خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

آتم نربھر بھارت مہم کے تحت مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے پردھان منتری فارمولائزیشن کے ایک سال مکمل


اسکیم کے تحت ریاستی دیہی ذریعہ معاش مشن کو 25.25 کروڑروپے کا بیج سرمایہ فراہم کیا گیا

سات سو سات اضلاع میں سے ’ایک ضلع ایک پیداوار‘ کو 35 ریاستوں/ مرکزی خطوں کے خطوں کے لئے منظور کیا گیا

سترہ  ریاستوں / مرکزی خطوں میں 54 کامن انکیوبیشن مراکز منظور کئے گئے

Posted On: 29 JUN 2021 4:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی 29 جون 2021: مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کی مرکزی سرپرستی میں پردھان منتری فارمولائزیشن کے ایک سال مکمل ہو گئے۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے غیر منظم طبقہ میں موجودہ انفرادی مائیکرو کاروباری اداروں کی مسابقت بڑھانے کے لئے یہ آتم نربھر بھارت مہم کے تحت شروع کی گئی تھی۔ اس شعبے کو باضابطہ بنانے کو بھی فروغ دینا تھا ، جس کے ایک سال کی تکمیل ہو گئی ہے۔

انتیس جون 2020 کو شروع کردہ پی ایم ایف ایم ای اسکیم فی الحال 35 ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں نافذ العمل ہے۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے اطلاق کے لئے آن لائن پورٹل کو 25 جنوری 2021 کو براہ راست یعنی لائیو کر دیا گیا تھا۔ پورٹل پر 9000 سے زیادہ  مستفید افراد نے اندراج کیا ہے۔ ان میں سے 3500 سے زیادہ درخواستیں کامیابی کے ساتھ اسکیم کے تحت جمع کروائی گئیں۔

پی ایم ایف ایم ایاسکیم کے عبور کردہ سنگ ہائے میل:

1۔ ایک ضلع ایک پیداوار

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے جزو کے تحت وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز نے 35 ریاستوں اورمرکزی خطوں کے  707 اضلاع کے لئے او ڈی او پی کی منظوری دی ، جس میں ریاستوں / مرکزی خطوں کی طرف سے حاصل کردہ سفارشات کے مطابق 137 انفرادی مصنوعات شامل ہیں۔

ہندوستان کا جی آئی ایس او ڈی او پی ڈیجیٹل نقشہ تمام ریاستوں اورمرکزی خطوں کی او ڈی او پی مصنوعات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے لانچ کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل نقشہ میں قبائلی ، ایس سی ، ایس ٹی ، اور امنگوں والے اضلاع کے اشارے بھی موجود ہیں۔ یہ اسٹیک ہولڈرز کو اس کی ویلیو چین ڈویلپمنٹ کے لئے ٹھوس کوششیں کرنے کے قابل بنائے گا۔

2۔ ہم آہنگی

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت ، وزارت نے دیہی ترقی کی وزارت ، قبائلی امور کی وزارت ، اور رہائش و شہری امور کی وزارت کے ساتھ تین مشترکہ خطوط پر دستخط کیے۔

 

وزارت برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری نے ہندوستانی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر) ، نیشنل کوآپریٹو ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) ، قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈویلپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائفیڈ) ، قومی زرعی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیدریشن آف انڈیا (نفید)، نیشنل شیڈولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) ، اور رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر ایس ٹی آئی) کے ساتھ چھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

اس اسکیم کے نوڈل بینک کی حیثیت سے یونین بینک آف انڈیا کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے اور 11 بینکوں کے ساتھ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے لئے سرکاری طور پر قرض دینے والے شراکت دار کی حیثیت سے مفاہمت ہوئی ہے۔

3۔ استعداد سازی اور انکیوبیشن مراکز

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے اہلیت کی تعمیر کے جزو کے تحت ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (نیفٹیم) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ پروسیسنگ ٹکنالوجی (ایفپٹ) ریاستی سطح کے تکنیکی اداروں کے ساتھ شراکت میں منتخب کاروباری اداروں / گروپوں کو تربیت اور تحقیقی مدد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ 371 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی) اور مختلف فوڈ ڈومین کے تحت کی گئی ہے۔

نیفٹیم اور ایفپٹ نے 137 او ڈی او پی اداروں پر تربیتی ماڈیول تیار کئے ہیں جن میں 175 پریزنٹیشنز ، 157 ویڈیوز ، 166 ڈی پی آر ، اور 177 نصابی مواد / ہینڈ بک شامل ہیں۔ 18 ریاستوں اور مرکزی خطوں کے 469 ضلعی سطح کے تربیت دہندگان کی تربیت  کی گئی ہے اور دیگر ریاستوں میں یہ پیشرفت جاری ہے۔ 302 اضلاع میں 491 ضلعی وسائل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ، کرناٹک ، اترپردیش ، راجستھان ، جموں و کشمیر ، مدھیہ پردیش ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، چھتیس گڑھ ، ہماچل پردیش ، کیرالا ، سکم ، انڈمان اور نکوبار ، آندھرا پردیش میگھالیہ ، میزورم ، اڈیشہ ، اور اتراکھنڈ جیسے 17 ریاستوں اور مرکزی خطوں میں 54 کامن انکیوبیشن مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔ وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز نے آئی آئی ایف پی ٹی کے اشتراک سے ایک آن لائن پورٹل تیار کیا ہے۔

