PIB Headquarters

کوڈ 19 سے متعلق پی آئی بی کابلٹین

Posted On: 06 JUL 2021 7:07PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

  • ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت ابھی تک 35.75  کروڑ ویکسین ڈوز دیئے جا چکے ہیں۔
  • ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34703 نئے معاملات کی اطلاع موصول۔ 111 دن میں سب سے کم
  • ہندوستان کا ایکٹو کیس لوڈکم ہو کر 464357 رہ گیا؛ 101 دن میں سب سے کم
  • ایکٹو معاملات کل کیسوں کا 1.52فیصد ہے
  • مجموعی طور سے،اب تک ملک بھر میں 29752294بازیافت
  • گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51864 مریض بازیاب ہوئے
  • روزانہ کی بازیابی میں مسلسل 54 ویں دن روزانہ کے نئے کیسز کی مقابلےمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے
  • بازیابی کی شرح 97.17 فیصد تک بڑھ گئی
  • ہفتہ وار پوزیٹیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم رہی ہے، فی الحال 2.40فیصد
  • روزانہ کی پوزیٹیوٹی کی شرح 2.11فیصدہے ، جو مسلسل 15 دن کے لئے 3فیصد سے بھی کم ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کرونا کے خلاف جدوجہد کے لئے متحد# کرونا کے خلاف  ہندوستان کی لڑائی جاری #

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

 

Image

Image

Image

 

کوڈ-19 اپ ڈیٹ

  • ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34703 نئے معاملات کی اطلاع موصول۔ 111 دن میں سب سے کم
  • ہندوستان کا ایکٹو کیس لوڈکم ہو کر 464357 رہ گیا؛ 101 دن میں سب سے کم
  • ایکٹو معاملات کل کیسوں کا 1.52فیصد ہے
  • مجموعی طور سے،اب تک ملک بھر میں 29752294بازیافت
  • گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51864 مریض بازیاب ہوئے
  • روزانہ کی بازیابی میں مسلسل 54 ویں دن روزانہ کے نئے کیسز کی مقابلےمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے
  • بازیابی کی شرح 97.17 فیصد تک بڑھ گئی
  • ہفتہ وار پوزیٹیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم رہی ہے، فی الحال 2.40فیصد
  • روزانہ کی پوزیٹیوٹی کی شرح 2.11فیصدہے ، جو مسلسل 15 دن کے لئے 3فیصد سے بھی کم ہے

19 ویکسی نیشن اپ ڈیٹ

بھارت کی کووڈ 19 سے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج 35.75 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے

آج صبح 7 بجے تک 45 لاکھ سے زیادہ ویکسین ڈوز لگائے گئے

اب تک 18 سے 46 سال کی عمر کے گروپ کے افاد کو 10.57 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی

عبوری رپورٹ کے مطابق، آج صبح سات بجے تک ہندوستان کی مجموعی کووڈ ویکسی نیشن کوریج 35.75 کروڑ (35,75,53,612) سے تجاوز کر گئی ہے۔ مجموعی طور پر ، 10.57کروڑ (110,57,68,530) سے زیادہ ویکسین کے ڈوز،18-44 سال کی عمر کے گروپ کے افراد کو لگائی جا چکی ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 لاکھ (45,82,246) ویکسین ڈوز دئے5 گئے۔

 

 

 

مجموعی ویکسینیشن  ڈوز کی کوریج

 

صحت دیکھ بھال کے ورکر س

فرنٹ لائن ورکرس

18 سے 44 سال کی عمر کے افراد

45 سال سے زیادہ عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

میزان

پہلی ڈوز

1,02,33,029

1,76,03,102

10,28,40,418

9,12,90,376

6,92,05,465

29,11,72,390

دوسری ڈوز

73,30,716

97,12,243

29,28,112

1,99,97,102

2,64,13,049

6,63,81,222

میزان

1,75,63,745

2,73,15,345

10,57,68,530

11,12,87,478

9,56,18,514

35,75,53,612

 

ویکسی نیشن ڈرائیو کے 171 یوم ویں پر (5 جولائی ، 2021) ، دی گئی کل 4582246 ویکسین خوراکوں میں سے ، 2788440 مستحقین کو پہلی خوراک کی ویکسین پلائی گئی اور 1793806 مستفیدین کو ویکسین کی دوسری خوراک ملی۔

 

تاریخ: 5 جولائی 2021 (171واں دن)

 

