ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) باڑھ میر، بھیلواڑہ، دھولپور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالہ اور امرتسر سے ہو کر گزر رہی ہے

Posted On: 30 JUN 2021 1:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 ؍جون : بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم  پیش گوئی مرکز کے مطابق:

ریلیز جاری کرنے کا وقت: بدھ 30 جون 2021 ،  05:30 آئی ایس ٹی

پورے بھارت سے متعلق موسم کا خلاصہ (صبح)

  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) اب بھی 26  ڈگری  شمالی عرض البلد ؍ 70 ڈگری مشرقی  طول البلد،  باڑ میر، بھیلواڑہ، دھول پور، علی گڑھ، میرٹھ، امبالہ اور امرتسر سے   ہو کر گز رہی ہے۔
  • شمالی بھارت میں موجودہ  موسمی  صورت حال،  فضائی  منظر نامہ  اور  ڈائنامک ماڈل  کے ذریعے  دکھائی جارہی ہواؤں  کی پیش گوئی  کی بنیاد پر  جنوب مغربی مانسون راجستھان، مغربی اتر پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی  اور پنجاب کے باقی حصوں  میں آئندہ 6 سے 7   دنوں تک  آگے نہیں بڑھے گا۔
  • یہ  کیفیت  مشرقی اتر پردیش  سے  شمال مشرقی  آسام ، پورے بہار اور  سب ہمالیائی  ، مغربی بنگال میں برقرا ررہے گی۔
  • مشرقی راجستھان اور  آس پاسکے علاقوں میں سطح سمندر سے 0.9 کلو میٹر اوپر  گردابی سرکولیشن برقرار  رہے گا۔
  • مغرب کی طرف سے موسم میں ہونے والی تبدیلی کی کیفیت وسطی اور  بالائی  مغربی ہواؤں  میں  سطح سمندر سے  5.8  کلو میٹر  کے محور پر برقرار ہے، اب63 ڈگری  مشرقی طول البلد سے  30 ڈگری  شمالی عرض البلد کی طرف چلے گی۔
  • شمالی مہاراشٹر کے ساحل سے  پرے مشرقی وسطی  بحیرہ عرب سے  جنوبی کیرالہ ،ساحلی کرناٹک کی طرف یہ کیفیت  سطح سمندر سے 3.1 کلو میٹر  اور  4.5 کلو میٹر  اوپر  برقرار رہے گی۔
  • مغربی  وسطی بحیرہ عرب اور  ملحقہ  جنوبی عمان ساحل پر   سطح سمندر سے  3.1 کلو میٹر  اوپر  گردابی سرکولیشن برقرار رہے۔

(مزید معلومات کے لئے : www.imd.gov.in جائیں ، یا  رابطہ کریں : +91 11 24631913, 24643965, 24629798  (1875 سے ملک کی خدمت میں)

مقامات پر مبنی  مخصوص  موسم پیش گوئی اور  وارننگ کے لئے موسم ایپ، زرا عت سے متعلق موسم کی صلاح کے لئے میگھ دوت ایپ، اور بجلی  گرنے سے متعلق وارننگ  کے لئے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ضلع وار  موسم  پیش گوئی اور وارننگ کے لئے ریاستوں کے موسم  دفتر  ؍ علاقائی  موسم دفتر  کی ویب سائٹ پر لاگ آن کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا۔ ق ر

6043U-


(Release ID: 1731414) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil