وزارت سیاحت
سیاحت کی صنعت نے کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف جنگ میں سیاحت کے شعبے کو تقویت دینے کی خاطر وزارت خزانہ کی طرف سے اعلان کردہ اسکیموں کا خیر مقدم کیا
Posted On:
01 JUL 2021 4:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی:02؍جولائی 2021
خزانے کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 28 جون 2021 کو کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں ہندوستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے 628993 کروڑ روپے کے ایک راحتی پیکج کا اعلان کیا۔ ملک میں سیاحت کو پھر سے فعال بنانے کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا گیا ساتھ ہی ساتھ کئی دیگر سیکٹروں کو امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ معاشی ترقی کو تیز کیا جاسکے۔
سفر اور سیاحت کے فریقوں کیلئے اسکیم اور رجسٹرڈ ٹوریسٹ گائڈس
کووڈ سے متاثرہ سیکٹروں کیلئے قرض کی نئی گارنٹی اسکیم کے تحت گیارہ ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ ٹوریسٹ گائڈس ؍سفری اور سیاحت سے جڑے فریقوں کو مالی امداد دینے کیلئے ورکننگ کیپٹل ؍ذاتی قرضے سیاحت کے سیکٹر سے جڑے لوگوں کو فراہم کئے جائیں گےتاکہ وہ کووڈ-19 کی وجہ سے متاثر ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریاں پھر سے شروع کرسکیں۔یہ اسکیم 10700 علاقائی سطح کے ٹوریسٹ گائڈس کا احاطہ کرےگی جنہیں سیاحت کی وزارت کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے اور ریاستی سرکاروں کے ذریعہ تسلیم کئے گئے ٹوریسٹ گائڈ س اور سیاحت کی وزارت کی جانب سے تسلیم کئے گئے سفر اور ٹوریزم سے جڑے فریق دس دس لاکھ روپے تک کے قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گےجبکہ ٹوریسٹ گائڈ ایک ایک لاکھ روپے کا قرض حاصل کرسکتے ہیں۔
پانچ لاکھ سیاحوں کیلئے مفت ٹوریسٹ ویزا
اعلان کے مطابق ایک بار جب ویزا جاری ہونا شروع ہوجائے گا تو پہلے پانچ لاکھ ٹوریسٹ ویزا فری آف چارج جاری کئے جائیں گے ۔فری آف چارج ویزے کا فائدہ صرف پہلے پانچ لاکھ ٹوریسٹ ویزوں کے جاری ہونے کے دوران صرف ایک بار فی ٹوریسٹ کیلئے دستیاب ہوگا ۔یہ اسکیم 31 مارچ 2022 تک قابل اطلاق ہوگی۔
سیاحت کی وزارت نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ان اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ سیاحت سے جڑے اعلانا ت خیر مقدم کے قابل ہیں ۔ یہ ایک صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔البتہ ہم درخواست کرتے ہیں کہ دس لاکھ روپے کی رقم میں اضافہ کیا جائے ۔اس صنعت کو بہت گہرا نقصان ہوا ہے اور ہم کو اسے زندہ رکھنے کیلئے زیادہ تعاون کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اسے پٹری پر لانے کیلئے کام کرنا ہے۔
کریٹو ٹریول اورپاسٹ سینئر وائس پرزینٹ آئی اے ٹی او کے جوائنٹ مینجنگ ڈائریکٹر اور آئی سی پی وی کے وائس چیئر مین راجیو کوہلی نے بتایا کہ آیئے ہم دنیا کو اتیتھی دیو بھوا کے سچے جذبے کو بتائیں اور دسمبر2022 تک سب کیلئےا سے مفت بنائیں ۔آج کے اعلانات یقینی طور پر ایک مثبت شروعات ہے لیکن مزید امداد کی ضرورت ہے تاکہ ہم بحالی کیلئے مدد کرسکیں۔
انڈین ایسو سی ایشن آف ٹور آپریٹرس کے صدر راجیو مہرا نے کہا کہ ہم وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے 31 مارچ 2022 تک پانچ لاکھ مفت ویزا سمیت سیاحت کی صنعت کو کچھ راحت دی ۔جب کبھی بھی ویزا کھلیں گے اور ہم صنعت کو تعاون دینے کیلئے سیاحت کے وزیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سیاحت کے سیکٹر سے جڑے رجسٹرڈ ٹوریسٹ گائڈ اور ٹور آپریٹر سمیت متاثرہ سیکٹر کو راحت دی۔آئی اے ٹی اونے حکومت کا اس با کیلئے شکریہ ادا کیا کہ اس نے ٹور آپریٹرس اور گائڈ کو قرض دینے کے بارے میں غور کیا لیکن ہم درخواست کرتے ہیں حکومت کو تمام تسلیم شدہ ٹور آپریٹرس کو ایک بار دی جانے والی مالی امداد کےبارے میں غور کرنا چاہئے۔
اعلان کے بارے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوریسٹ گائڈ فڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر جناب اشوک شاردا نے کہا کہ علاقائی گائڈس کو کچھ مالی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں سیاحت کی وزارت کا فیصلہ اور پہلے پانچ لاکھ ٹوریسٹ کو ویزے کی فیس سے مستثنیٰ رکھنا ایک خیر مقدم قدم ہے ۔علاقائی گائڈ س جو گزشتہ 15 ماہ سے بے روزگار ہیں وزارت سے کچھ راحت کی امید کررہے ہیں۔
حکومت کے اس قدمت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈومیسٹک ٹور آپریٹرس آف انڈیا ایسو سی ایشن کی ایگزکیٹو کمیٹی کی ممبر اور وومین امپاورمینٹ سی ایس آر ایکٹوٹی کی صدر نشین محترمہ ایکتا واٹس نے کہا کہ سیاحت کی اسکیم کے تحت ٹورزم کے شعبہ کیلئے وزارت خزانہ کی طرف سے مالی امداد کا اعلان ایک بہت مثبت قدم ہے اور اس اعلان سے یقینی طور پر سیاحت کی صنعت کو پھر سے یقینی طورپر پٹری پر لایا جاسکے گا۔
*************
ش ح-ح ا- م ش
U. No.6124
(Release ID: 1732188)
Visitor Counter : 241