صحت دیکھ بھال کے ورکر س

فرنٹ لائن ورکرس

18سے 44 سال کی عمر کے افراد

45سال سے زیادہ عمر کے افراد

60سال سے زیادہ عمر کے افراد

میزان

پہلی ڈوز

3,550

16,809

20,74,636

4,87,459

2,05,986

27,88,440

دوسری ڈوز

17,157

42,005

1,48,709

10,33,456

5,52,479

17,93,806

میزان

20,707

58,814

22,23,345

15,20,915

7,58,465

45,82,246

 

گزشتہ روز 14 سے 44 سال عمر کے افراد کو 2074636 ویکسین کے ڈوز اور 148709 افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز دیا گیا۔

مجموعی طو رپر 33 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 18 سے 44 سال کی عمر کے 102840418 افراد کو پہلی خوراک دی گئی اور کل 2928112 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی۔

آٹھ ریاستوں ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، بہار، گجرات، کرناٹک اور مہاراشٹر میں 18-44 سال کی عمر کی گروپ کے افراد کووڈ-19 کی 50 لاکھ سے زیادہ  ڈوز کی پہلی خوراک دی گئی۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1733049

37.0 کروڑ سے زیادہ ویکسین ڈوز ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی گئیں

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں   اور نجی اسپتالوں کے پاس ابھی بھی 1.66 کروڑ سے زیادہ ڈوز باقی ہیں جنھیں ابھی استعمال نہیں کیا

تمام ذرائع سے ابھی تک ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 37.07 کروڑ سے زیادہ (370723840) ویکسین کی ڈوز فراہم کی جاچکی ہیں اور مزید 2380000  خوراکیں پائپ لائن میں ہیں۔اس میں سے ضائع ہونے وا لی ڈوز سمیت   مجموعی  طور پر 354060197 ڈوز استعمال ہوئی ہیں۔(آج صبح 8 بجے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق)۔

1.66 کروڑ  بیلین اور غیر استعمال شدہ ڈوز ابھی بھی ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس دستیاب ہے جنھیں لوگوں کو لگایا جانا ہے۔

تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1733012

کووڈ-19 ویکسی نیشن:افواہیں بمقابلہ حقائق

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسی نیشن کی ڈوز کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی جو ان کو جولائی میں دستیاب کردی جائیں گی

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر ویکسین کی  زیادہ مقدار کی ضرورت ہو تو وہ وزارت صحت کو آگاہ کریں

یہ واضح کردیا گیا ہے کہ ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جو مجموعی خوراک فراہم کی جائیں گی اس کے بارے میں پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی اسی کے ساتھ ساتھ  کسی بھی شعبے کے اسپتالوں کو  جولائی 2021 کے مہینے کے دوران فراہم  کی جانے والی خوراک کے بارے میں بھی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی۔ ریاستوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ کووڈ ویکسین کی دستیابی پر مبنی اپنے کووڈ-19 ویکسی نیشن اجلاسوں کی منصوبہ بندی کریں۔

تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1733160

پی آئی بی کے فیلڈ یونٹس کے ماحصل

مہاراشٹر: مہاراشٹر میں پیر کو کووڈ-19 کے 6740 نئے کیس رپورٹ کئے گئے جس کے ساتھ ہی مجموعی طو رپر انفیکشن والے کیسوں کی تعداد 6104917 ہوگئی جبکہ یہ 51 تازہ امواتوں کے اضافے کے ساتھ ہی مجموعی اموات کی تعداد بڑھ 123136 ہوگئی ہے۔ ریاست سے روزانہ کے کووڈ-19 کے کیسز اور شرح اموات میں اتوار کے مقابلے میں تیزی کے ساتھ کمی کی رپورٹ کی گئی ہے، یہاں 9336 انفیکشن کے کیس  اور 123 اموات کا اندراج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں سے 13027 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا جس کے ساتھ ہی بازیاب شدہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 5861720 ہوگئی ہے۔ اب ریاست میں 116827 ایکٹیو کیس ہیں۔

گجرات: گجرات سے  پیر کے روز کووڈ-19 کے 62 کیسوں کی رپورٹ آئی ہے جس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 823895 ہوگئی نیز سورت اور احمد آباد میں سے ہر ایک میں ایک ایک موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 10071 ہوگئی ہے۔ اس دن 194 افراد کو ڈسچارج کیا گیا جس کے ساتھ ہی ریاست کے ریکور شدہ معاملات کی تعداد 811491 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں 2333 ایکٹیو کیس رہ گئے ہیں۔ ریاست میں ، پیر کو 299680 افراد سمیت ابھی تک مجموعی طو رپر 27107405 ویکسین کے ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔

