سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیم انڈیا 2021 ریجنرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ میلے (آئی ایس ای ایف) میں 9 گرانڈ ایوارڈز اور 8 خصوصی ایوارڈ سے سرفراز
Posted On:
03 JUL 2021 4:20PM by PIB Delhi
ٹیم انڈیا 2021 کو جدت طرازی پر ریجنرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ میلے (آئی ایس ای ایف) میں 9 گرانڈ ایوارڈز اور 8 خصوصی ایوارڈ ملے۔جن میں کسی جین کی نشاندہی کرنے سے لے کر اسمارٹ اسٹیتھوسکوپس تک کی ایک ایسی نسل کی نشاندہی کی گئی ہے جو غیر طبی ماہرین کو پھیپھڑوں کی درست جانچ پڑتال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ جدید تحقیق نوجوان طلباء کی ہے جنھیںیہ ایوارڈ دیا گیا اور ملک میں اس کی بے پزیرائی کی گئی ۔
حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے اسٹیم-آئی آر آئی آر قومی میلے میں انیشی ایٹیو فار ریسرچ اینڈ انوویشن کے اُن 26 فاتحین سے ورچوئل طور سے بات چیت کی جنہوں نے ریجنرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ میلے (آئی ایس ای ایف) میں بطور ’’ ٹیم انڈیا 2021 ‘‘ حصہ لیا۔ ان طلباء نے دنیا بھر کے 64 ممالک ، خطوں اور علاقوں کے 1833 ابھرتے ہوئے سائنس دانوں کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور 17 ایوارڈز اپنے نام کئے۔
پروفیسر شرما نے اس موقع پر کہا کہ تخلیقی صلاحیت علوم کو جوڑتی ہے۔ ہمیں تخلیقی مفکر بن کر ایسے علوم تک پہنچنے کا ارادہ کرنا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام پروجکٹوں کا معائنہ کیا اور فاتحین کی تحقیقکی ستائش کی۔اس موقع پر سائنس کے محکمے کے این سی ایس ٹی سی کی سربراہ ڈاکٹر پروین اروڑا اور سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے کے سائنس دان سُجیت بنرجی بھی موجود تھے۔
آئی آر آئی ایس میلے کی ڈائریکٹر اور چیف آپریشنز آفیسر ایکسٹمیلپر ایجوکیشن لنکرس فاؤنڈیشن محترمہ شیرون ای کمار نے کہا کہ آئی آر آئی ایس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو جدت طرازی کے سفر کا جشن مناتا ہے۔ آئی آر آئی ایس جیسے پروگراموں کی کامیابی کی خوشیان گھرواپس لاتی ہے اور نوجوان طلبا کو بین اقوامی مرحلے میں اپنی سائنسی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اس سال غیر روایتی طور پر آئی آر آئی ایس قومی میلہ لگا تھا اور اس میں 65,000 سے زیادہ طلباء اور سائنس کے شائقین نے شرکت کی۔ اس میں پروجکٹوں میں سائنسی مضامین کی ایک وسیع رینج کی نمائندگی کی گئی اور انہیں 21 زمروں کے تحت فیصل کیا گیا۔ ہر پروجیکٹ کو ٹیم انڈیا 2021 کو منتخب کرنے کے لئے ایک سخت فیصلہ کن عمل سے گزرنا پڑا۔ اس کے بعد آئی آر آئی ایس کی سائنسی جائزہ کمیٹی کے ممبران نے ٹیم کو آئی ایس ای ایف میں شرکت کے لئے تیار کرنے کی خاطر ٹیم کی سرپرستی کی۔
‘آئی آر آئی ایس قومی میلہ’ براڈ کام کے ذریعہ مالی اعانت اور حکومت ہند کے شعبہ سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے تعاون سے ایکسٹیمپلر ایجوکیشن لنکرز فاؤنڈیشن کا ایک پروگرام ہے۔ اس میں 10 سے 17 سال کی عمر کے ہندوستان میں مقیم اسکولوں کے طالب علم درخواستوں کے دعوت ناموں کا جواب دے کر جدید منصوبوں کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔
آئی آر آئی ایس کا تعلق 5 قومی سطح کے بڑے میلوں کے ساتھ ہے: نیشنل چلڈرن سائنس کانگریس (این سی ایس سی)؛ نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) کے ذریعہ سائنس میلہ؛ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنلریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کے ذریعہ جواہر لال نہرو سائنس فئیر؛ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) سائنس نمائش؛ انوویشن ان سائنس پرسوٹ فار انسپائرڈ ریسرچ (انسپائر) ایوارڈ پروگرام۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ملک بھر سے بہترین معیار کے پروجکٹ ہندستان کی نمائندگی کریں اور بین اقوامی پلیٹ فارم پر مقابلے میں شریک ہوں ان میلوں کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو آئی آر آئی ایس میلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک میلے سے منتخب قومی ایوارڈیافتہ پروجکٹوں کو مانیٹرنگ اور ایویلوایشن کیمپوں میں شرکت کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ انہیں بین اقوامی معیار کو پورا کرنے کے لئے اپنے پروجکٹوں کو تیار کرنے کے لئے متحرک کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد فی میلہ 5 پروجیکٹ آئی آر آئی ایس نیشنل میلے کے لئے مختلف انداز کے اندراجات کے طور پر منتخب کئے جاتے ہیں۔ ماڈل 70: 30 کی پیروی کرتے ہوئے 70 فیصد طلباء کو کھلے مقابلے سے منتخب کیا جاتا ہے اور 30 فیصد دوسرے میلوں کے بہترین 5 میں سے منتخب کئے جاتے ہیں۔
******
ش ح،ع س، ج
U.No. : 6176
(Release ID: 1732576)
Visitor Counter : 201