بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

کوچین پورٹ سے بیپور ایزکل بندرگاہوں تک ساحلی شپنگ سروس ”گرین فریٹ کوریڈور-2“ پر لوڈنگ آپریشن کا افتتاح

Posted On: 29 JUN 2021 3:30PM by PIB Delhi

ساحلی تجارت کو فروغ دینے اور پائیدار سرمایہ کاری، کم لاگت اور مؤثر انٹرموڈل اور ملٹی موڈل صارفین کے حل فراہم کرنے کے لیے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے اہم بندرگاہوں اور غیر اہم بندرگاہوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کو اعلی ترجیح دی ہے۔ اس کام کے ذریعے، وزارت کا ہدف مشرقی علاقوں میں تجارت اور صنعتوں کو سمندری رابطے فراہم کرنے، سڑک اور ریل پر بھیڑ کو کم کرنے اور اس کے علاوہ رسد کی لاگت کو بھی کم کرنے کا ہے۔

 

 

اس سمت میں ایک اقدام کے طور پر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج)، جناب من سکھ مانڈویا نے آج کوچین بندرگاہ سے بیپور اور ایزکل بندرگاہوں تک ساحلی شپنگ سروس ”گرین فریٹ کوریڈور 2“ پر پہلے لوڈنگ آپریشن کا افتتاح کیا۔

 

 

گرین فریٹ کوریڈور سروس راؤنڈ دی کوسٹ پرائیوٹ لمیٹڈ، ممبئی کے ذریعہ چلائی جاتی ہے، جو ایک جے ایم بخشی گروپ کمپنی ہے۔ یہ سروس کوچی-بیپور-ازیکل کو مربوط کرے گی، اور بعد میں کولم بندرگاہ کو اس خدمت میں شامل کیا جائے گا۔
اس کے تحت جن سامانوں  کو لے جایا جائے گا ان میں چاول، گیہوں،  نمک، تعمیراتی سامان، سیمنٹ وغیرہ شامل ہوں گے جو گجرات سے لا کر کوچین میں اتارے گئے تھے۔ وہیں واپسی میں پلائی ووڈ، فٹ ویئر،  ٹیکسٹائل، کافی وغیرہ کی نقل و حمل کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح درآمد کردہ کاجو کے کنٹینرز کو بھی بعد میں کوچین سے کولم لے جایا جائے گا۔

کنٹینروں کی ساحلی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے ، کوچین پورٹ دریا بردار جہازوں کے لیے شپنگ چارجز میں 50 فیصد چھوٹ کی پیش کش کر رہا ہے ، اسی طرح کیرالہ حکومت نے بھی ریاست میں شپنگ کے اخراجات میں 23 ​​جنوری 2021 سے ایک سال کی مدت کے لیے توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس سروس سے کنٹینروں کی نقل و حمل میں واضح تبدیلی آئے گی اور سڑک کی بھیڑ کو  کرکے کاربن کے نقوش کو کم کیا جا سکے گا۔ یہ شمالی کیرالہ کے بیشتر علاقوں ، خاص طور پر کالیکٹ اور کنور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے بھی بہتر ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6023



(Release ID: 1731357) Visitor Counter : 159