راجستھان: راجستھان میں  پیر کے روز  کووڈ  سے فوت ہونے والے  مزید 3 کیس اور 55 تازہ کیس سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اموات  شدہ افراد  کی تعداد  8941 جبکہ مرض سے متاثر افراد کی تعداد 952789 ہوگئی ہے۔تازہ کیسوں میں سے زیادہ سے زیادہ 19 کیس جے پور سے رپورٹ کئے گئے جبکہ سیروہی کے علاوہ دیگر جگہ سے پانچ کیس سامنے آئے ہیں۔ ابھی تک  باز یاب ہونے والے افراد کی تعداد 942756 ہوگئی ہے جبکہ  ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1092 ہے۔

مدھیہ پردیش: پیر کے روز مدھیہ پردیش میں  کووڈ-19 سے 32 سالہ کیس اور 6 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے ساتھ ہی انفیکشن شدہ افراد کی تعداد 790015 اور مرنے والوں کی تعداد 9015 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتالوں سے 39 افراد کو ڈسچارج کیا گیا جس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں ابھی تک ریکور ہونے والوں کی تعداد 780534 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں  466 ایکٹیو کیس رہ گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے مجموعی طو رپر 52 اضلاع میں سے  38 اضلاع سے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی نئے کیس کو ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں پیر کے دن  کووڈ-19 کے 319 کیس   اور ایک موت ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 996037 اور مرنے والوں کی تعداد 13457 ہے۔اسپتال سے 107 افراد کے ڈسچارج ہونےاور دن کے دوران  ہوم آئیسولیشن سے 336 افراد کی روانگی کے بعد بازیافت شدہ افراد کی تعداد 977360 ہوگئی ہے اس کے ساتھ ہی ریاست میں 5220 ایکٹیو معاملات رہ گئے ہیں۔  اتوار تک کووڈ-19 ویکسین کے 10136466 ڈوز ریاست میں لگائے جاچکے ہیں۔ جن میں سے 8420556 افراد کو  پہلی ڈوز جبکہ 1715910 افراد کو دوسری ڈوز دی گئی۔

گوا: گوا کے کورونا وائرس کے کیسوں میں 130 سے اضافے کے ساتھ ہی یہ پیر کے روز 167566 ہوگئے جبکہ  اسی دن کے دوران  دو اموات ہوئیں  اور 130 افراد کو ڈسچارج کیا گیا ۔ ریاست میں اموات کی مزید مجموعی تعداد 3075 ہے جبکہ  بازیافت شدہ کیسوں کی تعداد 167566 ہے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں 1934 ایکٹیو کیس رہ گئے ہیں۔

کیرالہ: ریاست میں پیر کے روز  کووڈ کے 9037 نئے معاملے درج کئے گئے۔ 102 نئے اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13818 ہوگئی ہے۔ ٹیسٹ کی پوزیٹیویٹی شرح 10.03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ابھی تک ریاست میں 15013247 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جس میں سے 11394209  افراد کو پہلا ڈوز جبکہ 3719038 افراد کو دوسرا ڈوز دیا گیا۔

تمل ناڈو: پیر کے روز تمل ناڈو میں کووڈ کے 3715 تازہ کیس ریکارڈ کئے گئے جس کے ساتھ ہی کیسوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ کے نشان سے تجاوز کر گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 33059 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 34926 ایکٹیو کیس رہ گئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ابھی تک مجموعی طور سے 16921705 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے 14154348 افراد کو پہلی ڈوز جبکہ 2767357 افراد کو دوسرا ڈوز لگایا گیا۔ اسی طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے پوڈوچیری میں ابھی تک 539022 افراد ویکسین لگواچکے ہیں جس میں سے 460557 افراد کو پہلا ڈوز جبکہ 78465 افراد کو دوسرا ڈوز دیا گیا۔

کرناٹک: پانچ جولائی 2021 کیلئے  جاری کردہ ریاستی سرکاری بلیٹین کے مطابق نئے کیسوں 1564 کی تعداد رپورٹ کی ، مجموعی ایکٹیو کیس 41996، کوڈ سے نئی اموات: 67، کووڈسے مجموعی اموات: 35434 رپورٹ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز تقریباً 297034 افراد کو ویکسین ڈوز دیئے گئے اس کے ساتھ ہی ابھی تک یہاں 24091357 افراد کو ویکسین ڈوز دی جاچکی ہے۔

