وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ اور میسرز بی ای ایل کے درمیان ٹکنالوجی انکیوبیشن فورم(TIF) کے لئے مفاہمت نامہ
Posted On:
29 JUN 2021 5:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی 29 جون 2021:ہندوستانی بحریہ اور میسرز بھارت الیکٹرونکس لمٹڈ بنگلورو کے درمیان 29 جون 2021 کو مربوط ہیڈکوارٹرز، وزارتِ دفاع (بحریہ) میں ایک مشترکہ ٹکنالوجی انکیوبیشن فورم(TIF) کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
ٹکنالوجی انکیوبیشن فورم ہندوستانی بحریہ اور بھارت الیکٹرونکس لمٹڈ کے جدت طرازی اور تخلیقی سوچ اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کے فروغ اور انھیں بروئے کار لانے کے یکساں ویژن کا عکاس ہے۔ TIFکے وسیع تر چارٹر میں اسلحہ جات اور سنسرز کے شعبے میں ٹکنالوجی کا فروغ، اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز مثلاً مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ، آٹونومس پلیٹ فارمز، روبٹکس اور امیج پروسیسنگ وغیرہ شامل ہیں۔ TIF حکومت کے ’’آتم نربھربھارت‘‘ اقدام کے تحت صنعتوں، تعلیمی ماہرین اور اسٹارٹ اپس کو شامل کرتے ہوئے قابل تعیناتی مصنوعات کے فروغ میں زبردست سرگرمی سے کام کرے گا۔
****
ش ح-رف-س ا
U. No.:6019
(Release ID: 1731339)
Visitor Counter : 193