قانون اور انصاف کی وزارت

محکمہ انصاف نے ‘‘انفارفورسنگ کانٹرکٹ پورٹل ’’کاآغاز کیا


اس پورٹل کا مقصد ملک میں کاروبارکو آسان بنانے اور کانٹریکٹ انفورسمنٹ نظام کو فروغ دینا ہے

یہ پورٹل اس نظریئے کا حامل ہے کہ یہ اپنے آپ میں معاہدات کو نافذ کرنے کے پیمانے کے سلسلے میں عمل میں لائی جانے والی قانون سازی اور پالیسی اصلاحات سے متعلق تمام تر اطلاعات کا ایک جامع وسیلہ بن جائے

یہ پورٹل دہلی ، ممبئی ، بنگلورواورکولکاتہ ڈیڈیکیٹڈ تجارتی عدالتوں میں تجارتی معاملوں سے متعلق تازہ معلومات کی آسان رسائی فراہم کرے گا

یہ پورٹل فوری حوالے کے لئے تجارتی قوانین کے سلسلے میں تفصیلات تک پہنچنے کے لئے رسائی کی سہولت بھی فراہم کرے گا

Posted On: 29 JUN 2021 11:31AM by PIB Delhi

نئی دہلی،29؍جون :انصاف کے محکمے  کے سینیئرافسروں کی موجودگی میں انصاف کے محکمہ  دہلی، میں انصاف کے سکریٹری جناب برون متراکے ذریعہ 28جون ، 2021کو ایک خصوصی معاہدات کو نافذکرنے کے پورٹل کا افتتاح کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TSUR.jpg

قانون وانصاف کی وزارت کے انصاف کامحکمہ نوڈل محکمے کی  حیثیت سے دہلی ، بامبے ، کلکتہ اورکرناٹک کی ہائی کورٹوں اورسپریم کورٹ آف انڈیا کی ای –کمیٹی کے تال میل سے ہندوستان میں کاروبارکرنے کو آسان بنانے کے معاہدات کو نافذ کرنے کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے قانون سازی اور پالیسی اصلاحات سے متعلق سلسلے کی نگرانی کررہاہے ۔ ان سبھی کے قریبی اشتراک سے محکمہ انصاف مختلف اصلاحی اقدامات پرشدت سے عمل کررہاہے تاکہ ایک موثرشفاف اور صاف ستھرے معاہدات کونافذ کرنے کا نظام تشکیل دیاجاسکے ۔

 یہ پورٹل اس نظریئے کا حامل ہے کہ یہ اپنے آپ میں معاہدات کو نافذ کرنے کے پیمانوں کے سلسلے میں عمل میں لائی جانے والی قانون سازی اور پالیسی اصلاحات سے متعلق تمام تراطلاعات کاایک جامع وسیلہ بن جائے ۔ اس میں دہلی ، ممبئی ، بنگلورو اورکولکاتہ کی ڈیڈیکیٹڈ تجارتی عدالتوں میں تجارتی معاملات کو نمٹانے اورکام کاج سے متعلق تازہ ڈاٹاکو شامل کیاگیاہے ۔ یہ ڈیڈیکیٹڈتجارتی عدالتیں ، تجارتی تنازعات کے تیزی سے حل کے لئے قائم کی گئی ہیں ۔

تجارتی عدالت اور متعلقہ خدمات کی آسانی کے بارے میں  متعلق معلومات کی رسائی کے لئے یہ پورٹل بہت سی خصوصیات کا حامل ہے ، جیسے دہلی ، ممبئی ، بنگلورو اورکولکاتہ میں ڈیڈیکیٹڈ تجارتی عدالتوں کی تفصیلات /لنکس وغیرہ ۔ای –فائلنگ سے متعلق ہدایت پرمبنی  ویڈیو زوکیل کا رجسٹریش ، جوڈیشیل افسروں کے لئے جسٹ آئی ایس ایپ جیسے الیکٹرونک کیس منیجمنٹ ٹولس استعمال کرنے سے متعلق مینوول اورسپریم کورٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیارکردہ ، وکلاء کے ذریعہ استعمال کے لئے ای –کورٹ سروسیز ایکٹ اور فوری حوالے کے لئے تجارتی قوانین کے سلسلے میں تفصیلات تک پہنچنے کے لئے رسائی کی سہولت شامل ہے ۔

****************

 

29).6.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ

U-5999


(Release ID: 1731100) Visitor Counter : 324