صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

 ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے  تشکر کے ہفتے کے افتتاح کے موقع  پر میڈیکل برادری سے  خطاب کیا


کووڈ-19 کو  شکست دینے کے لئے  تین سطحی عملی منصوبے کے بارے میں معلومات فراہم کیں

’’تاریخ گواہ ہوگی کہ جب وقت آیا اور انسانیت کو بچانے کی ضرورت تھی، تو یہ  ڈاکٹر ہی تھے جنہوں نے  اپنا فرض  نبھانے کے لئے  قدم بڑھائے‘‘

Posted On: 01 JUL 2021 1:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،1  جولائی 2021/ ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نےآج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ معروف ڈاکٹروں  میڈیکل سائنس کے پروفیسروں اور طبی دنیا کی عظیم ہستیوں کی  ایک  میٹنگ سے  خطاب کیا۔ یہ پروگرام  مربوط صحت اور ویل بیئنگ کونسل کے ذریعہ  منعقد کیا گیا تھا۔

قومی  میڈیکل دن کے  مبارک موقع پر تمام لوگوں کو  مبارک باد دیتے ہوئے،  ڈاکٹر ہرش وردھن نے  سب سے پہلے  کووڈ جنگجوؤں کی قربانی کو  یاد کیا  اور افسوس کا اظہا ر کیا۔  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، ’’ عام طور پر بہت جوش اور جذبہ کے ساتھ  منایا جانے والا یہ دن ، اس پر  میرا زور نہیں ہے،  لیکن  اس بارے میں سوچ کر مایوسی محسوس کرتا ہوں۔  ہمارے میڈیکل دنیا  سے کئی   عظیم ہستیاں  اب ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر اپنے وقت سے  بہت پہلے ہی   اس دنیا سے چلی گئیں۔ ان کا جانا  بہت بڑی  بدنصیبی ہے اور پھر بھی  بڑے پیمانے پر میڈیکل برداری کے لئے بہت فخر  اور ترغیب کا  موضوع ہے۔  تاریخ گواہ ہے کہ جب وقت آیا اور انسانیت کو بچانے کی ضرورت ہوئی،  تو ڈاکٹر ہی تھے، جنہوں نے  اپنے فرض کو نبھانے کے لئے  اپنے قدم  آگے بڑھائے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ اگر یہ  طبی  برادری کا اپنے ساتھی  شہریوں کی بدحالی کے تئیں حد سے زیادہ رحم کا جذبہ  نہیں ہوتا تو اس وبا کا اثر آخر کار کیسا ہوتا۔  اس کی کہانی  بہت الگ  اور مایوس کن ہوتی۔ انہوں نے کہا، ’’کئی ڈاکٹر  اپنے گھروں میں آرام سے رہنے   اور وبا کو دیکھنے کا  متبادل چن سکتے تھے،  لیکن آپ نے میں سے کسی نے  بھی ایسا نہیں کیا۔ اس  کے برعکس ہم نے دیکھا کہ  تجربہ کار اور سبکدوش ڈاکٹروں نے   ضرورت کے اس موقع پر رضاکارانہ طور سے مدد کے لئے قدم بڑھائے ہیں۔ ہم نے پرجوش میڈیکل طلبا کو دیکھا، ایسے نوجوان  جنہیں بالغ ہوئے  بمشکل  کچھ ہی  سال ہوئے ہوں گے، جو خطروں سے اچھی طرح واقف ہوئے ، ملک کو  ایک صدی سے بھی زیادہ وقت نے   اپنی سب سے بڑے چیلنج سے ابھرنے میں مدد کےلئے تیار ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ حالانکہ   ڈاکٹری کے پیشے کو ہمیشہ ایک  عظیم پیشہ  منا گیا ہے، اور حقیقت میں  کئی مریض ڈاکٹروں کو خدا  سے کم نہیں   مانتے ہیں، کووڈ-19 نے اس احساس کو اور زیادہ مضبوط  بنادیاہے۔  ہیپوکریٹک حلف  کی اپیل کرتے ہوئے، وزیر صحت نے مزید کہا،’’ہیپوکریٹکس نے کہا ہے کہ  جہاں بھی  میڈیکل آرٹ کو   پیار کیا جاتاہے، وہاں انسانیت کا پیار بھی  ہوتا ہے۔ یہ  آپ کی خدمت کا جذبہ ہے، آپ کی عقل مندی کے ساتھ ، جو آپ کو   اس ملک کے لوگوں کو  اس خطرے سے بچانے کے لئے  اس انوکھی  حالت میں رکھتی ہے۔

