباد، شمالی مدھیہ پردیش کے اکادکا جگہوں پر راجستھان اور چھتیس گڑھ کئی جگہوں پر معمول سے 3.1 ڈگری سے 5.0 ڈگری سلیس کم رہا۔ مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقے سکم اور رائل سیما کے کچھ علاقوں پر ارونا چل پردیش، میگھالیہ، ناگا لینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ ، مدھیہ پردیش کے وسطی علاقوں  نیز اڈیشہ، جنوبی مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں بھی مذکورہ درجہ حرارت درج کیاگیا۔کیرل اور ماہہ کے زیادہ تر علاقوں مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں اور ساحلی آندھرا پردیش،ینم کے کچھ علاقوں  گجرات خطے اور جنوب مغربی مدھیہ پردیش کے اکا دکا علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سے 3.0 ڈگری سلیس کم درج کیاگیا۔ جبکہ  ملک کے باقی حصوں میں درجہ حرارت معمول پر رہا۔ چندر پور( ودربھ )میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42.8 ڈگری سلیس درج کیاگیا۔

  • چندر پور ( وردبھ) میں  13 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.8 ڈگری سیلس درج کیاگیا۔

اگلے چوبیس گھنٹے میں لو چلنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔(بھارتی وقت کے  مطابق 14 مئی 5 بج کر 30 منٹ سے 15 مئی تک) اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران لو چلنے کے کوئی آثار نہیں۔

(تفصیل جاننے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں)

 برائے مہربانی وارننگ اور خصوصی  جگہوں کی پیش گوئی کے لئے موسم ایپ  اور  زراعت سے متعلق جانکاری کے لئے میگھ دوت ایپ اور بجلی گرنے کی وارننگ کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

******

 

 ( ش ح ۔ش ر ۔رض)

U- 6277


(Release ID: 1733340) Visitor Counter : 160