وزارت دفاع

ملک کے شجاعت کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی بہادری کی کہانیوں کا مظہر ایک دوبدورچوئل میوزیم


SIDM کا وزارت دفاع کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ کو بروقت عمل میں لانے کا عزم

Posted On: 30 JUN 2021 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی 30 جون 2021: اب جبکہ قوم اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ وزارت دفاع نے ملک میں شجاعت اور بہادری کے انعام یافتگان کا ایک دو بدو ورچوئل میوزیم قائم کرنے کے پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے تاکہ ہندوستان کے ان سورماؤں کی عزت افزائی کی جائے۔ وزارت دفاع اس پروجیکٹ کو کسی بھی مالی مضمرات کے بغیر ہندوستان کے دفاعی سامان تیار کرنے والوں کی سوسائٹی (SIDM)اور ہندوستانی صنعتوں کی کنفیڈریشن (CII)کے ساتھ اشتراک سے عمل میں لائے گی۔ ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے اس سلسلے میں ایک منظوری نامہ SIDMکے صدر جناب جینت ڈی پاٹل کو 30 جون کو نئی دلی میں سونپا۔ یہ منصوبہ جلد ہی مکمل ہوجانے کی امید ہے۔ ورچوئل میوزیم گیلنٹری ایوارڈ پورٹل  (https://www.gallantryawards.gov.in/) پر دستیاب ہوگا۔ اس میں ایک گیلری بلڈنگ وال آف فیم، انعام یافتگان کی ایک گیلری جس میں ان کی تصویریں اور ذاتی تفصیلات ہوں گی، وار میموریل کا ٹور اور ایک آڈیٹوریم ‘‘وارروم’’ جس میں  بہادری کی داستانیں سنائی جائیں گی، شامل ہوں گے اور یہ تھری ڈی چلتے پھرتے تجربے سے روشناس کرائے گا۔ میوزیم میں بہت سے اینی میشن  ویڈیوز ہوں گے جس کے ذریعے جنگی سورماؤں کی داستانیں دکھائی جائیں گی۔ یہاں وزیٹرز خراج عقیدت کا پیغام بھی دے سکیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈیفنس سکریٹری نے کہا کہ یہ شجاعت کے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی بہادری کی داستانیں پیش کرنے کا ایک وسیلہ ہوگا اور اندرونی و بیرونی خطروں سے ملک کو بچانے کے لئے ان کی گرانقدر خدمات اور ناقابل تسخیر جذبے کی عکاسی ہوگی۔

ڈیفنس سکریٹری نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اپنی نوعیت کا پہلا سائبر میوزیم ہوگا جس میں جنگی سورماؤں کی عزت افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس سے گیلنٹری ایوارڈ پورٹل کی ملک والوں کو ترغیب دینے کی اہلیت بڑھے گی ۔ خاص طور سے نوجوانوں میں ملک کی خدمت کا جذبہ بڑھے گا۔ یہ پروجیکٹ مسلح افواج کے اہلکاروں کے خاندان والوں کے لئے اظہار تشکر بھی ہوگا اور ان بہادروں کے تئیں ملک کے احترام کا اظہار ہوگا۔ ڈاکٹر اجے کمار نے SIDM کا شکریہ ادا کیا جس نے اس پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے رضاکارانہ طور پر پیشکش کی ہے۔

یہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جناب جینت ڈی پاٹل ڈیفنس سکریٹری کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس باوقار اور انوکھے پروجیکٹ کے لئے SIDMکا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ہندوستان کی آزدی کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں اور 1971 کی جنگ کی 50 ویں یاد منائی جارہی ہے اور یہ مسلح افواج کی عزت افزائی کا بہترین طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ SIDMپروجیکٹ کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے کام کرے گا اور اس کے بعد بھی اس پلیٹ فارم کو باقاعدگی سے بہتر CII کے اعلیٰ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

****

 

ش ح-رف-س ا

U. No.:6058


(Release ID: 1731785) Visitor Counter : 200