  • ڈاکٹروں کو اپنی زندگی کے لئے خطرے کو کم کرنے کا  مشورہ دیتے ہوئے ، ڈاکٹر ہر ش وردھن نے  ایک تین سطحی  عملی منصوبے کے بارے میں جانکاری دی جسے انہوں نے  کووڈکو ہرانے کے لئے  تعمیل کرنے کی  کوشش کرنی چاہئے:
  • پہلا  ، اپنا خیال رکھیں،  اور مریضوں کو سنبھالنے میں  مناسب پروٹوکول کی  کی تعمیل کریں۔ ہم نہیں چاہتے  کہ آپ میں  سے کوئی بھی  انفیکشن کا شکار ہو۔ نہ ذاتی طور پر  ایک اور  کورونا جنگجو کا  نقصان نہیں سہہ سکتا ہے۔ کھوئی ہوئی  ہر ایک زندگی میرے لئے   بڑے ذاتی   دکھ کا موضوع ہے۔
  • دوسرا ، ہمیں اس   وائرس  کے ساتھ ساتھ ایک بری تشہیر کے  راکشس سے بھی مل کر لڑنا ہوگا۔ آپ کے کلینک میں  بہت سے لوگ آتے ہیں۔ وہ آپ پر بھروسہ کرتے ہیں وہ آپ کی باتوں پر عمل کرتے ہیں۔ آپ اس وقت نہ صرف ایک انفیکٹیڈ مریض  کے علاج کے لئے ایک ڈاکٹر ہیں بلکہ ایک   آئیڈئل اور رہنما بھی  ہیں   ، جو معاشروں کو یہ بتانے کے لئے یہ اس وائرس کو  پھیلنے سے روکنے کے لئے  کیا کریں، اور کیا نہ کریں۔
  • تیسرا،  اپنے ساتھیوں اور ہم سبھی کے ساتھ جڑے رہیں۔  احتیاط علاج  پروٹوکول سے   واقف رہیں، اور اپنے علم   اور تجربے کی   بنیاد پر اس میں تعاون بھی دیں۔  آپ جو بھی کررہے ہیں، وہ  مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ  خصوصی اختیار بھی ہے۔ لوگ آپ پر اعتمادکرتے ہیں،  اپنی زندگی میں آپ پر  بھروسہ کرتے ہیں اور آپ کی طرف دیکھتے ہیں۔  مرکزی وزیر صحت نے اس موقع پر  ڈاکٹروں کے  تمام    کنبوں یاخاندانوں کا شکریہ ادا  کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنے فرض کے ہر دن کی اتھل پتھل  اور ابہام کو  قبول کیا  ۔  انہوں نے کہا،  اپنے خاندان اور دوستوں  سے دور  رہنا   اور وہ بھی ایسے   وقت میں  جب دنیا ایک  وجود کے خطرہ کا سامنا کرتی ہے، تو یہ کوئی  آسان کام نہیں ہے۔ ان کے لئے  اس لڑائی میں کسی اپنے کا  سب سے آگے ہونا ،  اور بھی مشکل رہا ہوگا۔

انہوں نے سماج کے تئیں   بے لوث  بہادری اور بغیر کسی  لالچ کے  خدمت کے لئے  مکمل   میڈیکل   دنیا کے لوگوں  اور ان کے    کنبوں کا   شکریہ ادا کرتے ہوئے،  اپنی تقریر   کا اختتام کیا۔

اس پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ یہاں کیا گیا ہے۔

https://youtu.be/iptG3KzVjH4

پروگرام  میں ان کی تقریر یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-6100


(Release ID: 1732134) Visitor Counter : 582