یہ ملک بھر میں انکیوبیشن مراکز کی تفصیلات کی سہولت کے لئے کامن انکیوبیشن سینٹر کی تجاویز اور ایک آن لائن عام انکیوبیشن سینٹر کا نقشہ پیش کرنے کے لئے ہے۔

4۔ بیج کیپٹل

پی ایم ایف ایم ای کے تحت قومی رورل ذریعہ معاش مشن (این آر ایل ایم) اور ریاستی سطح پر کام کرنے والے اس کے ریاستی دیہی ذریعہ معاش مشن (ایس آر ایل ایم) کے تعاون سے ایس ایچ جی اداروں کو بیجوں کا سرمایہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم میں 40,000 روپے کی مالی مدد کا تصور کیا گیا ہے جو فوڈ پروسیسنگ کی سرگرمیوں میں مصروف ایس ایچ جی اداروں کے ہر ممبر کے لئے ورکنگ سرمایہ اور چھوٹے ٹولز کی خریداری کے لئے  ہے۔ آج تک ، این آر ایل ایم نے 43،086 ایس ایچ جی ممبروں کو ریاستی نوڈل ایجنسیوں (ایس این اے) کو123.54 کروڑ روپے کی رقم کی سفارش کی ہے۔ ایس این اے نے 8040 ممبروں کے بیجوں کے سرمائے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے لئے 25.25 کروڑ روپے کی رقم ایس آر ایل ایم میں تقسیم کی ہے۔

5۔ مارکیٹنگ اور برانڈنگ

اس اسکیم کے تحت ، نیفیڈ اور ٹرائیفڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں تاکہ ہر ایک میں 10 مصنوعات کی مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی مدد کی جاسکے۔ نیفیڈ نے برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی معاونت کے لئے انناس ، جوار پر مبنی مصنوعات ، دھنیا ، مکھن ، شہد ، راگی ، بیکری ، اسپغول ، ہلدی اور چیری جیسی مصنوعات کا انتخاب کیا ہے۔

ٹرائیفڈ نے اس اسکیم کے تحت شہد ، املی ، مصالحہ ، آملہ ، دالیں / دانے / باجرہ ، شریفہ ، جنگلی مشروم ، کاجو ، کالا چاول ، اور جنگلی سیب جیسی مصنوعات کا انتخاب کیا ہے۔

6۔ ادارہ جاتی میکانزم

حصہ لینے والے تمام 35 ریاستوں اور مرکزی خطوں نے اپنی متعلقہ ریاستی نوڈل ایجنسیوں ، ریاستی سطح کی منظوری کمیٹیوں ، ضلعی سطح کی کمیٹیوں ، اور ریاستی سطح کے تکنیکی اداروں کی تشکیل/ شناخت کی ہے۔ مزیدیہ کہ اسکیم کے اسٹیک ہولڈرز کے سوالات کے حل اور رہنمائی کے لئے نیفٹیم میں ایک کال سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

7۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کی تشہیر اور فروغ

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت  ریاستوں/مرکزی خطوں  اور زرعی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں پی ایم ایف ایم ای اسکیم کی تشہیر اور فروغ کا کام  کر رہی ہے۔ وزارت یہ کام ریڈیو ، پرنٹ میڈیا ، آف لائن ورکشاپوں ، ویبیناروں ، علاقائی زبان کے بروشرز / کتابچوں ، آؤٹ ڈور تشہیر  اور ویب سائٹ ، ایپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کر رہی ہے۔ 5 لاکھ سے زائد اسٹیک ہولڈرز کو پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا ماہانہ ای نیوز لیٹر بھیجا جارہا ہے۔ زرعی کاروباری انکیوبیٹرز ، صنعت کے ماہرین اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کے لئے پی ایم ایف ایم ای پوڈ کاسٹ سیریز شروع کی گئی ہے۔

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے اقدام کے تحت  فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت ملک بھر میں 75 منفرد ایک ضلع ایک پیداوار (او ڈی او پی) ویبیناروں/آف لائن ورکشاپس کا انعقاد کررہی ہے۔

موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کی 75 کہانیاں سامنے لانے کے لئے کامیابی کی کہانیوں کا ہفتہ وار سلسلہ "Kahaani SukshmaUdyamon Ki" کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔

 

پی ایم ایف ایم ای سکیم کے بارے میں

آتم  نربھر بھارت مہم کے تحت شروع کی گئی ، مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کی پردھان منتری فارملیائزیشن مرکزی سرپرستی میں چلنے والی اسکیم ہے۔ اس کا مقصد فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے غیر منظم طبقے میں موجودہ انفرادی مائیکرو کاروباری اداروں کی مسابقت بڑھانا اور اس شعبے کو باضابطہ بنانے کو فروغ دینا اور کسان پروڈیوسر تنظیموں ، سیلف ہیلپ گروپس اور پروڈیوسر کوآپریٹیو کو اپنی پوری ویلیو چین کے ساتھ مدد فراہم کرنا ہے۔پانچ سال کے عرصے میں 10،000،000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ 2020-21 سے 2024-25 تک کی اسکیم میں 2،00،000 مائیکرو فوڈ پروسیسنگیونٹوں کی براہ راست مدد کرنے کا تصور کیا گیا ہے جس کا مقصد موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ کاروباری اداروں کی اپ گریڈیشن کے لئے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنا ہے۔

 

مزید تفصیلات کیلئے:https://pmfme.mofpi.gov.in/pmfme/#/Home-Page

****

ش ح-رف-س ا

U. No.:6010

 


(Release ID: 1731342) Visitor Counter : 282