صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ جانکاری
حکومت ہند کی جانب سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 32.92 کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں
مرکز کی جانب سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1.24 کروڑ لاکھ سے زیادہ دی گئی خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں
Posted On:
01 JUL 2021 2:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جولائی2021: مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار میں اضافہ کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا پہلا عالمگیرمرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا۔ زیادہ سے زیادہ ٹیکو ں کی دستیابی، بہتر پلاننگ کےساتھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کو ویکسین دستیاب کرانے کی پہل اور ویکسین سپلائی چین کو منظم کرنے کے ذریعہ ٹیکہ کاری مہم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںکو مفت کووڈ کی ویکسین فراہم کرکے ان کی حمایت کررہی ہے۔عالمگیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت 75 فیصد ویکسین ( مفت ) خریدنے کے ساتھ ساتھ سپلائی کرے گی، جو ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ملک میں ویکسین مینوفیکچرر کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔
بھارت سرکار کی جانب سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 32.92 کروڑ ( 329201800) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔یہ ویکسین بھارت سرکار کے ذریعہ ( مفت) اور براہ راست ریاستی خریداری زمروں کے تحت فراہم کی جارہی ہیں۔ان میں سے کل کھپت، جن میں 316750891 خوراک کی بربادی شامل ہے(آج 8 بجے تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق )
1.24 کروڑ ( 12450909) سے زیادہ بقایا اور غیر استعمال کو وڈ ویکسین اب بھی ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں، جوفراہم کئے گئے ہیں۔مزید یہ کہ 9466420 سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں تیاری کے مرحلے میں ہیں اور اگلےتین دن کے اندر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مل جائیں گی۔
*************
م ن۔ع ح ۔رم
U- 6092
(Release ID: 1731935)
Visitor Counter : 197
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada