بجلی کی وزارت
نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن مشرق وسطی اور دوسرے خطوں میں راکھ فروخت کرنے کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرتا ہے
Posted On:
04 JUL 2021 4:35PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی لمیٹڈ نے جو وزارت بجلی کے تحت مہا رتن اور ہندوستان کا سب سے بڑا اور مربوط بجلی پیدا کرنے والاادارہ ہے، فلائی ایش (اڑنے والی راکھ) کے صد فی صد استعمال کے لئے مشرق وسطی اور دیگر علاقوں کی نامزد بندرگاہوں سے اِن راکھوں کی فروخت کے لئے خواہش مندوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹینڈریکم جولائی 2021 سے 25 جولائی 2021 تک داخل کئے جا سکتے ہیں۔
این ٹی پی سیکی بنیادی فکر راکھوں کے پائیدار استعمال کی ہے اور کمپنی راکھوں کے مکمل استعمال کیلئے ایک پائیدار حل یقینی بنانا چاہتی ہے۔ اُڑنے والی راکھ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے نتیجے میں ایک ذیلی پیداوار ہے۔ این ٹی پی سی اسٹیشنوں پر پیدا ہونے والییہ راکھ سیمنٹ ، کنکریٹ ، کنکریٹ مصنوعات ، سیلولر کنکریٹ مصنوعات کے علاوہ اینٹوں/ بلاکوں / ٹائلوں کی تیاری میں بہترین طور سے استعمال کی جا سکتی ہے۔
این ٹی پی سی لمیٹڈ ، نے اُڑنے والی راکھ کی سپلائی کے لئے ملک بھر کے سیمنٹ مینوفیکچررز کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ بجلی پیدا کرنے والا یہادارہ اُڑنے والی راکھ کی معاشی اور ماحول دوست انداز میں نقل و حمل کے لئے ہندوستانی ریلوے کے وسیع و عریض نیٹ ورک کا فائدہ اٹھا رہاہے۔
عمارت کی تعمیر میں اُڑنے والی راکھ کی اینٹوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے این ٹی پی سی نے اپنے کوئلہ پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس میں اُڑنے والی راکھ کی اینٹوں کی تیاری کے پلانٹ لگائے ہیں۔ ان اینٹوں کا استعمال خصوصی طور پر پلانٹوں کے ساتھ ساتھ ٹاون شپ کی تعمیراتی سرگرمیوں میں بھی کیا جارہا ہے۔ اوسطا 60 ملین اُڑنے والی راکھ کی اینٹوں کو ایسی اینٹ بنانے والے این ٹی پی سی کے اپنے پلانٹ تیار کرتے ہیں۔
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کی ہدایت کے مطابق این ٹی پی سی کے اسٹیشنوں نے اڑنے والی راکھ کی کل پیداوار کا 20 فیصد حصہ اڑنے والی راکھ سے اینٹیں، بلاک اور ٹائیل بنانے والوں کیلئے ریزرو رکھا ہے اور انہیںیہ راکھ مفت دی جارہی ہے۔ اینٹی پی سی اسٹیشنوں سے نکلنے والی والی کل راکھ کا تقریبا 9 فیصد حصہ فلائی ایش اینٹوں / بلاکوں اور ٹائلوں کی تیاری کے کارخانے سالانہ طور پر استعمال کررہے ہیں۔
مزیدیہ کہ سال 21-2020 کے دوران ، تقریبا 15 این ٹی پی سی اسٹیشنوں نے مختلف روڈ پروجیکٹس کو یہ راکھ فراہم کی ہے اور اس راکھ کا استعمال تقریبا 20 ملین ٹن کو عبور کر چکا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ملک میں اڑنے والی راکھ کے استعمال میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
******
ش ح،ع س، ج
U.No. : 6193
(Release ID: 1732670)
Visitor Counter : 247