وزارت دفاع
ایئر مارشل وویک رام چودھری پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم ، وی ایم نے وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 JUL 2021 2:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جولائی 2021، ایئر مارشل وویک رام چودھری پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم ، وی ایم نے یکم جولائی 2021 کو وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔ ایئر مارشل کو 29 دسمبر 1982 کو بھارتی فضائیہ کی فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔ ایئر آفیسر کو آپریشن میگھ دوت اور آپریشن سفید ساگر کے دوران مشن پروازوں سمیت مختلف قسم کے فائٹر اور ٹرینر ایئر کرافٹ پر 3800 سے زیادہ گھنٹے کی پرواز کا تجربہ ہے۔
وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن کے سابق طالب علم ہیں۔
بھارتی فضائیہ میں اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فرنٹ لائن فائٹر اسکواڈرن اور ایک فائٹر بیس کی کمان سنبھالی۔ ایئر وائس مارشل کے طور پر وہ ایئر فورس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈیفنس) اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (پرسنل آفیسرز ) رہے ہیں۔ انہیں فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر پر ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف اور مشرقی فضائی کمان میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کے طور پر بھی مقرر کیا گیا۔ موجودہ تقرر سے قبل وہ مغربی فضائی کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف تھے۔
ان کا تقرر ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم کی جگہ پر کیا گیا ہے جو 30 جون 2021 کو 39 سے زیادہ برسوں کی شاندار خدمت کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔ وی سی اے ایس کے طور پر اپنی مددت کار کے دوران انہوں نے مشرقی لداخ میں پیدا ہونے والی صورتحال کا مناسب جواب دینے کے لئے ساز و سامان کو نصب کرنے میں فوری اور بہترین طریقے سے اہم رول ادا کیا۔ ان کی رہنمائی میں بھارتی فضائیہ نے ملک کے اندر اور بیرونی ممالک دونوں میں مختلف ایچ اے ڈی آر اور کووڈ سے متعلق ذمہ داریوں کو موثر طریقے سے انجام دیا ہے۔
اس موقع پر ایئر مارشل کو فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے نیشنل وار میموریل میں گل دائرہ پیش کرنے کی تقریب میں بھی حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-6096
(Release ID: 1732038)
Visitor Counter : 240