کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا کہ سبھی ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو لیپوسومل ایمفوٹریسین بی کی اضافی 2,12,540 شیشیاں فراہم کی گئی ہیں

Posted On: 28 JUN 2021 7:33PM by PIB Delhi

کیمیا جات اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج اعلان کیا کہ سبھی ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو میوکورمیکوسس کے علاج میں استعمال کی جانے والی لیپوسومل ایمفوٹریسین بی کی اضافی 2,12,540 شیشیاں فراہم کی گئی ہیں۔

 

 

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ پورے ملک میں اب تک لگ بھگ 10 لاکھ شیشیاں تقسیم کی گئی ہیں، جس سے میوکورمیکوسس کے مریضوں کے لیے لیپوسومل ایمفوٹریسین بی کی کافی مقدار دستیاب ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 5991



(Release ID: 1731072) Visitor Counter : 156