وزارت خزانہ
جون 2021 کے لئے جی ایس ٹی ریونیو جمع ہوا
جون 2021 کے لئے جی ایس ٹی کے تحت 92849 کروڑ روپے جمع ہوئے
Posted On:
06 JUL 2021 2:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06 جو لائی-2021/
جون 2021 کے مہینے میں جی ایس ٹی کے تحت مجموعی طور پر 92849 کروڑ روپے جمع ہوئے، ان میں سے سی جی ایس ٹی 16424 کروڑ روپے ہے۔ ایس جی ایس ٹی20397 کروڑ روپے ہے۔ آئی جی ایس ٹی 49079 کروڑ روپے ہے۔(نیز سامان کی درآمد پر25762 کروڑ روپے جمع ہوئے) اور محصول 6949 کروڑ روپے جمع ہوئے۔(نیز809 کروڑ روپے سامان کی درآمد پر جمع ہوئے)، مذکورہ تعداد میں 5 جون اور اور 5 جولائی 2021 کے دوران گھریلو ں لین دین سے جی ایس ٹی کی وصولی شامل ہے۔کیونکہ ٹیکس دہندگان کوٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ماہ جون 2021 کے سلسلے میں ریٹرن داخل کرنے کے معاملے میں پندرہ دنوں کی مہلت دی گئی تھی۔ جو مہلت تاخیر سے داخل کئے جانے والے ریٹرن کے سلسلے میں عائد ہونے والی سود کی معافی/ تخفیف جیسے معاملات پر مشتمل تھی۔ لہذا اس سلسلے میں وبائی مرض کی دوسری لہر کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹرن اوور کی حد 15 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس ماہ کے دوران حکومت نے سی جی ایس ٹی کے 19286 کروڑ روپے کے معاملے نمٹائے ہیں اور ایک ریگولر تصفیہ کے طور پر آئی جی ایس ٹی سے ایس جی ایس ٹی 16939 کروڑ روپے کے معاملے نمٹائے ہیں۔
جون 2021 کے مہینے کے لئے ریونیوز پچھلے سال کی اسی ماہ میں جی ایس ٹی ریونیو کے مقابلے 2 فیصد زیادہ ہے۔
زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی اور لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے ای وےبلوں سے جون 2021 کے دوران 5.5 کروڑ روپے موصول ہوئے جس سے تجارت اور کاروبار کی ریکوری کا عندیہ ملتا ہے۔اپریل 2021 کے دو پہلے ہفتوں کے لئے ای وے بل سے روزانہ اوسطاً آمدنی20 لاکھ روپے تھی جو اپریل 2021 کے آخری ہفتے میں گھٹ کر 16 لاکھ رہ گئی تھی اور 9 سے 22 مئی کے درمیان دو ہفتے میں مزید 12 لاکھ رہ گئی۔
******
( ش ح ۔ح ا ۔ف ر)
U- 6247
(Release ID: 1733094)
Visitor Counter : 254