وزارت خزانہ

جی ایس ٹی کے چار سال پورے ہونے کے موقعے پر سی بی آئی سی ان ٹیکس دہندگان کی عزت افزائی کرے گی جنہوں نے جی ایس ٹی کو کامیاب بنانے میں تعاون دیا ہے


سی بی آئی سی ٹیکس دہندگان کے تعاون کی عزت افزائی کے لیے ستائشی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی

حکومت نے ٹیکس دہندگان کی سروسز میں لگاتار بہتری لانے کے اپنے عزم کو دوہرایا

Posted On: 30 JUN 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 جون،  2021/ جی ایس ٹی ٹیکس نظام میں ایک تاریخی اصلاح ہے  جو یکم جولائی ، 2017 کو شروع کی گئی تھی۔    کچھ برسوں میں ٹیکس کی شرحوں میں کمی ، ٹیکس ادائیگی کے نظام میں آسانی کی گئی ہے اور فروغ پاتی  ہوئی معیشت سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ جی ایس ٹی محصولات میں لگاتار اضافہ ہوا ہے اور یہ لگاتار 8 مہینے تک 1 لاکھ کروڑ روپے سےزیادہ مالیت کے رہے۔  جی ایس ٹی کے چار سال  پورے ہونے کے موقعے پر ان ٹیکس دہندگان کی عزت افزائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو جی ایس ٹی کی کامیابی میں  حصہ رہے ہیں۔

راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ اور کسٹمز کی طرف سے اعداد و شمار کے تجزیوں کا کام شروع کیا گیا ہے  تاکہ  اُن ٹیکس دہندگان کی عزت افزائی کی جائے جنہوں نے وقت پر ریٹرن داخل کر کے نقد شکل میں جی ایس ٹی کی ادائیگی میں خاطر خواہ تعاون دیا ہے۔ نتیجے کے طور پر 54439 (چوّن ہزار چار سو انتالس) ٹیکس دہندگان کی شناخت کی گئی ہے۔  88 فیصد سے زیادہ ٹیکس دہندگان بہت چھوٹے (36 فیصد)، چھوٹے (41 فیصد) اور اوسط درجے کے (11 فیصد) صنعت کار اُن شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں جو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اشیاء اور خدمات کی سپلائی میں سرگرم ہیں ، جیساکہ مندرجہ ذیل فہرست میں دیا گیا ہے:

 

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

جی ایس ٹی این کی تعداد

مہاراشٹر

15131

کرناٹک

7254

تمل ناڈو

5589

ہریانہ

3459

مغربی بنگال

2977

تلنگانہ

2863

راجستھان

2527

اتر پردیش

2179

گجرات

2162

پنجاب

1709

مدھیہ پردیش

1694

کیرل

1385

دہلی

1163

اترا کھنڈ

895

آسام

583

بہار

551

آندھر پردیش

516

گوا

436

چنڈی گڑھ

361

چھتیس گڑھ

192

دادر نگر حویلی

181

اڈیشہ

128

تریپورہ

104

جھارکھنڈ

96

میگھالیہ

88

ہماچل پردیش

60

پونڈی چیری

47

سکم

44

جموں و کشمیر

32

میزورم

24

اروناچل پردیش

2

ناگالینڈ

2

انڈمان و نکوبار جزائر

2

منی پور

1

لکشدویپ جزائر

1

لداخ

1

کل میزان

54,439

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس بات کا اعتراف وسیع طور پر کیا جاتا ہے کہ ملک ،لاکھوں ایماندار ٹیکس دہندگان کی طرف سے ٹیکس ادائیگی کے ذریعے موصولہ محصولات میں سے مختلف سماجی شعبوں اور بہبود کی اسکیموں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی جانب اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے، یہ قدم جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان سے اُن کے تعاون کے بارے میں براہ راست بات چیت کی حکومت کی پہلی کوشش ہے۔ اعتراف کے طور پر بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز کا مرکزی بورڈ ان ٹیکس دہندگان کو ستائش کے سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا۔ اشیاء اور خدمات کا ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) یہ ستائشی سرٹیفکیٹ پر  ٹیکس دہندگان کو انفرادی طور پر ای – میل کے ذریعے ارسال کرے گا۔ ٹیکس دہندگان ان سرٹیفکیٹس کا پرنٹ نکال سکیں گے اور انہیں آویزاں کر سکیں گے۔

حکومت ٹیکس دہندگان سے متعلق خدمات میں لگاتار بہتری لانے کا عزم کیے ہوئے ہے اور سبھی ٹیکس دہندگان سے ان کے رضاکارانہ  عمل درآمد اور ایک مضبوط اور مزاحم بھارت کے لیے قومی ترقی میں تعاون دینے کی  درخواست کرتی ہے۔

 ۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

30.06.2021

U –6068



(Release ID: 1731702) Visitor Counter : 216