وزارتِ تعلیم

 برکس ممالک  اعلی تعلیم اور ٹی وی ای ٹی میں تعلیمی تعاون بڑھانے، طلبا اور اساتذہ کی نقل و حمل کو  آسان بنانے، جڑواں اور مشترکہ ڈگریوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا عزم کرتے ہیں


جناب سنجے دھوترے  نےتعلیم کی  مکمل صلاحیتوں اور اس کی  بدلتی جہتوں کو بروئے کار لانے کے لئے خاص طور پر  برکس ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کی اہمیت پر  زور دیا

انہوں نے بتایا کہ  ہندستان آن لائن سیکھنے میں مدد کے لئے ملک میں دیجٹیل بنیادی ڈھانچے کو تیز ی سے فروغ دے رہا ہے

آج برکس کی 8ویں وزرائے تعلیم   کی مجازی میٹنگ میں  رکن ممالک نے بلینڈڈ (مرکب) اور آن لائن سیکھنے میں  اپنے اقدامات مشترک کئے

Posted On: 06 JUL 2021 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،6جولائی 2021/ پانچ برکس ممالک کے   وزرائے تعلیم   نے اعلی تعلیم اور تکنیکی اور   پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت  (ٹی وی ای ٹی) میں  اپنے  اکیڈمک یا تعلیمی  ریسرچ  تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی  عہد بستگی کےساتھ  آج ایک   مشترکہ قرار داد پر  دستخط کئے۔ ہندستان کے ذریعہ منعقدہ    13ویں برکس   سربراہ  کانفرنس کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی  برکس وزرائے تعلیم کی   8ویں میٹنگ میں   وزرا نے دو موضوعات پر غوروخوض کیا۔  جامع اور مساوی تعلیم کو یقینی بنانے   اورتحقیق اور تعلیمی تعاون کو   بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل اور تکنیکی ہلکا فائدہ اٹھانا۔

معیاری جامع تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے  ڈیجیٹل اور تکنیکی حل تلاش کرنے کی ضرورت کے بارے میں رکن ممالک نے  اپنے علمی بیس  کی تیاری  اور توسیع پر  اتفاق کیا جو اس سلسلہ میں اقدامات کو ترتیب دینے میں معاون ہوں گے۔  انہوں  نے ایسے میکانزم  کی  تشکیل   میں اتفاق کیا جو علم کو بانٹنے   یا مشترک کرنے اور  ایک دوسرے کے ساتھ بہترین طریقوں اور  پریکٹسیس  کی  اجازت دے سکیں۔  ان میں   سمینار ،  پالیسی ڈائیلاگ  ،  ماہرین سے بات چیت   شامل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین تعلیم اور تحقیق میں اپنے تعاون کو بڑھانے کے لئے  وزرا نے    برکس ممالک کے اعلی تعلیمی اداروں کے   مابین  مشترکہ اور دوہری ڈگریوں  کی حوصلہ افزائی کرنے  کے علاوہ   برکس شراکت دار ریاستوں میں  طلبا اور اساتذہ کی  نقل  و حمل اور آمدورفت کو آسان بنانے پر بھی   اتفاق کیا۔  انہوں نے   تکنیکی  اور پیشہ ورانہ   تربیت اور تعلیم کو  ہر برکس  ملک کے لئے  ترجیحی علاقے کے طور پر بھی   تسلیم کیا اور اس شعبے میں  باہمی تعاون کو   فروغ دینے کے   عزم کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر تعلیم، مواصلات اور الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن  ٹکنالوجی کےمرکزی وزیر جناب سنجے دھوتری نے کہا کہ   وبائی امراض  کے اثرات کو کم کرنے کے  لئے پوری دنیا میں طلبا ، اساتذہ  والدین  برادریوں اور حکومتوں کی طرف سے کی جانے والی  ٹھوس کوششوں  کو ہندستان تسلیم کرتا ہے۔ مزید مستحکم نظام تعلیم کی تشکیل کریں۔ انہوں نے تعلیم کی  مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے خاص  طور پر برکس ممالک کے درمیان  کثیر جہتی  تعاون کی اہمیت پر زو دیا ہے۔

جناب دھوترے نے مزید کہا کہ   آن لائن  سیکھنے اور تعلیم کی ڈیجیٹل فراہمی ہر برکس ممالک کے ذریعہ  طے شدہ تعلیم  کے شعبے کی ترقی  کے اہداف  اور  اہداف کے حصول کے لئے اہم وسیلہ بن کر ابھرے ہے۔ لہذا  یہ ضروری ہے کہ  ہم سب کے لئے جامع اور مساوی معیاری  تعلیم  رسائی کو فروغ دینے کے لئے ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو سمجھیں۔

برکس کے وزرائے تعلیم نے اپنی پالیسیاں او ر اقدامات بھی شیئر کئے جو ہر ملک نے تعلیم پر کووڈ 19 وبائی  امراض  کے اثرات کو کم کرنےکے لئے شروع کیا تھا۔ہندستان کے لئے  بات کرتے ہوئے جناب دھوترے نے وزیراعظم ای –ویدیا کے تحت ملٹی ماڈل کے ذریعہ  معیاری تعلیم تک رسائی  فراہم کرنے کے ہمارے اقدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔   انہوں نے سوئم ایم او سی ایس پلیٹ فارم  سوویم پر بھا وی چیلنجز ، دکشا  ، ورچوئل  لیبز کے بارے میں بات کی۔

جناب دھوترے نے مزید کہا کہ جب ہندستان کو جامع اور مساوی معیاری تعلیم  کے ہدف کے حصول کے لئے ڈیجیٹل  اور تکنیکی حل کی صلاحیت کا ادراک ہے، لیکن ہم ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے اور اس کے خاتمے کی ضرورت کو بھی  تسلیم کرتے ہیں، جو اس صلاحیت  کے مکمل اداراک کو محدود کرتی ہے۔ لہذا ڈیجیٹل ڈوائسز سمیت  خاص طور پر معاشرتی اور معاشی  طور پر پسماندہ  آبادی  والے گروپوں کی صورتحال میں ڈیجیٹل وسائل تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنے کی کوشش کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس  تناظر میں انہوں نے کہا کہ  ہندستان ڈیجیٹل انڈیا مہم اور ایف ٹی ٹی ایچ رابطے کے ذریعہ تیزی  سے ڈیجیٹل سے  ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں توسیع کررہا ہے۔

آج کے اجلاس سے قبل، برکس  نیٹ ورک یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی  گورننگ  بورڈ نے اس اقدام کے تحت رکن  ممالک کی اب تک کی  پیش رفت پر ایک نظر ڈالنے کے لئے 29 جون  کو ملاقات کی تھی اور اسے مزید  آگے لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔    سکریٹری ہائر ایجوکیشن  کے مسٹر امت کھرے کی زیر صدارت 2 جولائی کو تعلیم سے متعلق برکس افسران  کا ایک اجلاس بھی ہوا اور  اس میں چیئرمین  یو پی سی جناب   ڈی پی سنگھ مسٹرا نل  سہسبودھی   چیئرمین  اے آئی  سی ٹی ای  اور پروفیسر  سبھاش  چودھری  ، ڈائریکٹر آئی   آئی ٹی  نے بھی شرکت کی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6254

 



(Release ID: 1733290) Visitor Counter : 162