کوئلے کی وزارت

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ”عارضی کوئلے کے اعداد و شمار 2020-21“ کا اجرا کیا

Posted On: 29 JUN 2021 6:29PM by PIB Delhi

یوم شماریات کے موقع پر، جو شماریاتی ترقی میں قابل ذکر تعاون کے لیے پروفیسر پرسنت چندر مہالانوبس کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے، کوئلہ کنٹرولر تنظیم، وزارت کوئلہ نے آج اپنی دو پرچم بردار اشاعتوں میں سے ایک ”عارضی کوئلے کے اعداد و شمار 2020-21“ کا اجرا کیا۔ اس شماریاتی اشاعت کو کوئلہ، معدنیات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر، جناب پرہلاد جوشی نے آج وزارت کوئلہ کے زیر اہتمام ویڈیو کانفرنس (وی سی) کے ذریعہ جاری کیا۔

اس ”عارضی کوئلے کے اعداد و شمار 2020-21“ میں گذشتہ مالی سال 2020-21 میں کوئلے اور لگنائٹ سیکٹر کی کارکردگی سے متعلق عارضی معلومات موجود ہیں۔ یہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈروں، منصوبہ سازوں، محققین، قومی اداروں اور بین الاقوامی اداروں اور افراد، وغیرہ کو اعداد و شمار کا ایک قیمتی اور جامع تیار حوالہ فراہم کرتا ہے۔ کوئی بھی آسانی سے سی سی او اور ایم او سی کی سرکاری ویب سائٹ سے اشاعت تک رسائی حاصل کر سکتا اور اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس میں پہلے سے آڈٹ شدہ ڈیٹا موجود ہے لہذا 2020-21 کے لیے حتمی اعداد و شمار کو کول ڈائریکٹری آف انڈیا 2020-21 میں شائع کیا جائے گا۔

اس موقع پر سکریٹری کوئلہ جناب انل کمار جین، ایڈیشنل سکریٹری جناب ونود کمار تواری، ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگراجو، ڈی ڈی جی محترمہ سنتوش اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔

مندرجہ ذیل لنک سے اس رپورٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

 

https://coal.gov.in/sites/default/files/2021-06/Provisional-Coal-Statistics-2020-21.pdf

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6024



(Release ID: 1731355) Visitor Counter : 177


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Punjabi