کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جناب منسکھ مانڈویا نے بستی میں ایف اے سی ٹی کے ذریعہ فراہم کئے گئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا
Posted On:
01 JUL 2021 3:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،1 جولائی 2021/ کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے وزیر مملکت جناب منسکھ مانڈویا نے آج ورچوئل طریقے سے اترپردیش کے بستی میں واقع او پی سی ای کیلی اسپتال میں کھاد اور کیمیکلز تراونڑ کور لمیٹیڈ (ایف اے سی ٹی) کے ذریعہ قائم کردہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر جناب مانڈویا نے کہا کہ کووڈ وبا کے چیلنجنگ دور میں ہمیں اپنی صحت اور علاج سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ غور کرنے اور ان کی تعمیر نو کرنے، مینوفیکچرنگ صلاحیتیں بڑھانے اور مقامی سپلائی نیٹ ورک کو فروغ دینے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے وبا سے لڑنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے ہیں اور ملک کے لوگوں کی بہتر صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عزم کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 500 لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) صلاحیت کا پریشر سوئنگ ایڈاجبسن (پی ایس اے)آکسیجن پلانٹ سرکاری شعبے کی کھاد کمپنی ایف اے سی ٹی کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پروجیکٹ کی شکل میں قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مختلف اسپتالوں کے لئے ایف اے سی ٹی کے ذریعہ میڈیکل آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ہدایت دیئے گئے پانچ پی ایس اے آکسیجن پلانٹوں میں سے ایک ہے اور دیگر چار پلانٹ کیرل کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں قائم کئے جائیں گے۔
ورچوئل پروگرام میں بستی کے رکن پارلیمان جناب ہریش دیویدی ، بستی صدر کے رکن اسمبلی دیا رام چودہری ، ایف اے سی ٹی کے سی ایم ڈی جناب کشور رونگٹا، بستی کے ضلع افسران اور دیگر سینئر حکام نے حصہ لیا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6098
(Release ID: 1732067)
Visitor Counter : 179