آندھراپردیش: ریاست میں 72731 نمونوں کی ٹیسٹنگ کے بعد کووڈ-19 کے 2100 نئے کیس رپورٹ کئے گئے جبکہ 26 اموات بھی   رپورٹ کی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3435 افراد ڈسچارج کیا گیا۔ مجموعی کیس: 1905023، ایکٹیو کیس: 33964، ڈسچارج شدہ: 1959189، اموات: 12870۔ ریاست میں کل تک کووڈویکسین کے کل 16582264 ڈوزیز لگائے جاچکے ہیں جن میں 13264680 کو پہلی ڈوز اور 3317584 کو دوسری ڈوز شامل ہے۔

تلنگانہ: مجموعی طور پر808 نئے معاملات اور سات اموات کی  رپورٹ کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ریاست میں کیسوں کی مجموعی تعداد 627498 اور فوت شدہ افراد کی تعداد 3698 ہوگئی ہے۔ ایک جانب بازیابی کی شرح میں اضافہ ہوکر یہ 97.54 فیصد  ہوگئی ہے جبکہ مرنےوالوں کی شرح 0.58 فیصد رپورٹ  کی گئی ہے۔ اب ریاست میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 11704 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کنٹین منٹ زون کی تعداد کم ہو کر 48 رہ گئی ہے۔

آسام: گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسام میں کووڈ سے 31 افراد کی موت کی رپورٹ کی گئی ہے جبکہ دن کے دوران کئے گئے 116542 ٹیسٹوں میں 2640 انفیکشن کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

منی پور:  روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح 13.5 فیصد کے ساتھ  بڑھ رہی ہے، جبکہ 432 پوزیٹیو معاملات   اور 8 اموات کی رپورٹ کی گئی ہے۔ منی پور میں ویکسین لگوانے والے افراد کی مجموعی تعداد 73863 ہوگئی ہے۔

میگھالیہ: ریاست میں پیر کو انفیکشن کی وجہ تاب نہ لاتے ہوئے مزید 9 افراد کے فوت ہونے کے ساتھ ہی  کووڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی اموات کی  مجموعی تعداد 871 ہوگئی ہے۔ 448 مریض وائرل ا نفیکشن سے  بازیافت ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 377 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طو رپر کیسوں کی تعداد اب 4454 ہے جبکہ ابھی تک مجموعی طور پر 45676 مریض یازیافت ہوچکے ہیں۔

ناگالینڈ: پیر کو ناگالینڈ سے  صرف 40 نئے کیسوں اور صفر اموات کی رپورٹ ملی ہے۔ ایکٹیو معاملات کی تعداد  1192 ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 25559 ہوگئی ہے۔ نگالینڈ کی روزانہ کی  پوزیٹیویٹی شرح گر کر  وبا کے بعد سے پہلی مرتبہ پانچ فیصد سے کم ہوگئی ہے جس کے ساتھ پیر کو 1012 نمونوں کی جانچ کے بعد صرف 40 پوزیٹیو کیس سامنے آئے۔

سکم: سکم میں  گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران نوویل کورونا وائرس کے 95 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے جس کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ -19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 21226 ہوگئی ہے۔ اسی دوران پچھلے چار دنوں میں کسی اموات کی رپورٹ  کے بعد سکم میں کووڈ-19 کے باعث ایک شخص کی موت ہونے کی خبر کی گئی ہے۔ ابھی تک سکم میں کووڈ سے 309 جانیں جاچکی ہیں۔ 324 افراد پوری طور پر بازیافت ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ-19 کے بازیافت شدہ معاملات کی تعداد مزید بڑھ کر 18793 ہوگئی ہے۔  بازیافت شدہ معاملات میں اس نمایاں اضافے کی وجہ سے سکم میں ایکٹیو معاملات کی تعداد کم ہوکر 1869 رہ گئی ہے۔

تریپورہ:پانچ دنوں میں کووڈ-19 میں 15 زندگیاں چھینی ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 226 افراد کو پوزیٹیو ٹیسٹ کیا گیا جبکہ  پانچ افراد فوت ہوگئے۔ ادھر اسی مدت میں 283 مریض بازیافت ہوئے ہیں۔ ایک جانب مرکزی ٹیم کووڈ -19 کی صورتحال، وبا کے انتظام اور مؤثر روک تھام کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ  روز  تریپورہ پہنچ گئی ہے۔

اہم ٹوئٹس

 

*****

U.No.6256

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1733252) Visitor Counter : 225