کوئلے کی وزارت

کول انڈیا لمیٹڈ نے توانائی کی کارکردگی مؤثر بنانے کے رُخ پر قدم آگے بڑھایا

Posted On: 29 JUN 2021 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی 29 جون 2021: اپنے سرگرم شعبے میں کاربن کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے توانائی کی افادیت کے مؤثر اقدامات پر خصوصی زور دیا ہے۔ یہ کوئلہ بنانے والی اپنی تمام کمپنیوں میں کان کنی کے عمل میں کاربن کے اخراج سے نجات کے اقدامات کے سلسلے میں آگے بڑھ رہی ہے۔ توانائی کے مؤثر استعمال کے لئے فوری کارروائی کرنے کے علاوہ سی آئی ایل نے اپنے آپریشن کے مختلف شعبوں میں کاربن آفسیٹ کا پانچ  سال کا ایک اہم منصوبہ تیار کیا ہے۔

کوئلہ کمپنیوں کے پاس توانائی کی بچت کے اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے متعدد شعبے ہیں جیسے بجلی کی فراہمی کے مؤثر انتظام کے علاوہ کالونیاں ، عمارتیں ، دفاتر ، صنعتی ادارے وغیرہ۔ کاربن کے اخراج میں سب سے بڑی کمی بہرحال کان کنی کی مختلف سرگرمیوں جیسے ہیوی ارتھ مووونگ مشینوں (ایچ ای ایم ایم) ، ٹرانسپورٹ ، وینٹیلیشن ، پمپنگ وغیرہ سے ہوتی ہے۔ اپنی ذیلی تنظیموں کی مدد سے ، سی آئی ایل نے گذشتہ برسوں میں توانائی کے تحفظ اور اسے موثر بنانے کے متعدد اقدامات کئے تھے۔ یہ اب ماحولیاتی آلودگی کے لئے ذمہ دار سرگرمیوں کے رُخ پر آگے بڑھ رہی ہے۔

سب سے زیادہ زور محکمہ یا ایل این جی کے ذریعہ ڈیزل کی کھپت پر معاہدہ جاتی طور پر چلنے والے ایچ ای ایم ایم ساز و سامان کے بھاری بیڑے کو تبدیل کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف لاگت کو کم کرنے میں ایک اہم پیشرفت ہوگی ، بلکہ اس سے کاربن کے اخراج کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ سی ایل نے ایل این جی کا بڑے پیمانے  پر استعمال شروع کرنے سے پہلے سی آئی ایل کے کچھ معدنیاتی کانوں کے مقامات پر جی اے آئی ایل (جیل) کے ساتھ مل کر پائلٹ پروجیکٹ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ جیل ایل این جی اسٹوریج اینڈ ڈسپینسگ سسٹم قائم کرے گی، ٹرمینل سے مائن سائٹ تک ایل این جی کی نقل و حمل کا انتظام کرے گی اور کے آئی ٹی اور ریٹروفٹنگ کا انتظام کرے گی۔ بی ای ایم ایل تمام تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ ڈمپر اور انجن کی کارکردگی کا کمینز کے اشتراک سے پورے پائلٹ مدت کے دوران نگرانی اور مطالعہ کیا جائے گا۔ اوڈیشہ میں مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ کی بھرت پور اوپن کاسٹ مائن میں پائلٹ پروجیکٹوں میں سے ایک اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ آنے والے برسوں میں ایل این جی پر زیادہ سے زیادہ بھاری گاڑیوں کو تبدیل کرنے کے لئے ایک جامع ماڈل وضع کیا جارہا ہے۔

ایک اور اہم اضافہ اگلے پانچ سالوں کے دوران کول انڈیا لمیٹیڈ کے تمام کان کنی کے علاقوں میں 1500 کے قریب ای وہیکل کا استعمال شروع کیا جائے گا۔ اس سال کے آخر تک ہی 200 کے قریب ای گاڑیاں کام میں لے آئی جائیں گی۔

اوپن کاسٹ اور زیرزمین دونوں کانوں میں پانی کی پمپنگ بڑے پیمانے پر قدیم  آلات کے ذریعہ کی جاتی ہے جس سے زیادہ توانائی کی کھپت ہوتی ہے۔ سی آئی ایل اپنے تمام کان کنی کے کاموں میں پمپوں کے لئے لگ بھگ 1700 توانائی ک ثبت کرنے والے مؤثر موٹر لگائے گا۔

اپنے مختلف اداروں میں  سی آئی ایل توانائی کے مؤثر اسٹار ریٹیڈ ایپلائینسز سے کوئی  5000  روایتی اے سی اور دیگر آلات کو بدلے گی۔ اسی طرح توانائی کی بچت کے لئے روایتی لائٹوں کی جگہ تقریبا 2.5 ڈھائی لاکھ ایل ای ڈی لائٹ متعارف کروائی جائیں گی۔ دفاتر میں پرانے پنکھوں کی جگہ ایک لاکھ سے زیادہ کم  توانائی صرف کرنے والے پنکھے لگائے جائیں گے۔ کالونیوں میں ، توانائی کی بچت کے لئے قریب 2200 اسٹریٹ لائٹوں میں آٹو ٹائمر لگائے جائیں گے۔

مذکورہ بالا توانائی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ سے سی آئی ایل نے اگلے پانچ سالوں میں تقریبا 2.5 ڈھائی لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی تلافی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مذکورہ بالا محاذوں پر فعال نفاذ کے ساتھ ، سی آئی ایل  اس سال کے آخر تک 60000 ٹن سے زیادہ کا کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی تلافی کرنے لئے پرعزم ہے جو ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

****

 

ش ح-رف-س ا

U. No.:6008




(Release ID: 1731340) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada